پولیس سیکشن قائم کرنے کی تجویز

جناب ایڈمن اور انتظامیہ سے انتہائی مؤدبانہ عرض گزارش ہے کہ اس فور م میں جہاں کئی سیکشن ہے موجوع ہیں÷
ان سیکشن میں ایک سیکشن پاکستان پولیس کا اضافہ کردیا جائے کہ پورا محمکہ کرپٹ نہیں ہے اور پولیس خاص طور پر
سندھ پولیس جن نامساعد حالات میں کام کررہی ان کا مورال بلند کرنے کے لئے اگر یہ تجویز منظور کرلی جائے تو میں
سمجھوں گا کہ مجھے میری کاوشوں کا پھل مل گیا ۔ میں امید کرتا ہوں کہ میری اس تجویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا
پولیس کے شہداؤں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔

شکریہ،
آپ کا نیاز مند،
شاہنواز عامر
ایک ادنیٰ ممبر اردو محفل
زندہ باد پاکستان کے شہداء زندہ باد
 
پاک فوج اور پولیس کے بے شمار بندے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہو رہے ہیں۔ ان کو خراج تحسین ضرور پیش کرنا چاہئے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
پاکستان پولیس کے نام سے میرا نہیں خیال کہ الگ سیکشن قائم کرنا چاہئے۔ اس پر ہمارا معاشرہ جیسے زمرے کافی ہیں
 

شمشاد

لائبریرین
میری تجویز ابھی بھی قائم ہے دوسرے فورمز نے میری تجویز سے اتفاق کیا ہے ۔میری درخواست قائم رہے گی ÷
یہ آپ دوسرے فورمز کی تڑی اردو محفل پر کیوں لگاتے رہتے ہیں؟

ضروری تو نہیں کہ جو دوسرے فورمز والے کریں وہی کچھ اردو محفل والے بھی کریں۔
 
یہ آپ دوسرے فورمز کی تڑی اردو محفل پر کیوں لگاتے رہتے ہیں؟

ضروری تو نہیں کہ جو دوسرے فورمز والے کریں وہی کچھ اردو محفل والے بھی کریں۔
تڑی نہیں ایک اچھا کام ہے سیکیورٹی فورسز کا جس طرح نامساعد حالات میں کام کررہی ہیں ان کے مورال کو بلند کرنے کے لئے ۔
 
ہم پاکستانی ہیں فوج اور عوام کے لئے سب لکھ رہے ہیں اور کام ہورہا ۔ فوجی کی شہادت کےبعد جو اس کے خاندان کو سہولیات حاصل ہوتی ہیں وہ ان شہید پولیس والوں کو نہیں ملتی ÷
 

شمشاد

لائبریرین
اس میں استدعا کی کیا بات ہے، جیسے آپ نے دوسرے فورمز پر شروع کیا ہے، ایسے ہی ادھر بھی شروع کر دیں، کس نے روکا ہے آپ کو؟

اور ہاں ایک مشورہ دوں گا کہ اردو لکھتے ہوئے اس میں انگریزی الفاظ کا تڑکہ نہ لگایا کریں۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ کوئی دس بارہ تحاریر لکھیے پولیس پر۔۔۔۔ اگر تعداد اتنی ہوئی کہ ایک الگ زمرہ کی ضرورت محسوس ہوئی تو انتظامیہ بنا دے گی۔۔۔۔۔ انتظامیہ یہاں مدد کرنے کو ہے نہ کے فرمائشیں پوری کرنے کو۔۔۔ آپ بسم اللہ کیجیے۔۔۔ میں آپ کی تحاریر کا منتظر ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
ویسے یہ بتاتا چلوں کہ محفل پر تھانیدار کا عہدہ شمشاد بھائی کو ہی ملا ہوا ہے اور اگر یہ سیکشن بنا تو عین ممکن ہے کہ شمشاد بھائی کو ہی تھانیدار بنایا جائے :p
قیصرانی بھائی باجو کے بعد تھانیدارنی کا عہدہ سوات والی مائی صاحبہ نے سنبھالا ہوا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نین بھیا اردو محفل ہے اور اردو کی ترقی اور ترویج کے لیے کام کرنا ہے تو اردو میں ہی لکھنا پڑے گا ناں۔
 
Top