پنیر اور چیز میں کیافرق ہے؟

یوسف-2

محفلین
پنیر اور چیز میں کیا فرق ہے میں اس کو لے کر بہت کنفیوز ہوں۔
آپ بھی کیا ”چیز“ ہو یار :) اس میں کنفیوز ہونے والی کیا بات ہے بھلا :bee:
  1. آپ ”چیز “ ہوسکتے ہو (کسی کی نظر میں:) )، لیکن ”پنیر “نہیں ہوسکتے (کسی کی بھی نظر میں :) )
  2. چیز چ سے اور پنیر پ سے:)
  3. آپ ”پنیر“ اور ”چیز“ کو ایک ساتھ نہ ”لیا“ کریں۔ کنفیوزن نہیں ہوگی:)
  4. پنیر کو اردو میں لیا کریں اور چیز کو انگریزی میں، کبھی کنفیوزن نہیں ہوگی :)
  5. اگر آپ چیز کو اردو میں لیں گے تو کنفیوزن تو ہوگی آپ کو :)
  6. اور اگر پنیر کو انگریزی میں لیں گے تو کنفیوزن تو ہوگی، انگریزوں کو :)
اُمید ہے کہ ”آپ کی کنفیوزن“ دور ہوگئی ہوگی، اتنی ساری کنفیو ’زنوں‘ کو دیکھ کر :)
 

سید ذیشان

محفلین
cheese کی بہت ساری اقسام ہیں پنیر ان میں سے ایک ہے۔ مغربی ممالک میں چونکہ پنیر عام نہیں ملتی تو cottage cheese اس کے قریب ترین کی چیز (;) ) ہے۔
اس کے علاوہ مشہور اقسام mozzarella, parmesan وغیرہ ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
اتنا بھی موٹا نہیں ہو جاتا بندہ اور نہ ہی اتنی جلدی ہوتا ہے۔

تم کون سا کوئی روزانہ پنیر کھاتے ہو گے۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

چیز انگلش کا لفظ ہے
پنیر ٹرکش
عربی میں جبنہ کہتے ہیں
ایک ٹرکش کمپنی ہے جسکا نام پنار ہے جو ڈیری پروڈکٹ ورلڈوائڈ سپلائی کرتی ہے
اور ٹرکش کا لبنہ جو دہی سے بنایا ہوا اسپریڈنگ چیز ہے بہت ہی زیادہ مقبول ہے
یہی چیز امریکہ کی برانڈ "فلاڈلفیا" ہے جوپنار سے زیادہ مقبول ہے
پالک پنیر تو بہت سے لوگوں نے کھایا ہوگا نا۔
یہ انڈیا ویجیٹرین ڈش ہے جو یہ لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں
ویسے کوئی بتائے کہ کیا پنیر ویجیٹیبل ہے ؟:lol:
 

شمشاد

لائبریرین
پنیر تو دودھ سے بنتا ہے جبکہ سبزیاں زمین سے اُگتی ہیں اس لیے پنیر کا سبزی سے موازنہ ہی غلط ہے۔
 
Top