مبارکباد پنج ہزاری محترمہ مہ جبین صاحبہ

آپا مہ جبین آپ کو کیسی لگیں؟ ایک سے زیادہ جوابات بھی دے سکتے ہیں۔

  • Total voters
    36

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
بہت ہی اچھی آپا؟ کیا آپ سے چند سوالات کیے جا سکتے ہیں؟
اگر ہاں تو ، ایک روز میں آپ زیادہ سے زیادہ کتنے سوالات کے جوابات دے پائیں گی؟
اور ہاں! ہمیں سارے جواب پوری سنجیدگی کے ساتھ چاہئیں۔آپ چاہیں تو جواب نہ دینے کا آپشن چن سکتی ہیں۔
لیکن ایک بھی جواب غیر سنجیدہ یا ہمارا مذاق اُڑانے والا نہ ہو۔
 
آپ جنھیں آپا کہہ رہے ہیں وہ آپ سے سات سال چھوٹی ہیں۔:):)
 
مہ جبین

محفلین

جی بھائی ! آپ بالکل سوالات کرسکتے ہیں مگر ذرا آسان سے :)
اب بلال کی طرح سَو سوالات نہ ہوں ، آٹھ دس سوالات کے جوابات ایک دن میں دے سکتی ہوں
اگر سوال سنجیدہ ہوئے تو جواب بھی سنجیدہ اور اگر سوال غیر سنجیدہ ہوئے تو جواب بھی غیر سنجیدہ :)
اور بھائی میں بھلا آپ کا مذاق کیوں اڑاؤں گی ؟؟؟ :eek:
 
مہ جبین

محفلین
بہت ہی اچھی آپا؟ کیا آپ سے چند سوالات کیے جا سکتے ہیں؟
اگر ہاں تو ، ایک روز میں آپ زیادہ سے زیادہ کتنے سوالات کے جوابات دے پائیں گی؟
اور ہاں! ہمیں سارے جواب پوری سنجیدگی کے ساتھ چاہئیں۔آپ چاہیں تو جواب نہ دینے کا آپشن چن سکتی ہیں۔
لیکن ایک بھی جواب غیر سنجیدہ یا ہمارا مذاق اُڑانے والا نہ ہو۔
آپ جنھیں آپا کہہ رہے ہیں وہ آپ سے سات سال چھوٹی ہیں۔:):)
اسامہ اگر وہ مجھ سے بڑے ہوکر بھی مجھے آپا کہہ رہے ہیں تو مجھے پھر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا :)
یہ بھی ایک اعزاز کی بات ہے نا کہ بڑے بھی عزت کر رہے ہیں :heehee:
ویسے اس ”آپادھاپی“ (نفسا نفسی) کے دور میں اردو محفل فورم کے لوگوں کی محبت اور خلوص پر اللہ تعالیٰ کا جتنا شکر ادا کیا جائے کم ہے۔:):):)
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
آپ جنھیں(جنہیں ) آپا کہہ رہے ہیں وہ آپ سے سات سال چھوٹی ہیں۔:):)
اسامہ اگر وہ مجھ سے بڑے ہوکر بھی مجھے آپا کہہ رہے ہیں تو مجھے پھر بھی کوئی فرق نہیں پڑتا :)
یہ بھی ایک اعزاز کی بات ہے نا کہ بڑے بھی عزت کر رہے ہیں :heehee:

اردو محفل ہمارا کنبہ ہے، یہاں ہم محفلین سے غیروں کی طرح رسمی طور پر نہیں بلکہ اپنوں کی طرح کھل کر ملتے ہیں۔
چونکہ ہمارے گھر میں بچوں سے بڑوں کا ادب کروانے کی غرض سے خود بڑے بھی بچوں کا احترام کرتے ہیں۔
لہذا ہم نے بھی اپنی چھوٹی بہن(محترمہ مہ جبین سلمہا) کو آپا کہہ دیا تو اس میں کون سا پہاڑ ٹوٹ پڑا؟
اور جب ہماری مہ جبین آپا کو کوئی فرق نہیں پڑتا تو دوسروں کی ہمیں کوئی پروا نہیں ۔
پھر شفقت، ادب اور احترام تو اسلامی اخلاق و آداب کا حصہ اور تہذیب اسلامی کا قرینہ ہیں۔
 
Top