پنجاب پولیس کا نیا یونیفارم کیسا ہونا چاہیے!

پنجاب پولیس کا نیا یونیفارم کیسا ہونا چاہئے۔

  • A

    Votes: 1 8.3%
  • B

    Votes: 2 16.7%
  • C

    Votes: 5 41.7%
  • D

    Votes: 3 25.0%
  • E

    Votes: 1 8.3%

  • Total voters
    12

فرقان احمد

محفلین
پہلی وردی تو بدل جانی چاہیے، شاید اسی لیے یہ سارا سیاپا مچا ہوا ہے۔ :)
دوسری وردی اسلام آباد پولیس کی ہے؛ لہذا اس کی بھی چھٹی ہو جانی چاہیے۔
تیسری وردی اس لیے بہتر ہے کہ اس میں سادگی اور وقار ہے اور یہ دیکھنے سے بھی وردی معلوم ہوتی ہے؛ رنگ بھی ہلکا ہے۔
چوتھی وردی گہرے رنگ کی ہے اس لیے ٹھنڈے ممالک کے لیے یہ یونیفارم موزوں رہے گی۔
پانچویں وردی تو ہمیں وردی معلوم ہی نہیں ہوتی؛ وجہ نامعلوم۔ :)
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
پنجاب پولیس کا نیا یونیفارم جو نومبر 2017ء سے پنجاب پولیس کے استعمال میں ہے۔

DSC_01_1.JPG
 
یاز

محفلین
وردی سے متعلق سب سے مزے کا بیان ایک مشہور بڑبولے لیڈر کا پڑھنے کو ملا۔
فرماتے ہیں کہ "پنجاب میں پولیس کو تبدیل کرنا تھا، لیکن یونیفارم تبدیل کر دی گئی۔ حالانکہ یونیفارم تبدیل کرنے سے کیا ہوتا ہے۔ ہماری حکومت آئی تو یہ ڈاکئے والی یونیفارم تبدیل کریں گے۔"
 
یہ بات بالکل درست ہے کہ اگر صرف وردی تبدیل کر دی جائے تو اس سے کوئی خاص فرق نہیں پڑتا ، پولیس ہی تبدیل کرنا چاہئے اس کے لئے میرٹ پر انتخاب کر کے ان کی اچھی پروفیشنل تربیت کی جائے جیسا کہ فوج کی ہوتی ہے۔ ایک بات سمجھ سے باہر ہے کہ ریاست بیرونی دشمنوں سے نمٹنے کے لئے تو پورے وسائل دینے کے لئے تیار ہے مگر اندرونی دشمنوں سے نمٹنے کے وسائل مہیا کرنے کے لئے تیار نہیں !
 
فرحت کیانی

لائبریرین
news-1520679999-2917.jpg

ایک مرتبہ پھر پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کی تیار ی کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کے ممکنہ 4 نئے یونیفارم بھی سامنے آ گئے ہیں جس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں کہ کون سا ٹھیک رہے گا یا کون سا صحیح نہیں ہے۔ ذیل میں دی گئی تصاویر دیکھ کر آپ بھی اپنی رائے دیں کہ پنجاب پولیس کا نیا یونیفارم کیسا ہونا چاہئے۔
پہلی تصویر تو پرانے یونیفارم کی ہے۔ اب تو یہ تبدیل ہو چکا ہے۔دوسری اے ایس ایف یا اسلام آباد پولیس جیسی ہے۔تیسری موٹروے پولیس اور چوتھی ایلیٹ فورس جیسی ہے۔ پانچویں مجھے یاد نہیں آ رہی لیکن یہ بھی دیکھی ہے کہیں۔
پولیس سے منسوب خوف اور نفرت اپنی جگہ لیکن اس میں وردی کا کیا لینا دینا۔ ذاتی طور پر مجھے کالی شرٹ والی وردی زیادہ گرہس فل لگتی تھی/ہے۔ موٹروے کا یونیفارم بھی اچھا ہے لیکن یہ فوجی وردی جیسا ہے۔

حالیہ تبدیلی کے بعد اتنی جلدی یونیفارم تبدیل کرنے کی کوئی تک نہیں بنتی۔ اب یا تو یہ کسی اپنے کو نوازنے کا چکر ہے یا پھر لوگوں کے اصرار کو اہمیت دی جا رہی ہے کیونکہ خود پولیس والے بھی اس وردی کو بالکل پسند نہیں کرتے۔ اور کچھ کچھ عوام بھی جن میں میں بھی شامل ہوں۔ میں نے بھی انکل شہباز شریف کے اکاونٹ پر ایک بار پیغام چھوڑا تھا کہ یہ کیسی وردی چنی ہے آپ لوگوں نے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
وردی سے متعلق سب سے مزے کا بیان ایک مشہور بڑبولے لیڈر کا پڑھنے کو ملا۔
فرماتے ہیں کہ "پنجاب میں پولیس کو تبدیل کرنا تھا، لیکن یونیفارم تبدیل کر دی گئی۔ حالانکہ یونیفارم تبدیل کرنے سے کیا ہوتا ہے۔ ہماری حکومت آئی تو یہ ڈاکئے والی یونیفارم تبدیل کریں گے۔"
یعنی خرچہ ضرور کروانا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ٹرائل کے مرحلہ میں ہے یا مکمل نفاذ کر دیا گیا ہے؟
جی مکمل طور پر نافذ کر دیا گیا ہے نومبر 2017ء سے اور اب پنجاب پولیس اسی وردی میں نظر آتی ہے، سو چار ماہ بعد یونیفارم پھر سے تبدیل کرنا 'مس مینجمنٹ' کی انتہا ہے، یا پھر مجھے لگتا ہے کہ میرا وہ خدشہ صحیح ہے کہ پہلے مراسلے والی تصویر پرانی ہے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
پولیس کا سب سے بنیادی مسئلہ سیاسی مداخلت اور سیاسی خدمت ہے ۔
رشوت اور کرپشن بھی اسی کا شاخسانہ ہے ۔ ویسے مسائل ایک دوسرے سے مربوط ہی ہوتے ہیں ۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جب پہلی بار خادم اعلیٰ نے بے وجہ پولیس کی وردیاں بدلوائیں تھی تب مفت میں ہوا تھا؟

آپ کا قصور نہیں۔ مجھ سمیت ہر پاکستانی چاہے جس نے پاکستان کو رد کر کے کسی اور ملک کو بھی اپنا لیا ہو، یہاں کی ہر بات اور چیز میں کیڑے نکالنا اپنا فرض سمجھتا ہے۔ ویسے جو بھی ہو ٹیکس ہم پاکستانی عوام کو ادا کرنا پڑتا ہے۔ دوسرے ملکوں میں بیٹھے درد مند پاکستانی اس سے مستثنی ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
پولیس کا سب سے بنیادی مسئلہ سیاسی مداخلت اور سیاسی خدمت ہے ۔
رشوت اور کرپشن بھی اسی کا شاخسانہ ہے ۔ ویسے مسائل ایک دوسرے سے مربوط ہی ہوتے ہیں ۔
پولیس کا ایک اور بڑا مسئلہ اس ادارے میں ملازمین کی ویلفیئر سسٹم کا نہ ہونا بھی ہے۔ تمام سرکاری و پرائیویٹ ادارے خصوصا آرمڈ فورسز میں اپنے ادارے کے لوگوں کی تعلیم، صحت، زمین جائیداد اور مستقبل کے لیے پس اندازی کے لیے باقاعدہ نظام موجود ہیں۔ پولیس میں بدقسمتی سے ایسا کوئی خاص نظام نہیں ہے۔
اوپر سے سیاسی مداخلت مرے پر سو درے
 
فرحت کیانی

لائبریرین
جی مکمل طور پر نافذ کر دیا گیا ہے نومبر 2017ء سے اور اب پنجاب پولیس اسی وردی میں نظر آتی ہے، سو چار ماہ بعد یونیفارم پھر سے تبدیل کرنا 'مس مینجمنٹ' کی انتہا ہے، یا پھر مجھے لگتا ہے کہ میرا وہ خدشہ صحیح ہے کہ پہلے مراسلے والی تصویر پرانی ہے۔
اس تصویر پر تاریخ تو مارچ 2018 کی درج ہے۔
 
شاہد شاہ

محفلین
اتنا آپ کو اپنے ملک کے بارے میں نہیں پتہ جتنا آپ کو پاکستان،پاکستانیوں اور خاص کر ان کے "کرتوتوں " کے بارے میں علم ہے۔۔:noxxx::p
آپ دنیا میں کہیں بھی چلے جائیں لوگ ہر جگہ ایک جیسے ہو تے ہیں۔ یہاں یورپ میں بھی کرپشن ہوتی ہے پر چونکہ ہر کام پروفیشنل ہوتا ہے اسلئے مس مینیجمنٹ کی بجائے ذاتی دوستانہ تعلقات کے ذریعہ کنٹریکٹس کی ہیرا پھیرا کی جاتی ہے۔ بظاہر عوام کو یہی لگتا ہے کہ عوامی پروجیکٹ کا ٹینڈر پبلک ہوا ہے اور بہترین کمپنی کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جبکہ اندر خانے ٹینڈر دینے والے اور لینے والے کے مابین ڈیل ہو چکی ہوتی ہے۔
میرا تعلق کنسٹرکشن کے بزنس ہے۔ اسلئے کئی مقامی سیاست دانوں اور بیوروکریٹس سے بنا کر رکھنی پڑتی ہے۔ رشوت تو ظاہر ہے اینٹی کرپشن والے یکدم پکڑ لیتے ہیں۔ البتہ ٹینڈر اور کنٹریکٹ کس کمپنی کو ملے گا یہاں تھوڑی بہت گنجائش نکل آتی ہے
 
Top