پنجاب پولیس کا نیا یونیفارم کیسا ہونا چاہیے!

پنجاب پولیس کا نیا یونیفارم کیسا ہونا چاہئے۔

  • A

    Votes: 1 8.3%
  • B

    Votes: 2 16.7%
  • C

    Votes: 5 41.7%
  • D

    Votes: 3 25.0%
  • E

    Votes: 1 8.3%

  • Total voters
    12
news-1520679999-2917.jpg

ایک مرتبہ پھر پنجاب پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کی تیار ی کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر پنجاب پولیس کے ممکنہ 4 نئے یونیفارم بھی سامنے آ گئے ہیں جس پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں کہ کون سا ٹھیک رہے گا یا کون سا صحیح نہیں ہے۔ ذیل میں دی گئی تصاویر دیکھ کر آپ بھی اپنی رائے دیں کہ پنجاب پولیس کا نیا یونیفارم کیسا ہونا چاہئے۔
 
ارے لئیق بھائی ان وردیوں میں کیا رکھا ہے!! اگر حسن کردار کا اچھا سا یونیفارم پہن رکھا ہو۔۔
"ولباس التقوى ذلك خير"
(اور تقویٰ کا لباس بہترین لباس ہے)
:):):)
 
ارے لئیق بھائی ان وردیوں میں کیا رکھا ہے!! اگر حسن کردار کا اچھا سا یونیفارم پہن رکھا ہو۔۔
"ولباس التقوى ذلك خير"
(اور تقویٰ کا لباس بہترین لباس ہے)
:):):)
حسن کردار کے لئے تو ان کی تربیت کے دوران بندبست کرنا چاہئے اور سیلیکشن میرٹ پر ہونی چاہئے۔
 
عثمان

محفلین
یہ یونیفارم فارمل ہے یا آپریشنل ہے ؟
کیا ان تمام آپشنز میں استعمال ہونے والا کپڑا ایک ہی ہے یا فرق ہے ؟
کیا گرمیوں میں آدھے بازو والی قمیض کی سہولیت میسر ہے؟
کیا بلٹ پروف ویسٹ کی سہولت میسر ہے؟
کیا بیلٹ میں کوئی تبدیلی لائی گئی ہے؟
کالا رنگ تو پاکستان کی گرمیوں میں آرام دہ نہیں ہوسکتا، اس کا انتخاب کیوں کیا گیا؟
ہلکے رنگ کے انتخاب کے ساتھ بیج نمایاں رکھنے کے لیے ان میں بھی تبدیلی لانے پڑے گی، تو کیا ان میں بھی کوئی تبدیلی لائی گئی ہے؟
کیا جوتے پہلے سے مختلف ہیں یا وہی ہیں ؟ اور کیا یہ سیفٹی سٹینڈرڈ کے ہیں ؟
 
ان سب باتوں کا پتا چلے تو ہمیں بھی بتائیے گا :)
 
یاز

محفلین
بقول رئیسانی، پولیس پولیس ہوتی ہے، یونیفارم جو بھی ہو۔
ان پانچ میں سے ہم آپشن سی کو ترجیح دیں گے۔
 
یاز

محفلین
کارکردگی اہلکار کو مہیا کردہ وسائل اور تربیت سے بہتر کی جاتی ہے اور یونیفارم ان وسائل کا اہم جز ہے۔
بات تو آپ کی درست ہے, لیکن وسائل اور تربیت سے بھی زیادہ پولیس کو اونرشپ اور بیکنگ کی ضرورت ہے۔ یہاں پولیس کو صرف پٹنے اور معطلیوں کے لئے رکھ چھوڑا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
ابھی حال ہی میں تو پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کی گئی ہے، اتنی جلدی پھر تبدیل کرنے کی کیا ضرورت پڑ گئی؟ کیا یہ کوئی تماشا ہے؟ وردیاں اس طرح تبدیل ہوتی ہیں یعنی مہینوں کے مہینے؟ کیا یہ سب کچھ فی سبیل اللہ ہو رہا ہے یا ہمارے اور آپ کے ٹیکس سے ہو رہا ہے؟ لگ بھگ دو لاکھ کے قریب پنجاب پولیس کی نفری ہے، فی کس دو وردیاں بھی دیں تو چار لاکھ وردیاں، ان کی قیمت نکالیں تو کروڑوں کی بات ہے۔ تو کیا ابھی جو نئی وردی ہے اس پر آئی کروڑوں کی لاگت یونہی ہواؤں میں اڑ جائے گی؟ کیا حکومتیں ایسے ہی چلتی ہیں؟ اور اسی طرح فیصلے ہوتے ہیں؟ اس نئی وردی کے بارے میں جو "افواہیں" پھیلی ہوئی تھیں کہ حکومت کے کسی ہوتے سوتے کا وردیوں کے لیے کپڑے کا ایک ایکسپورٹ آرڈر تھا جو منسوخ ہو گیا تو اس کپڑے کو کھپانے کے لیے پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کی گئی۔ مجھے اس "افواہ" پر بالکل یقین نہیں، لیکن اگر چند ہی مہینوں میں وردی دوبارہ تبدیل ہو جاتی ہے تو مان لونگا کہ 'افواہ' صحیح تھی۔
 
آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
دوسرا یہ بھی ہو سکتا ہے جو اکثر سوشل میڈیا پر ہوتا ہے۔

کسی کا بچہ گم ہو گیا، اس نے سوشل میڈیا پر تصویر ڈال دی جو وائرل ہو گئی، بچہ کچھ دن بعد مل گیا لیکن اب اس کے ماں باپ انتہائی پریشانی کے عالم میں ہیں، کیونکہ سوشل میڈیا پر وہ تصویر ابھی بھی گھوم پھر رہی ہے اور جس کو بچہ کہیں بھی نظر آتا ہے وہ اسے پکڑ کر گھر چھوڑ آتا ہے۔

کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہو سکتا ہے یہ وردی تبدیل کرنے والا اشتہار پرانا ہو اور موجودہ وردی تبدیل کرنے سے پہلے کا ہو۔
 
منیب الف

محفلین
آپ انتخاب کے لیے پریشان ہو رہے ہیں، لئیق بھائی!
میں کہتا ہوں انھیں وردی دی ہی نہیں جانی چاہیے۔
ڈیوٹی کے دوران گلیوں میں ننگا پھرانا چاہیے۔
پھر بھی چونکہ ڈر ہے یہ ننگے ہو کر اور وحشی ہو جائیں گے، اس لیے انھیں آپشن ڈی کی وردی پہنائیں۔
فائدہ یہ ہے کہ گہرا رنگ گرمی زیادہ جذب کرتا ہے۔
انھیں گرمی لگوانی چاہیے۔
 
ایسا کہنا تو مناسب نہیں لگتا۔
 
منیب الف

محفلین
ایسا کہنا تو مناسب نہیں لگتا۔
شاید آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں لیکن میرا حال یہ ہے کہ جدھر دو چار پولیس والے نظر آ جائیں، میری حالت خراب ہو جاتی ہے۔
لیکن ظاہر ہے اچھے برے انسان ہر جگہ ہیں۔
میں بروں پہ غصہ نکال رہا تھا کہ اچھے بھی زد میں آ گئے۔
لہذا میری تجویز مسترد!
 
Top