پنجاب رنگ

14708211_1218989838160342_1124340913925983820_n.jpg
 
یاز

محفلین
ان اجزائے ترکیبی سے مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔ اہلِ حدیث و وہابی دوستوں سے معذرت کے ساتھ۔ :)

ایک مولوی صاحب گیارہویں شریف کے حق میں تقریر کر رہے تھے۔ جوشِ خطابت میں کہنے لگے کہ آج میں وہابیوں کے گھر سے گیارہویں ثابت کرونگا، مجمع ہمہ تن گوش ہو گیا۔ فرمانے لگے، یہ جو وہابی کے گھر میں چار پائی ہے، تو دو ہو گئیں اسکی باہئیاں اور دو سیرو، کُل چار اور چار پائے، ہو گئے آٹھ، نواں اسکا بان اور دسویں ادوائن، دس ہو گئے اور گیارہواں وہ وہابی خود جو اپنے گھر میں چارپائی پر بیٹھا ہے۔ لو جی ہو گئی گیارہویں شریف وہابی کے گھر سے ثابت! :)
بہت پرمزاح۔
 
یاز

محفلین
وارث بھائی ، آپ کی اس بات پر مجھے بھی ایک لطیفہ یاد آگیا ۔ پنجاب کے ایک دوست نے سنایا تھا اور کہتے تھے کہ یہ سچا واقعہ ہے ۔ کسی گاؤں میں اہلحدیث اور حنفی مسالک کے درمیان تراویح کی رکعتوں پر مناظرےگرم تھے کہ آٹھ درست ہیں یا بیس ۔ میرے دوست کہتے ہیں کہ ایک حنفی مولوی نےجمعے کے خطبے میں زور و شور سے آٹھ کے مسئلے کو رد کیا ۔ اور بیس رکعت نفل اور تین رکعت وتر کو یہ کہہ کر درست ثابت کیا کہ: اوئے ایلحدیثو ! تسی خود کہندے او ’’ تراویہہ‘‘ ۔ مطلب اے ویہہ رکت نفل تے تِن رکت وتر ۔ تراویہہ !

(سمجھ لیتا ہوں اور اچھی خاصی بول بھی لیتا ہوں لیکن مجھے پنجابی لکھنا نہیں آتی ۔ اس لئے ممکنہ اغلاط کے لئے پیشگی معذرت ) ۔:)
کیا کہنے جی۔ ہمارا تو تراہ ہی کڈ دتا۔
 
فہد اشرف

محفلین
ان اجزائے ترکیبی سے مجھے ایک لطیفہ یاد آ گیا۔ اہلِ حدیث و وہابی دوستوں سے معذرت کے ساتھ۔ :)

ایک مولوی صاحب گیارہویں شریف کے حق میں تقریر کر رہے تھے۔ جوشِ خطابت میں کہنے لگے کہ آج میں وہابیوں کے گھر سے گیارہویں ثابت کرونگا، مجمع ہمہ تن گوش ہو گیا۔ فرمانے لگے، یہ جو وہابی کے گھر میں چار پائی ہے، تو دو ہو گئیں اسکی باہئیاں اور دو سیرو، کُل چار اور چار پائے، ہو گئے آٹھ، نواں اسکا بان اور دسویں ادوائن، دس ہو گئے اور گیارہواں وہ وہابی خود جو اپنے گھر میں چارپائی پر بیٹھا ہے۔ لو جی ہو گئی گیارہویں شریف وہابی کے گھر سے ثابت! :)
معذرت تو مولوی صاحب کے مسلک والوں سے کرنی چاہیے :LOL:
 
محمد وارث

لائبریرین
معذرت تو مولوی صاحب کے مسلک والوں سے کرنی چاہیے :LOL:
مراسلہ شروع کرتے وقت معذرت لکھی تھی لیکن لطیفے کے اختتام تک پہنچتے پہنچتے میں نے "پنچ لائن" کا کافی سارا ڈنک نکال دیا تھا ورنہ پنجابی میں سنانے والا لطیفہ ہے! :)
 
Top