پلاٹ سکینڈل: نذیر ناجی کا خوفناک چہرہ (اپنی ذمہ داری پر سنیے)

محسن حجازی نے 'صحافت' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اپریل 21, 2009

  1. محسن حجازی

    محسن حجازی محفلین

    مراسلے:
    2,513
    موڈ:
    Breezy
    انتباہ
    اس مراسلے میں پیش کردہ ربط پر نہایت غلیظ اور بے ہودہ زبان کا کثرت سے استعمال کیا گیا ہے۔ براہ کرم اپنی ذمہ داری پر سنئے۔

    اس غلیظ معاشرے میں میرے اپنے ذاتی مشاہدات ہی بہت خوفناک ہیں تاہم یہ فون کالز سن کر میرا دل دہل گیا ہے۔
    ربط یہاں پر پہلے دیا گیا تھا تاہم اب میں حذف کر رہا ہوں۔ پی کے پالیٹکس پر یا گوگل پر nazir naji abuse کے نام سے سرچ کر لیجئے آرام سے مل جائے گا۔
    نذیر ناجی کے بارے میں میری رائے کبھی سے بھی اچھی نہیں رہی۔
    احمد نورانی نامی صحافی نے نذیر ناجی کو ان کے اسلام آباد میں غیر قانونی پلاٹ کے بارے میں فون کیا ۔ اس کے جواب میں ناجی صاحب نے دو دفعہ فون کیا اور جس قسم کی زبان استعمال کی، وہ سننے کے ہرگز لائق نہیں۔

    اگر ناظمین غیر مناسب سمجھیں تو حذف کر دیں۔
    میں اپنا تبصرہ محفوظ رکھتا ہوں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 15
  2. ساجداقبال

    ساجداقبال محفلین

    مراسلے:
    2,018
    واہ جی بڑی گالیاں رٹی ہوئی ہیں، آخر کو 50 سالہ تجربہ ہے۔
    ویسے کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔۔۔کیا وصی ظفر جیسے لوگ بھول گئے جو ٹی وی پر گالیاں دیتے تھے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  3. ظہور احمد سولنگی

    ظہور احمد سولنگی محفلین

    مراسلے:
    1,388
    انا للہ و انا الیہ راجعون۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  4. محسن حجازی

    محسن حجازی محفلین

    مراسلے:
    2,513
    موڈ:
    Breezy
    سولنگی صاحب ایسی بے اصولیاں، بے ضابطگیوں کے مشاہدے، بے ایمانی، ہٹ دھرمی اور گھٹیا پن میرا خیال ہے کہ میرے اور آپ کے لیے اتنا نیا بھی نہیں۔ ہم دونوں کا ساتھ میں کافی مشاہدہ ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. ظہور احمد سولنگی

    ظہور احمد سولنگی محفلین

    مراسلے:
    1,388
    جی سر۔ عاقلان را اشارہ کافی است۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. محسن حجازی

    محسن حجازی محفلین

    مراسلے:
    2,513
    موڈ:
    Breezy
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  7. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    شکری حجازی بھیا ، پیش کرنے کو
     
  8. محسن حجازی

    محسن حجازی محفلین

    مراسلے:
    2,513
    موڈ:
    Breezy
    شکریے کی کوئی بات نہیں۔ نہایت شرمندگی اور پس و پیش کے بعد پیش کیا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. نبیل

    نبیل محفلین

    مراسلے:
    16,771
    جھنڈا:
    Germany
    موڈ:
    Depressed
    رؤف کلاسرا کو اس کے بارے میں بھی لکھنا چاہیے۔ یہاں پیٹی بھائی ایک دوسرے کی پردہ پوشی کرتے نظر آ رہے ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  10. فیصل عظیم فیصل

    فیصل عظیم فیصل محفلین

    مراسلے:
    3,646
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    بد زبان آدمی ہے اور مفاد پرست ہے ۔ صحافت میں وقت نہیں کارکردگی دیکھی جاتی ہے ۔ اگر کالموں کی بات ہے تو اتنے الفاظ اس نے ساری عمر میں نہیں لکھے ہونگے جتنے ہمارے دلشاد بھائی اس فورم پر لکھ چکے ہیں
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  11. محسن حجازی

    محسن حجازی محفلین

    مراسلے:
    2,513
    موڈ:
    Breezy
    بالکل درست۔ لکھنا چاہئے۔ رؤف کلاسرا کے ابتدائي کالم تو محض اپنی ذاتی تشہیر کا نمونہ ہی رہے ہیں جن میں کیتھرین اور ائیرپورٹ اور میں نے ٹہلتے ہوئے سوچا اور شہباز شریف پیچھے کھڑے مسکرا رہے تھے قسم کی لغویات۔ اب دیکھتے ہیں کہ یہ صاحب کس قدر حق پرست ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. فیصل عظیم فیصل

    فیصل عظیم فیصل محفلین

    مراسلے:
    3,646
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    صحافی اور حق پرست۔۔؟ ارے حق پرست صحافیوں کا انجام نہیں دیکھا ۔ ۔۔؟ ہوتا کیا ہے ۔ یا بے روزگار ۔ یا پھر ٹھشوںںںںںںں ۔ کیا سمجھے۔۔؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  13. محسن حجازی

    محسن حجازی محفلین

    مراسلے:
    2,513
    موڈ:
    Breezy
    یہ تو ہے۔
    تاہم فیصل بھائی پاکستان کی نئی نسل بہت بہتر ہے۔ آپ طلعت حسین دیکھ لیں۔ کاشف عباسی، جاوید چوہدری وغیرہ محض چند مثالیں ہیں جن کے لیے ملکی مفاد اہم ہے۔ میرا مشاہدہ ہے کہ نوجوان نسل بے ایمانی اور بدعنوانی کے خلاف ایک ردعمل رکھتی ہے اور play by rules کے فلسفے کے زیادہ قریب تر ہے۔راولپنڈی میں کانسٹیبل اور ان کے رویے دیکھ کر حیرت ہوتی ہے۔ شگفتہ شائستہ۔ حالانکہ تنخواہیں وہی ہیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  14. فخرنوید

    فخرنوید محفلین

    مراسلے:
    3,211
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    میرے خیال میں یہ بندہ کسی دور میں شاید گوجرانوالہ میں رہ کر گیا ہے جیسی اس کی زبان چل رہی ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  15. فیصل عظیم فیصل

    فیصل عظیم فیصل محفلین

    مراسلے:
    3,646
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ایسا ہے نہیں ضروری نہیں کہ گوجرانوالہ والوں کی زبان بہت چلتی ہو مگر یہ ضرور ہے کہ سطحی نہیں بلکہ پست ذہنیت کا مالک ہے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  16. ساقی۔

    ساقی۔ محفلین

    مراسلے:
    3,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    طالبان کی سازش لگتی ہے یہ بھی !!!
     
  17. فیصل عظیم فیصل

    فیصل عظیم فیصل محفلین

    مراسلے:
    3,646
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ظالمان کی سازش کا پردہ تو دستخط کے تھریڈ میں چاک ہو رہا ہے ۔ یہاں تو بات ایک بدزبان اور بے عقل شخص کی ہو رہی ہے بد قسمتی سے اس کا نام بھی نذیر ہی ہے ۔ جی جی مولانا نذیر نہیں نذیر ناجی ۔ ویسے نذیر اکثر ایسے ہی کیوں ہوتے ہیں ۔ ایک لالہ نذیر تھا سود خور
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  18. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ایک اور قصہ جو زبان پر ہے :


    پہلی قسط :
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  19. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    کہیں آپ شمشاد تو نہیں کہنا چاہ رہے ؟
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  20. فیصل عظیم فیصل

    فیصل عظیم فیصل محفلین

    مراسلے:
    3,646
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    شمشاد صاحب کو میں محبت سے دل شاد ہی کہتا ہوں ۔ ابتدا سے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر