پلاسٹک چہرے

دل میں آتے بھی نہیں، دل کو لبھاتے بھی نہیں
ایسے چہرے ہیں، کسی کام میں آتے بھی نہیں
نہ کسی دکھ میں کسی غم کو بھلاتے دیکھا
نہ کسی یار کو کوئی دکھڑا سناتے پایا
انس ملتا بھی نہیں پینٹ کی رعنائی سے
نہ تو دلبر کی طرح ہیں، نہ وہ ہرجائی سے
نہ وہ مسکان سے کسی غم کو بھلا سکتے ہیں
نہ بناوٹ سے کوئی بات سنا سکتے ہیں
نہیں ہم کو نہیں بھاتے یہ بناوٹ والے
ہم سے یہ دور ہی اچھے ہیں پلاسٹک چہرے
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب لئیق بھائی ! اچھا خیال ہے !!
لیکن اس آزاد نظم کو آپ نے نثری نظم کے زمرے میں کیوں ڈالا؟! صرف یہ تین مصرعے ہی تو وزن میں نہیں ۔ ان میں بھی ایک دو الفاظ آگے پیچھے کرنے سے وزن درست ہوجاتا ہے ۔ مثلاً۔

نہ کسی یار کو کوئی دکھڑا سناتے پایا -------------------> نہ کسی یار کو دکھڑا ہی سناتے پایا
نہ وہ مسکان سے کسی غم کو بھلا سکتے ہیں ---------------> نہ تبسم سے کسی غم کو بھلا سکتے ہیں
ہم سے یہ دور ہی اچھے ہیں پلاسٹک چہرے ۔

صرف پلاسٹک والا مصرع گڑبڑ کر ر ہا ہے ۔ اسے بھی کسی طرح ادل بدل کر دیکھ لیجئے ۔ پلاسٹک کے بجائے کوئی اور لفظ رکھ کر دیکھ لیجئے ۔ یہ میری ناقص رائے ہے ۔ ویسے آپ بہتر جانتے ہیں کہ کونسا فارمیٹ آپ کے خیال کو زیادہ موثر طور پر پیش کرتاہے۔
 
بہت شکریہ سر توجہ کے بہت مشکور ہوں۔

پلاسٹک ہے تو انگریزی لفظ مگر اردو میں ایسے رائج ہوچکا ہے جیسے یہ اردو ہی کا لفظ ہے، مجھے اردو میں اس کا کوئی متبادل جو یقینا ہوگا مگر مجھے ملا نہیں۔
 
یاز

محفلین

پلاسٹک کی جگہ موم استعمال کر کے دیکھئے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت شکریہ سر توجہ کے بہت مشکور ہوں۔
پلاسٹک ہے تو انگریزی لفظ مگر اردو میں ایسے رائج ہوچکا ہے جیسے یہ اردو ہی کا لفظ ہے، مجھے اردو میں اس کا کوئی متبادل جو یقینا ہوگا مگر مجھے ملا نہیں۔

پلاسٹک کی سخت قسم کے لئے اردو میں کچ کڑا کا لفظ ہے ۔ لیکن یہ لفظ کریہہ الصوت ہے اور شاعری کے لئے سنجیدہ شاعری کے لئے غیر مناسب ! :):):)
میری مراد یہ تھی کہ پلاسٹک کے بجائے اگر کوئی اور استعارہ استعمال کرنا ممکن ہو تو آپ کی نظم وزن میں آسکتی ہے۔
 
آخری تدوین:

میری مراد یہ تھی کہ پلاسٹک کہ بجائے اگر کوئی اور استعارہ استعمال کرنا ممکن ہو تو آپ کی نظم وزن میں آسکتی ہے۔
ارے ظہیر بھائی آپ تو ایک ریئیل جینئس ہیں ۔ یقین کیجیے آپ سے بدزبانی کرنے کا مجھے بہت ہی افسوس ہورہا ہے اور میں آپ سے شرمندہ ہوں اور معذرت چاہتا ہوں ۔ امید ہے کہ آپ میری معذرت قبول فرماکر مجھے معاف کردیں گے ۔ شکریہ ظہیر بھائی۔
 
اے خان

محفلین
بہت شکریہ سر توجہ کے بہت مشکور ہوں۔

پلاسٹک ہے تو انگریزی لفظ مگر اردو میں ایسے رائج ہوچکا ہے جیسے یہ اردو ہی کا لفظ ہے، مجھے اردو میں اس کا کوئی متبادل جو یقینا ہوگا مگر مجھے ملا نہیں۔
یہ کاغذی پھول جیسے چہرے وغیرہ وغیرہ جیسے الفاظ استعمال کریں۔
اچھی کوشش ہے۔لئیق بھائی
 
میری مراد یہ تھی کہ پلاسٹک کے بجائے اگر کوئی اور استعارہ استعمال کرنا ممکن ہو تو آپ کی نظم وزن میں آسکتی ہے۔
کچھ نہ پوچھیں سر، پردیس میں اتنے برس گزارنے کے بعد جتنی اردو مجھے آتی تھی اس میں بھی کمی ہوچکی ہے بہت سے الفاظ میں بے اختیار انگریزی کے اور عربی کے بولتا رہتا ہوں اور مجھے احساس نہیں ہوتا، پہلے اردو چھوٹنے کا افسوس ہوتا تھا مگر اب میں نے حالات سے سمجھوتہ کر لیا ہے ۔ پلاسٹک کا متبادل مجھے ملا نہیں اور پلاسٹک اس طرح اردو میں رائج ہو چکا ہے کہ کئییوں کو تو پتہ بھی نہیں ہوگا کہ یہ اصلا انگریزی کا لفظ ہے۔ البتہ یہ ضرور ہے کہ پلاسٹک کسی بحر میں پورا اترنے والا نہیں ہے۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ارے ظہیر بھائی آپ تو ایک ریئیل جینئس ہیں ۔ یقین کیجیے آپ سے بدزبانی کرنے کا مجھے بہت ہی افسوس ہورہا ہے اور میں آپ سے شرمندہ ہوں اور معذرت چاہتا ہوں ۔ امید ہے کہ آپ میری معذرت قبول فرماکر مجھے معاف کردیں گے ۔ شکریہ ظہیر بھائی۔
بھائی میں کبھی بھی کسی سے ناراض نہیں ہوتا ۔ بس اپنے آپ ہی سے خفا ہوتا ہوں کہ کیوں خود کو ایسی صورتحال میں ڈالا کہ تلخی تک نوبت آگئی ۔ میں نے تو بات کو اسی وقت درگزر کردیا تھا اور اب یاد بھی نہیں رہی تھی ۔ سو ایسی کوئی بات نہیں ۔ میرا دل صاف ہے ۔ اللہ رحمٰن و رحیم کا بہت بہت شکر ہے کہ اُس نے میری دعا قبول کی ۔ آپ کے لیے ایکبار پھر دعا ہے کہ اللہ کریم آپ کو دونوں جہان کی نعمتیں عطا فرمائے ۔ ہمیشہ خوش رکھے ، آباد رکھے ۔ آمین ۔
 
میرے محترم ظہیر بھائی جان ۔ آپ کی باتیں پڑھ کر میرے دل کو سکون ملا ۔ بہت بہت شکریہ ۔ مجھے آپ سے ایسے ہی تسلی بخش جواب کی امید اور توقع تھی اور اللہ کا شکر ہے کہ میری توقع اور امید پوری ہوئی ۔ میری بھی اللہ تغالی سے دعا ہے کہ آپ کے لکھنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہو اور اللہ آپ کو ہر خوشی و نعمت سے نوازے ۔ آمین ۔
 
Top