پشتو اور عربی فونٹ کی سپورٹ

آصف اثر

معطل
السلام علیکم،
احباب سے گزارش ہے کہ میں جب بھی رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں پشتو(مثلا جے آر ایم ) یا عربی فونٹ کسی دوسرے سافٹ وئیر سے پیسٹ کرتا ہوں تو وہ نستعلیق میں بدل جاتا ہے، اور پشتو میں پشتو کے کچھ حروف غائب ہوجاتے ہیں۔ اس کی کیا وجہ ہے؟ کیا اس رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں پشتو سپورٹ نہیں یا کوئی اوروجہ ؟
براہِ کرم اگر سپورٹ نہیں تو کم از کم نستعلیق کے ساتھ جے آر ایم (پشتو) بھی شامل کیا جائے۔ جواب کے لیے منتظر۔
 

محمدصابر

محفلین
آپ اس باکس کے بائیں طرف موجود سیٹنگ کے نشان پر کلک کریں اور اپنی مرضی کا فونٹ سیلیکٹ کرنے کے بعد اپنی تحریر درمیان میں پیسٹ کر دیں جس طرح میں نے تاہوما فونٹ منتخب کیا ہے۔ :)
 

جیہ

لائبریرین
دستیاب فونٹس میں صرف ٹاہوما ہی پشتو کو سپورٹ کرتا ہے مگر ہے بےڈھنگا سا۔ مجھے تو بالکل پسند نہیں
 

منصور مکرم

محفلین
میرے خیال میں مجھ سے پہلے اس سلسلے کے ماہرین نے گفتگو کر لی ہے۔مجھے کچھ خاص علم نہیں ان چیزوں کا۔
 
صورت حال اینکہ زین فورو کا رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر کہیں اور سے نقل کیے گئے رچ ٹیکسٹ کو سینیٹائز کرتا ہے اور اس میں سے مختلف قسم کی فارمیٹنگ، اسٹائلنگ اور ایچ ٹی ایم ایل ٹیگز کو ختم کر دیتا ہے اسی لیے ان لائن اسٹائل بھی برقرار نہیں رہتا۔ فونٹ کے انتخاب کے ڈراپ ڈاؤن مینو میں اگر کوئی ایسا فونٹ شامل کر بھی دیا جائے جو پشتو کو سپورٹ کرتا ہو تو اس سے بہت زیادہ فائدہ نہ ہوگا۔ کیوں کہ جن لوگوں کے پاس وہ فونٹ نہ ہوگا ان کو وہ آڑا ٹیڑھا ہی دکھائی دے گا، خواہ ان کی مشین میں پشتو کو سپورٹ کرنے والا دوسرا فونٹ موجود ہی کیوں نہ ہو۔ :) :) :)

تو اس کا بہتر حل کیا ہے؟ بہتر حل یہ ہے کہ جیسے محفل میں عربی متن اور آیت وغیرہ کے لیے بی بی کوڈ موجود ہیں ویسے ہی پشتو کے لیے بی بی کوڈ شامل کیا جائے۔ اور لکھنے کی سہولت کے لیے ان کا آئیکن ایڈیٹر میں لگا دیا جائے۔ جس متن پر پشتو والا بی بی کوڈ لگایا جائے اس کے ایچ ٹی ایم ایل متبادل میں پشتو ٹیکسٹ کی کلاس شامل کر دی جائے۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ خارجی سی ایس ایس فائل میں پشتو ٹیکسٹ کلاس پر ایسے چار پانچ فونٹ ترجیحی بنیادوں پر لکھے جا سکیں گے کہ صارف کے کمپیوٹر میں ایک موجود نہ ہو تو دوسرا، وہ نہ ہو تو تیسرا۔۔۔ اور کوئی بھی موجود نہ ہو تو اخیر میں تاہوما لاگو ہو۔ :) :) :)

ہم نے یہ وضاحت پہلے بھی کبھی کہیں کی تھی۔ خیر اب تک ایسا کچھ کیا کیوں نہیں گیا؟ وجہ یہ ہے کہ ایڈیٹر کے حوالے سے بیشتر معاملات نبیل بھائی دیکھتے ہیں اور وہ حال ہی میں ایک سفر سے لوٹے ہیں۔ یقیناً ان دنوں ان کی مصروفیات بڑھی ہوئی ہوں گی۔ اس ایڈیٹر میں ویسے بھی ابھی کئی اضافی بٹن شامل کرنے ہیں جو پہلے والی ایڈیٹر میں موجود تھے لیکن ابھی اس حوالے کے زیادہ کام نہیں کیا گیا ہے کیوں کہ پچھلے دنوں اردو ایڈیٹر میں کئی سارے مسائل موجود تھے اور ابھی ان کو مستحکم کرنا اولین ترجیح تھا۔ :) :) :)
 
Top