کاشفی
محفلین
پشاور…پشاور کے نواحی علاقے بڈھ بیر میں کار بم دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ بڈھ بیر میں درج کرلی گئی۔ بڈھ بیر میں کار بم دھماکے کی ایف آئی آر میں دہشتگردی کی مختلف دفعات لگائی گئی ہیں۔ تھانہ بڈھ بیر میں ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں دھماکے سے 18 افرادکے جاں بحق اور47 کے زخمی ہونے کا زکر کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق دھماکے میں چالیس کلو گرام بارودی مواد اور مارٹر شیل بھی استعمال کئے گئے۔