پسند کے لفظ پر شاعری

عاطف بٹ

محفلین
بھانویں ہجر تے بھانویں وصال ہووے، وکھو وکھ دونہاں دیاں لذتاں نیں
میرے سوہنیا جا ہزار واری ،آ جا پیاریا تے لکھ وار آجا
(غالب براستہ صوفی تبسم :p)
 

شمشاد

لائبریرین
شمع کی لو تھی کہ وہ توُ تھا مگر ہجر کی رات
دیر تک روتا رہا کوئی سرہانے میرے

(فراز)
 

شمشاد

لائبریرین
چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ
ہم اُن کے پاس جاتے ہیں مگر آہِستہ آہستہ
(مصطفی زیدی)
 

شمشاد

لائبریرین
ٹھہر گئے ہیں سرِراہ خاک اڑانے کو
مسافروں کو نہ چھیڑ اے ہوائے صحرائی
(ناصر کاظمی)
 

شمشاد

لائبریرین
راہ میں یونہی چلتے چلتے ان کا دامن تھام لیا تھا
ہم ان سے کچھ مانگنا چاہیں، ہم سے تو یہ سوچا بھی نہ جائے
(ابن انشاء)
 

عمر سیف

محفلین
کرو پھر سے کوئی وعدہ، کبھی نہ پھر بچھڑنے کا
تمہیں کیا فرق پڑتا ہے ، چلو پھر سے مُکر جانا !!
 
Top