پسند کے لفظ پر شاعری

میں ایک شعر لکھونگا اس میں سے کسی بھی ایک لفظ پر آپ نے شعر لکھنا ہے ۔ یوں یہ سلسلہ چلتا رہے گا ۔

مجبوریوں کی بات چلی ہے تو شراب کہاں‌
ہم نے پیا ہے زہر بھی اکثر خوشی کے ساتھ
ًمحسن نقوی

عنوان درست نہ ہوتو ضرور بتائیے گا
 

سیما علی

لائبریرین
اُداس آنکھیں
وہی اداس سی آنکھیں اداس چہرہ ہے
یہ لگ رہا ہے کہ پہلے بھی تجھ کو دیکھا ہے
میں چاہتا ہوں کہ تیری طرف نہ دیکھوں میں
مری نظر کو مگر تو نے باندھ رکھا ہے
سندر کمار ثانی
 

سیما علی

لائبریرین
فریاد
کوئی فریاد ترے دل میں دبی ہو جیسے
تو نے آنکھوں سے کوئی بات کہی ہو جیسے
جاگتے جاگتے اک عمر کٹی ہو جیسے
جان باقی ہے مگر سانس رکی ہو جیسے
فیض انور
 

سیما علی

لائبریرین
چمک دار
راستے جو بھی چمک دار نظر آتے ہیں
سب تیری اوڑھنی کے تار نظر آتے ہیں
کوئی پاگل ہی محبت سے نوازے گا مجھے
آپ تو خیر سمجھ دار نظر آتے ہیں
زبیر علی تابش
 

سیما علی

لائبریرین
وہ دمکتی ہوئی لو کہانی ہوئی وہ چمک دار شعلہ، فسانہ ہوا
وہ جو الجھا تھا وحشی ہوا سے کبھی، اس دیے کو بجھے تو زمانہ ہوا
(امجد اسلام امجد)
وحشی
 

سیما علی

لائبریرین
آنکھیں
ان آنکھوں کے کاجل میں ڈوبا ہوں شاید ،
عجب پھر چلی ہیں یہ چال اسکی آنکھیں
چال
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
مات
زمانہ عشق کے ماروں کو مات کیا دے گا
دلوں کے کھیل میں یہ جیت ہار کچھ بھی نہیں

کھیل
 

شمشاد

لائبریرین
وہ کاش مان لیتا کبھی ہم سفر مجھے
تو راستو کے پیچ کا ہوتا نہ ڈر مجھے
چاندنی پانڈے

سفر
 

شمشاد

لائبریرین
جس کے واسطے برسوں سعئ رائیگاں کی ہے
اب اسے بھلانے کی سعئ رائیگاں کر لیں

حبیب احمد صدیقی

 
Top