پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

arifkarim

معطل
اب آپ مراسلہ #69 میں دئیے گیے الٹے واوین دیکھ کر بتادیجیے کہ کیا ایسا ہے یا نہیں۔اس سلسلے میں مزیدرہنمائی محترم الف عین صاحب اور عارف کریم بہتر طور پر کرسکیں گے۔

مجھے محترم الف عین صاحب سے پوچھنا ہے کہ جن ڈبل کوٹس کا میں نے مراسلہ#76 میں ذکر کیا تھا (کوڈویلیو201Cاور 201D)۔ ان کا معاملہ کچھ عجیب ہے۔
جب انہیں ورڈ میں ٹائپ کیا جاتاہے تو یہ اس طرح(”“) یعنی صحیح ٹائپ ہوتے ہیں۔لیکن جب اس متن کو انڈیزائن ، اِن کاپی یا نوٹ پیڈ میں کاپی کرتے ہیں تو یہ اُلٹ ہوجاتے ہیں۔ یعنی اس طرح(“”)۔ یہ گتھی اگر سلجھ جائےتو امید ہے کہ ہمارا کوٹس کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
متلاشی arifkarim

انڈیزائن میں بگ ہے۔ یہ رائٹ ٹو لیفٹ کےوقت کوٹس الٹ دیتا ہے
 
آپ اپنا پی ایچ پی کا طریقہ بھی بتادیجیے تاکہ معلوم ہو کہ یہ کون کون سی جگہوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ویسے آپ کے خیال میں پی ایچ پی کا طریقہ آسان ہے یا محمد عظیم بھائی کے پروف ریڈر کا۔ اگر پی ایچ پی کے ذریعے ورڈ کے اندر رہ کر تصحیح کی جاسکتی ہے تو یہ مجھ سمیت کئی احباب کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ کیوں کہ اکثر انڈیزائن میں فائل کو پیسٹ کرنے کے بجائے پلیس کرنا ہوتاہے۔
پی ایچ پی سکرپٹ کو ورڈ کے اندر چلانے کا مجھے تو علم نہیں، شاید ابوطلحہ بھائی کچھ بتا سکیں، لیکن اردو پروف ریڈر کا ایک پلگن بنایا جا سکتا ہے جو ورڈ میں ایک نئے ربن کے طور پر شامل ہوجائے اور ورڈ کے اندر رہتے ہوئے پئرز کو اپلائی کردے۔ اگر آپ سب حضرات متفق ہوتے ہیں اس بات پر تو میں اس پر کام شروع کردیتا ہوں۔ اس صورت میں علیحدہ سے پروگرام چلانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
 

زہیر عبّاس

محفلین
کچھ اور سوچیے، میں بھی سوچتا ہوں۔
کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ پروگرام میں ایک کنڈیشن یہ لگا دی جائے کہ وہ صرف مکمل پئیرز کو ہی تلاش کرے اور اگر کوئی جزوی پئیر ملے تو اس کو درست کرنے کی کوشش نہ کرے؟
جیسے اس پئیر "ائیرو ڈائنامک الجینئرنگ" میں جو لفظ "الجینئرنگ" ہے وہ کسی دوسرے پئیر "الجی" سے تبدیل نہ ہو کیونکہ "الجی" تین حروف پر مشتمل ہے جبکہ ""الجینئرنگ" آٹھ حروف پر۔
 
کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ پروگرام میں ایک کنڈیشن یہ لگا دی جائے کہ وہ صرف مکمل پئیرز کو ہی تلاش کرے اور اگر کوئی جزوی پئیر ملے تو اس کو درست کرنے کی کوشش نہ کرے؟
جیسے اس پئیر "ائیرو ڈائنامک الجینئرنگ" میں جو لفظ "الجینئرنگ" ہے وہ کسی دوسرے پئیر "الجی" سے تبدیل نہ ہو کیونکہ "الجی" تین حروف پر مشتمل ہے جبکہ ""الجینئرنگ" آٹھ حروف پر۔
جی بالکل کیا جاسکتا ہے یعنی متن میں دو سپیس کے درمیان پورا لفظ اگر تلاش والے لفظ سے میچ کرتا ہوتو تبدیل کرے ورنہ نہیں؟
جناب نیکی اور پوچھ پوچھ۔ اگر آپ ایسا کرسکتے ہیں تو بسم اللہ کیجئے ۔
آپ کا ایک ہی ووٹ ہے ابھی تک :) اصل میں پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ فیچر زیادہ لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے تو اس پر کام کیا جائے ورنہ ابھی موجودہ پروگرام پر ہی توجہ دی جائے۔ دو علیحدہ علیحدہ پروگرام کو اپ ڈیٹ رکھنا میرے لیے مشکل ہوگا۔ اگر یہ فیچر کنفرم ہے تو آئندہ سے ساری تبدیلیاں پھر اس میں کریں گے۔
 

زہیر عبّاس

محفلین

زہیر عبّاس

محفلین
آپ کا ایک ہی ووٹ ہے ابھی تک :) اصل میں پوچھنے کا مقصد یہ ہے کہ یہ فیچر زیادہ لوگوں کے لیے فائدہ مند ہے تو اس پر کام کیا جائے ورنہ ابھی موجودہ پروگرام پر ہی توجہ دی جائے۔
میں تو کیونکہ زیادہ تر ٹرانسلیشن کا کام کرتا ہوں۔ اس کے لئے مجھے ورڈ کی بس اتنی ضرورت ہوتی ہے کہ اپنے ترجمہ شدہ مواد کے املا کی پڑتال کرسکوں۔ ورنہ باقی کام تو آن لائن ٹولز اور بلاگ پر ہی ہوتا ہے۔ میرے لئے تو آپ کا یہ پروف ریڈنگ اطلاقیہ اچھے سے کام کرے گا۔ ہاں اگر ورڈ میں پلگ ان ہوگا تو شاید تھوڑی اور آسانی ہوجائے گی۔
لہٰذا بہتر تو یہ ہے کہ اسی ٹول کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔

ایک تجویز کہ جس طرح سے اردو فکسر میں کاپی اور پیسٹ کرنے کے لئے بٹن دیئے گئے ہیں ویسے بٹن اس میں بھی دے دیئے جائیں تو ذرا آسانی ہوگی۔
 
جی یعنی اگر لفظ مکمل طور پر میچ کرے تو تبدیل کرے ورنہ نہیں۔ جزوی میچ ہونے والے لفظ کو تبدیل نہ کرے ۔
جی بہتر میں دیکھتا ہوں اس فیچر کو کیسے شامل کروں۔
میں تو کیونکہ زیادہ تر ٹرانسلیشن کا کام کرتا ہوں۔ اس کے لئے مجھے ورڈ کی بس اتنی ضرورت ہوتی ہے کہ اپنے ترجمہ شدہ مواد کے املا کی پڑتال کرسکوں۔ ورنہ باقی کام تو آن لائن ٹولز اور بلاگ پر ہی ہوتا ہے۔ میرے لئے تو آپ کا یہ پروف ریڈنگ اطلاقیہ اچھے سے کام کرے گا۔ ہاں اگر ورڈ میں پلگ ان ہوگا تو شاید تھوڑی اور آسانی ہوجائے گی۔
لہٰذا بہتر تو یہ ہے کہ اسی ٹول کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کی جائے۔

ایک تجویز کہ جس طرح سے اردو فکسر میں کاپی اور پیسٹ کرنے کے لئے بٹن دیئے گئے ہیں ویسے بٹن اس میں بھی دے دیئے جائیں تو ذرا آسانی ہوگی۔
یعنی دونوں ہی چاہیے :) مجھے بنیادی منطق کو علیحدہ کرنا پڑے گا تاکہ دونوں پروگرامز میں تبدیلیاں کر سکیں۔ ٹائم لگے گا تھوڑا ;)
 

Abu Talha

محفلین
آپ اپنا پی ایچ پی کا طریقہ بھی بتادیجیے تاکہ معلوم ہو کہ یہ کون کون سی جگہوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ویسے آپ کے خیال میں پی ایچ پی کا طریقہ آسان ہے یا محمد عظیم بھائی کے پروف ریڈر کا۔
پی ایچ پی میں اس کا لمبا چوڑا سکرپٹ نہیں ، صرف ریپلیس فنگشن سے ہی کام چل جاتا ہے۔ جیسا کہ یہاں دیکھیں
[FONT=Consolas, courier new] [/FONT]​
 

Abu Talha

محفلین
پی ایچ میں اس کی ایک اور مثال
$line= "اورکہا میں چاہتاہوں";
$line=str_replace("اورکہا ","اور کہا ",$line);
$line=str_replace("چاہتاہوں ","چاہتا ہوں ",$line);
echo $line;
اس تمام عبارت کو ٹیکسٹ ایڈٹر میں پیسٹ کر کے دیکھیں، یہاں لیفٹ ٹو رائٹ نہ ہونے سے ریڈ ایبل مشکل ہے۔​
 

Abu Talha

محفلین
پی ایچ پی میں کچھ لمیٹیشن آ جاتی ہیں جیسا کہ آف لائن رن کرنے کے لیے پہلے ویب سرور انسٹال کرنا ہو گا وغیرہ اس لیے محمد عظیم بھائی کا سسٹم بہترین ہے۔
 

سروش

محفلین
جی ابوطلحہ بھائی نے درست فرمایا کہ پی ایچ پی کی کچھ لمیٹیشن ہیں ۔ ہمارا اپنا بنایا ہوا ایک ٹیکسٹ ایڈیٹر-ورڈ فکسر ہے جو جاوا بیسڈ ہے اس کے کچھ ملاحظات منسلک ہیں ۔ ہم کسطرح پروف ریڈنگ یا ایڈیٹنگ کرتے ہیں ۔
mqh1.png

mqh2.png

آن لائن ربط یہ ہے ۔
http://surrosh.org/MQH3.html
نوٹ: آن لائن میں ، آن لائن ہی پی ڈی ایف کھولی جاسکتی ہے ، جیسے کہ اوپر پاتھ اور فائل نیم دیکھیں ۔ آف لائن میں آپ کمپویٹر سے بھی فائل کھول سکتے ہیں ۔
یہ پرپز بلٹ ایڈیٹر ہے (احادیث اور قرآن کی تفاسیر کے لئے ) لیکن اس میں دوسرے کام بھی ہوتے ہیں ۔
عموماً پروف ریڈنگ یا ٹائپنگ کے لئے یہ ہوتا ہے کہ پی ڈی ایف کو الگ کھولیں ، ورڈ یا ایڈیٹر کو الگ کھلولیں ونڈوز کو کیسکیڈ کریں ، ارینج کریں ۔ اس ایڈیٹر میں پی ڈی ایف سامنے ہی نظر آتی ہے اور آپ تقابلی پروف ریڈنگ یا ٹائپنگ کرسکتے ہیں ۔
پی ڈی ایف کنٹنینر کی سپورٹ بھی اگر محمد عظیم الدین بھائی اردو ورڈ فکسر ( جو بھی نام بعد میں رکھا جائے ) میں شامل ہوجائے تو یہ بھی ایک ایڈیٹر کم فکسر ہوجائے گا ۔
 

سروش

محفلین
اس میں کلین ٹیکسٹ اور فکس اردو (پیلے بٹن) کا کام وہی ہے جو ورڈ فکسر کرتا ہے ۔
باقی اس میں ٹول ٹپس ہیں ۔
 
الحمد اللہ ورڈ کا پلگن بھی بن گیا ہے۔ زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی :)، زہیر بھائی پورا لفظ تلاش کرنے کی سہولت بھی شامل کردی ہے۔
rQ


تبدیلیاں کچھ ایسے ہیں کے اب تمام فائلز سی ڈرائیو میں urduproofreader کے نام سے ڈائریکٹری میں موجود ہوں گی جیسے tokenfile.txt اور یہی فائل دونوں پروگرام اور ورڈ پلگن میں استعمال ہوں گی۔ دونوں جگہ سے الفاظ کے ذخیرے کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ علیحدہ پروگرام یہاں سے حاصل کریں۔
آپ کے پاس سی ڈرائیو میں ڈائریکٹری بنانے کے اختیارات ہونے چاہییے۔
ورڈ پلگن انسٹال کرنے کے لیے یہ زپ فائل حاصل کیجیے اور ان زپ کر کے UrduProofReaderWE.vsto والی چلا دیجیے۔ نیا ربن ورڈ میں شامل ہو جائے گا۔ یہ صرف ورڈ 2013 اور 2016 پر چلے گا۔
 
پی ڈی ایف کنٹنینر کی سپورٹ بھی اگر محمد عظیم الدین بھائی اردو ورڈ فکسر ( جو بھی نام بعد میں رکھا جائے ) میں شامل ہوجائے تو یہ بھی ایک ایڈیٹر کم فکسر ہوجائے گا ۔
آپ کی مراد پی ڈی ایف سے ٹیکسٹ لوڈ کرنے کی ہے؟ اگر ہاں تو دیکھتا ہوں اس کو بھی۔
 

سروش

محفلین
پی ڈی ایف سے ٹیکسٹ لوڈ ہوجائے تو بہت اچھی بات ہے ۔ لیکن اردو کی پی ڈی ایف زیادہ تر (99 ٪) امیجز پر مشتمل ہوتی ہیں ۔ انکو صرف ڈسپلے کرانا مقصود ہے تاکہ ایک ہی ونڈو میں پروف ریڈنگ ہوجائے ۔
 

سروش

محفلین
urproofreader.png

ورڈ پلگ ان میں یہ مسئلہ آرہا ہے وہ ذخیرۂ الفاظ نہیں اٹھا رہا اس کی وجہ سے تصحیح بھی نہیں کرپارہا ہے ۔ ایک بات اور کہ تصحیح سے فارمیٹنگ ختم ہوجاتی ہے (فانٹ سائز، کلر وغیرہ )
 
آخری تدوین:

سروش

محفلین
ویسے تو فارمیٹنگ بڑا مسئلہ نہیں ہے ۔ پہلے تصحیح کرلیں بعد میں فارمیٹنگ کریں ۔۔اس لئے عظیم بھائی یہ ثانوی مسئلہ ہے ۔ اولین ترجیح تصحیح ہی ہے ۔ آپ یہ والا مسئلہ دیکھ لیں کہ یہ ذخیرۂ الفاظ تک رسائی کیوں نہیں کر پا رہا ۔
 
Top