پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

arifkarim

معطل
آفس کا کون سا ورژن ہے آپ کے پاس۔
2016 لیٹسٹ:
d000007.gif
 
طمیم

محفلین
جناب آپ ایکروبیٹ رائٹر بنوانا چاہتے ہیں :sneaky::sneaky: ابھی اس پروگرام کا مقصد وہ نہیں ہے۔
میرا خیال ہے کہ اگر مجھے غلط سمجھ نہیں آئی تو یہ ایکروبیٹ رائٹر نہیں بلکہ نسیم پی ڈی ایف ایکسٹریکٹر کی سہولت کو آپ کے سافٹ ویئر میں شامل کروانا چاہتے ہیں تاکہ ایک ہی سافٹ ویئر میں دونوں سہولتیں میسر ہیں۔ یعنی آپ کے سافٹ ویئرمیں پی ڈی ایف کھولیں تو وہ خودبخود ٹیکسٹ ایکسٹریکٹ کرکے اس کے متن میں آنے والی پروف ریڈنگ اغلاط کو درست کرکے متن کو پیش کردے۔:zabardast1:
یہ سہولت اچھی ہے اور بعد میں شامل کی جانی چاہیئے لیکن میرے خیال میں بھی ابھی صرف پروف ریڈنگ کے مقصد کو ہی سامنے رکھنا چاہیئے۔
 
نسیم پی ڈی ایف ایکسٹریکٹر کو ابھی دیکھنا ہے کہ وہ کیا کرتا ہے۔ فی الحال تو میری سمجھ کے مطابق پی ڈی ایف میں تبدیلی یا تو پی ڈی ایف رائٹر سے ہوتی ہے یا اس طرح کے دوسرے ایڈیٹر۔ یہ پروگرام جیسا ذکر کیا اس مقصد کے لیے نہیں ہے۔ اگر بالفرض اس کو شامل بھی کرنا ہوتو اس کے لیے جی یو آئی میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔ اس کے لیے وقت درکار ہوگا۔ محترم الف عین صاحب پہلے ہی نسیم پی ڈی ایف ایکسٹریکٹر کے بارے میں کہہ چکے ہیں، اس کو دیکھتا ہوں پہلے پھر اگر مناسب ہوا تو اس میں ہی شامل کردیں گے یا علیحدہ ٹول بنا دیں گے انشاءاللہ۔​
 
arifkarim

معطل
آپ نے فائل ان زپ کی ہے یا ڈائریکٹ زپ سے چلا رہے ہیں فائل۔ امید ہے آپ کے یوزر کے پاس اختیارات بھی ہوں گے انسٹال کرنے کے۔
عارف صاحب آپ کے پاس ونڈوز کون سی ہے؟ اس لنک سے فائل ذرا انسٹال کریں امید ہے مسئلہ حل ہو جائے گا انشاءاللہ
ونڈوز بھی لیٹسٹ ہی ہے:
d000008.gif

اور درج ذیل مائکروسافٹ ویژل پیکیجز انسٹالڈ ہیں:
d000009.gif

آپکے پلگ ان کی فائلز کو سی اور ڈی ڈرائیو دونوں میں ڈال کر رن کیا، پر نتائج وہی۔
 
ونڈوز بھی لیٹسٹ ہی ہے:
d000008.gif

اور درج ذیل مائکروسافٹ ویژل پیکیجز انسٹالڈ ہیں:
d000009.gif

آپکے پلگ ان کی فائلز کو سی اور ڈی ڈرائیو دونوں میں ڈال کر رن کیا، پر نتائج وہی۔
میں نے اپنے پاس 2 علیحدہ علیحدہ کمپیوٹرز پر چلایا ہے یہ مسئلہ نہیں آیا، کوئی فائل شاید موجود نہیں ہے۔ میں دوبارہ دیکھتا ہو، اگر کوئی حل ملتا ہے تو شیئر کرتا ہوں آپ کے ساتھ۔
 
Viewing PDF in Windows forms using C#
یہاں ملاحظہ کریں ۔ میں یہ کہہ رہا ہوں
منسلک ہے ٹیسٹ فائل یہ یونیکوڈ میں ہی ہے ۔
http://surrosh.org/download/images/mishkatmissingpages-2.pdf
سروش بھائی جو پی ڈی ایف آپ نے دی ہے وہ تو نسیم ان پیچ پی ڈی ایف میں بھی نہیں کھل رہی؟ نسیم والا سافٹ وئیر صرف خاص پی ڈی ایف فائلز کے لیے ہے۔

کسی کے پاس ایسا نمونہ پی ڈی ایف کا ہے جو نسیم والے سافٹ ویئر میں کھل جاتا ہو؟
 
جناب آپ ایکروبیٹ رائٹر بنوانا چاہتے ہیں :sneaky::sneaky: ابھی اس پروگرام کا مقصد وہ نہیں ہے۔
سروش صاحب دراصل پی ڈی ایف ریڈر بنوانا چاہ رہے ہیں البتہ اس ریڈر میں اضافی خصوصیت یہ ہوگی کہ اسکرین پر اوپر نیچے دو خانے ہونگے۔ اوپر والے خانے میں پی ڈی ایف فائل نظر آئے گی بالکل پی ڈی ایف ریڈر کی طرح، جبکہ نیچے والا خانہ ٹیکسٹ باکس ہوگا جس میں اوپر موجود پی ڈی ایف فائل کا متن اسے دیکھ کر لکھا جائے گا اور مکمل فائل یا کتاب لکھنے کے بعد آپ کا پروگرام اس کی پروف خوانی بھی کر لے گا۔
 
بھائی یہ کام تو سپلٹ ونڈوز سے کیا جا سکتا ہے اس کے لیے علیحدہ سے سافٹ وئیر کی کیا ضرورت، ایکروبیٹ ریڈر کھولیے اور اپنی پسند کا ٹیکسٹ اڈیٹر اور دونوں کو سپلٹ ونڈو میں اوپر نیچے رکھ کر ٹائپ کر لیں :)
میرا خیال ہے کہ سروش صاحب پہلے سے موجود پی ڈی ایف کو لوڈ کر کے اس کا ٹیکسٹ نیچے والی باکس میں لانا چاہتے ہے اور پھر اس کی تصحیح جیسے ابھی ہو رہی ہے۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
الحمد اللہ ورڈ کا پلگن بھی بن گیا ہے۔ زیادہ محنت نہیں کرنی پڑی :)، زہیر بھائی پورا لفظ تلاش کرنے کی سہولت بھی شامل کردی ہے۔
بہت شکریہ جناب !
آج ذرا مصروفیت رہی اس لئے ابھی تک اس کو ٹیسٹ نہیں کیا۔ کل صبح انشاءاللہ ٹیسٹ کرکے فیڈ بیک دیتا ہوں۔
الله آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
 
زہیر عبّاس

محفلین

آصف اثر

معطل
آج تو کارگزاری زبردست رہی۔ اللہ سب کو جزائے خیر دے۔ آمین
جہاں تک الگ یا ورڈ پلگ اِن کی بات ہے تو میں بذاتِ خود تو دونوں کے حق میں ہوں۔ یعنی دونوں الگ الگ بن جائے۔ لیکن ورڈ پلگ اِن زیادہ بہتر رہےگا کیوں کہ مستقبل میں اردو کمپوزنگ اور تدوین کا سارا کام ورڈ پر منتقل ہوگا۔ اس کی وجہ دیگر پروگرامز (خصوصاً انڈیزائن جیسے جدید پبلشنگ سافٹ وئیرز وغیرہ) میں اِ ن پیج کا محدود اور ورڈ کا لامحدود سپورٹ ہے۔ لیکن جس طرح محمد عظیم الدین نے کہا کہ اس سے فارمیٹنگ ختم ہوجاتی ہے تو پھر اس کا کوئی فائدہ نہیں ۔
وجہ یہ ہے کہ اگر سادہ فارمیٹنگ ہی رکھنی ہے تو پھر الگ طور پر ہی درست ہے ۔ ایک تو ورڈ 2013 اور 2016 (جو کہ ابھی زیادہ تر عام نہیں ہوئے)کی حد بندی ختم ہوجائے گی اور دوسری وجہ یہ کہ کسی بھی جگہ سے متن کاپی کرکے اس کی تصحیح کی جاسکے گی۔
پھر بھی میں پلگ اِن کے حق میں ہوں اگر فارمیٹنگ خراب نہ ہو۔ تاکہ دیگر سافٹ وئیرز میں پلیس کرتے یا پی ڈی ایف بناتے وقت ایک بار تصحیح کرکے فائل کو ختمی شکل دی جائے۔ کیوں کہ تصحیح ہمیشہ آخر میں ہوتی ہے پہلے نہیں۔
 
طمیم

محفلین
بھائی یہ کام تو سپلٹ ونڈوز سے کیا جا سکتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔
میرا خیال ہے کہ سروش صاحب پہلے سے موجود پی ڈی ایف کو لوڈ کر کے اس کا ٹیکسٹ نیچے والی باکس میں نسیم پی ڈی ایف ایکسٹریکٹر سے لانا چاہتے ہے اور پھر اس کی تصحیح جیسے ابھی ہو رہی ہے۔

سپلٹ ونڈو کی بجائے چاچو ٹائپنگ ہیلپر کی طرح بہتر ہے۔ یعنی جیسا آپ نے اوپر بیان کیا ہے کہ اوپر پی ڈی ایف نظر آئے نیچے ٹیکسٹ اور پھر اس ٹیکسٹ کی پروف ریڈنگ ہوجائے ایک ہی سافٹوئیر میں۔
 
آخری تدوین:
ماشاءاللہ آپ سب حضرات کی اچھی خاصی تحقیق ہے۔ آپ سب سے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے۔ آصف بھائی، فارمیٹنگ والی بات کو تو میں بھی سنجیدہ لے رہا ہوں لیکن یونیکوڈ میں مسئلہ آرہا ہے یعنی اگر انگریزی حروف رہے تو ان کی فارمیٹنگ بچ جاتی ہے (ابھی فارمیٹنگ والا ورژن لوڈ نہیں کیا) لیکن یونیکوڈ الفاظ کی فارمیٹنگ ختم ہوجاتی ہے۔ خیر میں دیکھتا ہوں کیسے اس کو بچایا جا سکتا ہے۔
پی ڈی ایف دیکھنے اور ٹائپ کرنے کے لیے ابھی مودجوہ پروگرام کی جی یو آئی اور فارمیٹ اس قابل نہیں، بہت سی چیزیں گڈ مڈ ہو جائیں گی۔ میں نے فیچر نوٹ کر لیا ہے، یا تو علیحدہ سے ٹول بنا دوں گایا پھر اس میں علیحدہ فارم کھول کر یہ کام کیا جا سکتا ہے، دیکھتا ہو اس کو۔
ابھی تو محترم الف عین صاحب نے نسیم ان پیچ کے لیے کہا تھا کے ایک ساتھ ایک سے زائد صفحات کو پروسیس کر سکیں اس کے لیے جو سورس کوڈ موجود تھا اس میں تبدیلی کردی ہے۔ نئی ایگسی یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔ کوئی صاحب اس کو ٹیسٹ کر کے بتا سکتیں ہیں؟ میرے پاس ان پیچ کی ایک سے زائد صفحات والی پی ڈی ایف فائلز نہیں ہے۔

عارف بھائی کو ایک مسئلہ ورڈ پلگن انسٹال کرنے میں آرہا ہے، میں اس کو حل ڈھونڈ رہا ہوں، کسی اور کو بھی ورڈ کا پلگن انسٹال کرتے ہوئے مسئلہ آیا ہے؟
 
Top