پروف ریڈنگ ورڈ میکرو

زہیر عبّاس

محفلین
زہیر بھائ، امپورٹ فیجر شامل کردی ہے آپ دیکھ لیجیے، نیا بٹن ہے ٹول بار میں۔
بہت شکریہ جناب !!!
الله آپ کو خوش رکھے !!!
امپورٹ ہونے کے بعد فہرست کے کچھ الفاظ یہ درست نہیں کر پا رہا ۔ بلکہ صحیح الفاظ کو بھی غلط کر رہا ہے۔
اگر دیکھ سکیں تو بڑی مہربانی ہوگی ورنہ زیادہ تر فہرست کو تو ٹھیک درست کررہا ہے:
کچھ مثالیں دیکھئے:
کوڈ:
حجمع النجوم، حجمع النجوم
حجموعے، حجموعے
مقابنہ، مقابنہ
جوہدری، جوہدری
شخصوص، شخصوص
تانچ، تانچ
وضعد، وضعد
ائیرو ڈائنامک الجینئرنگ، ائیرو ڈائنامک الجینئرنگ
عزم و حوصنہ، عزم و حوصنہ

اس میں ہونا یہ چاہئے تھا کہ پہلے لکھا ہوا لفظ دوسرے لفظ سے درست ہوتا لیکن یہاں الٹا ہوگیا پہلا لفظ ویسا ہی رہا اور دوسرا غلط لفظ سے تبدیل ہوگیا۔
 
پروگرام ایک ایک لائن کو بغیر پارسنگ کیے اٹھا کر شامل کر رہا تھا شاید RTL کی وجہ سے مسئلہ آیا ہو، میں نے کوڈ اپ ڈیٹ کردیا ہے، اب پیئرز پارس ہو کر امپورٹ ہوں گیں۔ دوبارہ فائل حاصل کیجیے انشاءاللہ مسئلہ نہیں آئے گا۔ تکلیف کے لیے معذرت
 
زہیر عبّاس

محفلین
تکلیف کے لیے معذرت
جناب معذرت کیسی!!! ہم تو آپ کے شکر گزار ہیں۔ آپ نے ماشاء اللہ سے بہت اچھا کام کیا ہے اس سے بہت سارے لوگوں کو اپنے اپنے کام میں کافی آسانی ہوجائے گی۔

فائل چیک کرلی۔ کافی سارے الفاظ اب درست ہورہے ہیں۔ لیکن کچھ مسائل اب بھی موجود ہیں ۔ میرا خیال ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ پروگرام جو لفظ پہلے آتا ہے اس کو پہلے ٹھیک کردیتا ہے۔ کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ سب سے پہلے پئیر کی وہ سطر درست ہو جو سب سے طویل ہو۔
جیسے میری فہرست میں سب سے طویل سطر یہ ہے :
امیر وڈ اسٹاک الجینئرنگ
لیکن جب یہ تبدیل ہورہی ہے تو نتیجہ کچھ یوں آرہا ہے :
ائیرو ڈائنامک الجینئرنگ
یعنی "امیر وڈ اسٹاک" تو درست ہوگیا لیکن "الجینئرنگ" ویسا ہی رہا اس کو درست ہوکر "انجنیئرنگ" ہونا چاہئے تھا۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ فہرست میں ایک پئیر "انجی،الجی" موجود ہے۔
اسی طرح ایک پئیر کی سطر میں یہ ہے:
عروم و حوصلہ
جس کو جب درست کرو تو جواب یہ آتا ہے:
عزم و حوصنہ
یعنی "لہ" تبدیل ہوکر "نہ" ہورہا ہے۔ جب کہ اس کو تبدیل نہیں ہونا چاہئے۔
 
جی درست فرمایا آپ نے پروگرام اسی ترتیب سے پئیرز اپلائی کرتا ہے جس ترتیب سے ٹوکن فائل میں موجود ہیں۔ اس کے لیے تو کوئی درست قانون ہونا چایتے مثلاً ترتیب بھی فائل میں رکھ دی جائے۔ اگر بڑے الفاظ کو پہلے لے لیا جائے تو بعد میں کوئی کہے گا کہ نہیں جی چھوٹے پہلے اپلائی ہوں :)، کچھ اور سوچیے، میں بھی سوچتا ہوں۔
 
زہیر عبّاس

محفلین
کچھ اور سوچیے، میں بھی سوچتا ہوں۔
کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ دونوں آپشن کو دستیاب کروا دیا جائے۔

یا دوسرا طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ ٹوکن فائل کو ایکسل میں سورٹ کرکے استعمال کیا جاسکے۔ میں نے کرنے کی جو کوشش کی تھی اس میں وہ ایرر آیا تھا۔ جو میں نے پہلے اس مراسلے میں رپورٹ کیا تھا۔

اپ ڈیٹ:ایکسل میں تو سورٹ ہوکر کام نہیں کررہا بلکہ پروگرام ہی کریش ہورہا ہے۔
 
آخری تدوین:
کیا ایسا نہیں ہوسکتا کہ دونوں آپشن کو دستیاب کروا دیا جائے۔

یا دوسرا طریقہ یہ ہوسکتا ہے کہ ٹوکن فائل کو ایکسل میں سورٹ کرکے استعمال کیا جاسکے۔ میں نے کرنے کی جو کوشش کی تھی اس میں وہ ایرر آیا تھا۔ جو میں نے پہلے اس مراسلے میں رپورٹ کیا تھا۔

ایکسل میں تو سورٹ ہوکر کام نہیں کررہا بلکہ پروگرام ہی کریش ہورہا ہے۔
سورٹ والا آپشن ڈالا جا سکتا ہے۔ لیکن وہ بھی چیک باکس کے ساتھ، کیونکہ ہوسکتا ہے سورٹ اپلائی کرنے سے کچھ اور مسائل پیدا ہوجائیں۔
 
Abu Talha

محفلین
ماشاء اللہ ، زبردست کام کر دیا ہے آپ بھائیوں نے، اللہ تبارک وتعالیٰ آپ سب کو جزائے خیر عطا فرمائے آمین۔​
حدیث پراجیکٹ پر کام کرتے ہوئے میں وقتا فوقتا غیر تصحیح شدہ الفاظ (اور ان کی درستگی ) جمع کرتا رہا ہوں میرے پاس تقریباً گیارہ ہزار کی تعداد میں یہ ذخیرہ ہے ۔ میں ان کو پی ایچ پی کے ذریعے اپنے کام میں لاتا ہوں، اور ٹیکسٹ پر ایک مرتبہ اپنا کوڈ رن کر کے الفاظ کی درستگی میرے لیے ہو جاتی ہے۔​
 
Abu Talha

محفلین
فائل کا لنک میں نے ایک پوسٹ میں اٹیچ کیا تھا لیکن وہ یہاں ظاہر نہیں ہو رہی تھی۔ اب دوبارہ لنک پیش کرتا ہوں۔
 
Abu Talha

محفلین
اس میں پی ایچ پی میں وہ الفاظ کوڈ کے ساتھ ہیں۔ انہی الفاظ کو tokenfile.txt فائل کے لیے ایکسل میں کنورٹ کیا ہے۔ تمام لسٹ کو بیک وقت اٹھانے سے پہلے ایک مرتبہ دیکھ لیا جائے، (کیونکہ یہ پی ایچ پی کے مطابق تھے)​
 
Abu Talha

محفلین
اس لسٹ میں بعض الفاظ آپ + سائن کے ساتھ جڑے ہوئے دیکھیں گے۔
گلوسری بنانے کے لیے مجھے وہ الفاظ جو ایک سے زائد الفاظ کے مجموعے سے بنتے ہیں ان کو ایک لفظ ٹریٹ کرانے کے لیے + سائن سے جوڑنا پڑا۔ جیسا کہ
پستہ قد کو ایسے جوڑا گیا پستہ+قد
خیمہ زن خیمہ+زن وغیرہ
لیکن فائنل ڈسپلے کراتے ہوئے + سائن کو ایک سپیس کے ساتھ تبدیل کر دیا جاتا ہے۔
پوسٹ سے متعلقہ
 
Abu Talha

محفلین
اس کی وجہ میں نے بیان کی ہے، اصل میں ، میں گلوسری بھی بنا رہا تھا ساتھ ساتھ اس لیے سسٹم چونکہ ابن خزیمہ کو دو الگ الگ الفاظ سمجھتا ہے تو میں نے ان کو ایک لفظ ٹریٹ کرانے کے لیے + سائن سے جوڑا ۔
 
اس کی وجہ میں نے بیان کی ہے، اصل میں ، میں گلوسری بھی بنا رہا تھا ساتھ ساتھ اس لیے سسٹم چونکہ ابن خزیمہ کو دو الگ الگ الفاظ سمجھتا ہے تو میں نے ان کو ایک لفظ ٹریٹ کرانے کے لیے + سائن سے جوڑا ۔
بہت شکریہ، امید ہے یہ لسٹ بھی لوگوں کے کام آئے گی۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر دے۔
 
آصف اثر

معطل
اس میں پی ایچ پی میں وہ الفاظ کوڈ کے ساتھ ہیں۔ انہی الفاظ کو tokenfile.txt فائل کے لیے ایکسل میں کنورٹ کیا ہے۔ تمام لسٹ کو بیک وقت اٹھانے سے پہلے ایک مرتبہ دیکھ لیا جائے، (کیونکہ یہ پی ایچ پی کے مطابق تھے)​
آپ اپنا پی ایچ پی کا طریقہ بھی بتادیجیے تاکہ معلوم ہو کہ یہ کون کون سی جگہوں پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ ویسے آپ کے خیال میں پی ایچ پی کا طریقہ آسان ہے یا محمد عظیم بھائی کے پروف ریڈر کا۔ اگر پی ایچ پی کے ذریعے ورڈ کے اندر رہ کر تصحیح کی جاسکتی ہے تو یہ مجھ سمیت کئی احباب کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ کیوں کہ اکثر انڈیزائن میں فائل کو پیسٹ کرنے کے بجائے پلیس کرنا ہوتاہے۔
 
Top