پروفیسر آفاق صدیقی انتقال کرگئے

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

جو مقدور ہو تو خاک سے پوچھوں اے لئیم
تو نے وہ گنج ہائے گراں مایہ کیا کیئے
 

یوسف-2

محفلین
پروفیسر آفاق صدیقی مرحوم کا شمارتحریک پاکستان کے کارکنان میں ہوتا تھا۔ آپ منٹو پارک لاہور میں 23 مارچ 1940 کو منعقد ہونے والے اُس جلسہ کے بھی عینی شاہد تھے جس میں ”قرارداد پاکستان“ پیش کی گئی تھی۔
 

میر انیس

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون​
بہت ہی زیادہ افسوس ہوا۔ اللہ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے
 

الف عین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
زمیں لوگوں سے خالی ہو رہی ہے
یہ رنگ آسماں دیکھا نہ جائے
 

الف نظامی

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی ان کی مغفرت فرمائیں اور درجات بلند فرمائیں۔ آمین
 

نایاب

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ۔
حق مغفرت فرمائے ۔ آمین
اک شمع اور بجھی ۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر اس شمع سے بکھری نور کی کرنیں " شاہ جو رسالو " میں سدا منور رہیں گی ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور انہیں اپنے جوارِ رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے ، آمین ۔
اتنے لوگ روزانہ دنیا سے چلے جاتے ہیں لیکن جب ایک عالم سے دنیا خالی ہو جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے انسان یتیم ہو جائے ۔
 
Top