پرمزاح ریٹنگ مثبت یا نیوٹرل؟

پرمزاح کی ریٹنگ کو کیسا شمار کیا جائے؟

• مثبت

Votes: 8 47.1%
• نیوٹرل

Votes: 9 52.9%

• Total voters
17
نو فار مضحکہ خیز
کچھ ارکان جب لاجواب ہوتے ہیں تو اچھے خاصے سنجیدہ مراسلے کو پُر مزاح قرار دے دیتے ہیں
درجہ بندی پر عموماً کوئی ادارت نہیں کی جاتی، الا یہ کہ کوئی انتہائی غیر متوقع صورتحال ہو۔ ایسا مانا جاتا ہے کہ اگر کوئی مراسلہ اہم ہے تو اس میں ایک سے زائد لوگوں نے درجہ بندی کی ہوگی اور مجموعی تاثر جمہوریت کے اصولوں پر سامنے آئے گا لہٰذا اکا دکا ہٹ کر دی گئی درجہ بندیاں کسی شمار و قطار میں نہیں آئیں گی۔ آپ جس بات کا تقاضہ کر رہی ہیں وہ در اصل یہ ہے کہ سرے سے کوئی منفی درجہ بندی رکھی ہی نہ جائے، ورنہ ہم نے تو ایسی درجہ بندیاں بھی دیکھی ہیں جہاں کسی نے کہا کہ آج ہم بریانی کھانے والے ہیں اور کسی نے اس کو "غیر متفق" قرار دیا، اور یہ بھی طے تھا کہ سہواً ایسا نہیں ہوا تھا۔ :) :) :)

ناقص املا کی درجہ بندی کے ائیکن میں تھوڑی سی تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلے اس میں ABC کے نیچے درست کا نشان تھا جیسا کہ عموماً اسپیل چیکر کا ائیکن ہوتا ہے۔ یہاں چونکہ اس کی ضد درجہ بندی ہے لہٰذا ہم نے اس سبز رنگ درست ٹک مارک کو سرخی مائل کراس سے تبدیل کر دیا ہے۔ :) :) :)

سید عاطف علی

لائبریرین
ریٹنگ کے مثبت یا نیوٹرل ہونے سے مرا د کیا ہے ؟
کیا یہ کسی انتظامی فیصلےیا امر پر اثر انداز ہوتی ہے ؟
کیا ریٹنگ کی تین اقسام ہیں ۔ مثبت منفی اور نیوٹرل ؟

نبیل

تکنیکی معاون
ریٹنگ کے مثبت یا نیوٹرل ہونے سے مرا د کیا ہے ؟
کیا یہ کسی انتظامی فیصلےیا امر پر اثر انداز ہوتی ہے ؟
کیا ریٹنگ کی تین اقسام ہیں ۔ مثبت منفی اور نیوٹرل ؟

فی الوقت یہ صرف ریٹنگز ہیں اور یہ کسی انتظامی فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔ لیکن مستقبل میں اسے خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔

ریٹنگ کے مثبت یا نیوٹرل ہونے سے مرا د کیا ہے ؟
ریٹنگ کا ایک مقصد تو یہ ہوتا ہے کہ کسی رکن کی عمومی پروفائلنگ ہو سکے کہ وہ عموماً کس قسم کے مراسلے ارسال کرتے ہیں۔ دوسرا مقصد یہ ہوتا ہے کہ کسی کے مراسلے کے جواب میں غیر ضروری یک لفظی مراسلوں کا ڈھیر لگانے کے بجائے پہلے سے موجود متعلقہ درجہ بندی کا انتخاب کر کے تاثرات کا اظہار کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ بھی کئی فائدے ہیں مثلاً درست زبان و بیان اور املا کی ترغیب اور اضافی فعالیت وغیرہ۔ ایسے میں ان درجہ بندیوں اور تاثرات کو مثبت منفی اور نیوٹرل تین زمروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ مثبت وہ جس میں کوئی پسندیدہ، مفید یا ایسے ہی دیگر مثبت رویوں والی بات کہی گئی ہو، منفی وہ جس میں کوئی غیر مناسب بات، توہین و تضحیک یا ایسے دیگر منفی رویوں کا اظہار کیا گیا ہو۔ اور نیوٹرل وہ مراسلے جو نہ تو مثبت ہوں اور نہ منفی، مثلاً اگر کسی مراسلے میں کسی تباہ کاری کی خبر دی گئی ہو تو آپ اس کو مفید پاتے ہوئے بھی مفید یا پسندیدہ قرار نہین دے سکتے اور اپنی حاضری یا مختصر جواب بھی درج کرانا چاہتے ہوں۔ :) :) :)
کیا یہ کسی انتظامی فیصلےیا امر پر اثر انداز ہوتی ہے ؟
ملاحظہ فرمائیں! :) :) :)
فی الوقت یہ صرف ریٹنگز ہیں اور یہ کسی انتظامی فیصلے پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔ لیکن مستقبل میں اسے خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔
کیا ریٹنگ کی تین اقسام ہیں ۔ مثبت منفی اور نیوٹرل ؟
جی ہاں! :) :) :)

صائمہ شاہ

محفلین
نو فار مضحکہ خیز
کچھ ارکان جب لاجواب ہوتے ہیں تو اچھے خاصے سنجیدہ مراسلے کو پُر مزاح قرار دے دیتے ہیں
مگر یہی ارکان جب جواب نہیں دے پاتے تو ہر قسم کی منفی ریٹنگ سے نوازتے ہیں ، ان کے لیے لاجواب ہونے کے بعد صرف ریٹنگ ہی واحد سہارا ہوتی ہے :)

ظفری

لائبریرین
آپ کسی کےمذاق پر بھی مسکر ا سکتے ہیں ۔ کسی کی احمقانہ بات پر بھی مسکر ا کر جواب دے سکتے ہیں ۔ اور تو اور ۔۔۔کسی خوبصورت چہرے کو بھی دیکھ کر مسکرانے پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔ :winking:
مگر جب آپ یہاں ریٹنگ کے حوالے سے بات کرتے ہیں تو ظاہر ہے پوسٹ کے سیاق و سباق پر منحصر ہے کہ آپ کی مزاح کی ریٹنگ کس مفہوم میں لی جاتی ہے ۔اور سب سے زیادہ اہمیت اس بات کی بھی ہے کہ پوسٹ کرنے والا کون ہے ۔ جس پر مزاح کی ریٹنگ جاری کی گئی ۔ مثال کے طور پر ایچ اے خان کی ہر پوسٹ پر مجھے مزاح کی ریٹنگ جاری کرنی پڑتی ہے ۔ :wasntme:

صائمہ شاہ

محفلین

صائمہ شاہ

محفلین
جو نیوز ابھی بریک ہی نہیں ہوئی اور تعطل کے آثار ہیں اس کا پبلک فورم میں کیا ذکر۔ :) :) :)
آپ نے پوچھا تو مجھے لگا پبلک نیوز ہے ورنہ آپ یوں سرعام پوچھتے ہی نہیں :) پھر بھی
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بےادب ہوں سزا چاہتا ہوں

arifkarim

معطل
نو فار مضحکہ خیز
کچھ ارکان جب لاجواب ہوتے ہیں تو اچھے خاصے سنجیدہ مراسلے کو پُر مزاح قرار دے دیتے ہیں

مگر یہی ارکان جب جواب نہیں دے پاتے تو ہر قسم کی منفی ریٹنگ سے نوازتے ہیں ، ان کے لیے لاجواب ہونے کے بعد صرف ریٹنگ ہی واحد سہارا ہوتی ہے :)

یہ کوئی نئی بات نہیں۔ ہم تو اسکے عادی ہو گئے ہیں۔

نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے یہ نئی غمناک اور ناقص املاء والی ریٹنگز بہت پسند آئیں۔ ٹیسٹنگ کے طور پر غمناک کی ریٹنگ صائمہ شاہ کو دے کر بھی دیکھ لی ہے۔ اس کا شمار منفی ریٹنگز میں نہیں ہوتا۔ یہ اور بھی اچھی بات ہے۔۔۔ :)

سعادت

تکنیکی معاون
[…] اب ریٹنگ کی طرف واپس چلتے ہیں۔ :) :) :)

سعود، کیا ریٹنگز کے مارک اَپ میں کچھ تبدیلی ممکن ہے؟ میں اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ اس وقت ریٹنگز کے ٹیکسٹ میں موجود ’x‘ کی وجہ سے چیزیں (زیادہ نہیں، لیکن) گڈ مڈ سی ہو جاتی ہیں۔

کسی بھی (واحد) ریٹنگ کا حالیہ مارک اَپ کچھ ایسا ہے:
HTML:

پسندیدہ x 1

اور ریٹنگز یوں نظر آتی ہیں:
ratings-current_zps7c552b25.png

لیکن اگر اس ایکس کی جگہ ضرب کی درست علامت استعمال کی جائے:
HTML:

پسندیدہ    × 1

تو اس کے نتیجے میں رِیڈنگ آرڈر بہتر ہو جاتا ہے:
ratings-times_zpsce174f66.png

اور اگر تھوڑی سی سٹائلنگ بھی چھڑک دی جائے:
HTML:

پسندیدہ    × 1

نتیجہ:
ratings-changed_zps1c38cdf9.png

آخری تدوین:

ہر بار کی طرح یہ بھی سعادت بھائی کی جانب سے ایک انتہائی عمدہ اور معاون قسم کا مراسلہ! :) :) :)

ہم در اصل اس عیب سے پریشان تھے اور ایک دفعہ اس کو درست کرنے کے لیے سر بھی مار چکے ہیں، لیکن مجال ہے جو کوئی تدبیر سمجھ میں آئی ہو۔ بہر کیف امیج ٹیگ میں مارجن کے علاوہ باقی ساری تبدیلیاں کر دی ہیں اور نہ صرف اس پٹی میں بلکہ فہرست پر کلک کرنے سے جو تفصیلی اوور لے کھلتا ہے اس میں بھی۔ امیج ٹیگ کا مارجن ہر ریٹنگ میں مناسب فاصلہ پیدا کر دیتا لیکن بعض پیچیدگیوں کے پیش نظر اس کو اس کے حال پر چھوڑ دیا ہے۔ :) :) :)

لگے ہاتھوں ریٹنگ کی ایک اور ایستھیٹک ایشو کو بھی حل کر دیا ہے جس میں یک سطری مراسلوں کے نیچے اگر دستخط مختصر ہو اور پیغام کی مجموعی اونچائی سائڈ بار میں رکن کی ملومات سے کم ہو تو ریٹنگ کی پٹی غیر ضروری انداز میں نیچے تک کھنچ جاتی تھی۔ :) :) :)

حسیب

محفلین
ناقص املا کی درجہ بندی کے ائیکن میں تھوڑی سی تبدیلی کی گئی ہے۔ پہلے اس میں ABC کے نیچے درست کا نشان تھا جیسا کہ عموماً اسپیل چیکر کا ائیکن ہوتا ہے۔ یہاں چونکہ اس کی ضد درجہ بندی ہے لہٰذا ہم نے اس سبز رنگ درست ٹک مارک کو سرخی مائل کراس سے تبدیل کر دیا ہے۔ :) :) :)
یہ دوبارہ واپس سبز رنگ کے ٹک مارک میں بدل چکا ہے

Top