پردہ پر پابندی لگانے والا پہلا ملک بیلجیم ہو گا !

ماسٹر

محفلین
بیلجیم میں عنقریب ایک قانون بننے والا ہے ، جس کے تحت مکمل پردہ کرنے والی خواتین کے لیے ہسپتالوں ۔ سکولوں اور بازاروں میں داخلہ بند کر دیا جائے گا - پابندی نہ کرنے پر جرمانہ ہوگا -
ملک کی اکثریت کیتھولک ہے اور مسلمانوں کی تعداد صرف 5 فیصد ہے -
وہاں کی تمام بڑی پارٹیاں اس قانون کے حق میں ہیں -اب سوال صرف یہ ہے کہ کیا یہ قانون یورپ کے چارٹر پر پورا اترتا ہے کہ نہیں - کہیں اس کو یورپی عدالت میں چیلنج نہ کر دیا جائے -
یہ بات ایسے وقت پر کی جا رہی ہے جب کیتھولک چرچ کے روز نئے نئے سکینڈل سامنے آرہے ہیں اور ان کو دوسرے موضوعات کی سخت ضرورت ہے -
بہت سے لوگوں کو پوپ صاحب کی ایسٹر پر کی جانے والی تقریر سے بہت مایو سی ہوئی ، کیونکہ اس میں انہوں نے بچوں پر زیادتی والے موضوع کو بلکل چھعڑا ہی نہیں -
دیکھنے والی بات یہ ہے کہ دوسرے ملکوں کا اس قانون پر کیا ردعمل ہو گا -کیا مسلمانوں پر یورپ میں ایک نیا دور شروع ہونے والا ہے ؟
 

ابن عادل

محفلین
پردہ پر تو بہت پہلے سے پابندی کی کوششیں جاری تھیں لیکن میناروں کی پابندی کا کام پہلے ہو گیا ۔ اب بیلجیم نے اس معاملے میں پہل کردی ہے اب آگے آگے دیکھیے ۔ ہنٹنگٹن صاحب تہذیبوں کے تصادم کی اطلاع دیکر چلے گئے ۔ شاگرد نظریہ پر عمل پیرا ہیں ۔
 
السلام علیکم
چلو کچھ پابندیاں لگیں تو مجھے بھی ضد میں عمل کرنا آسان ہو ۔ کیونکہ جب سے سرکار نے نشہ بندی توڑ دی مانو یا نہ ماتو یارا ہم نے پینی چھوڑ دی کی عادت ہے۔ اسلام، دین ، احکام ، کے مطابق تو بھائی چلنے والے کوئی اور ہیں۔
 

S. H. Naqvi

محفلین
جو بھی ہو مگر یہ بھی ایک مسلمہ بات ہے کہ دین اسلام ایک ایسا دین ہے کہ جسے جتنا دباو یہ اتنا ابھرتا ہے، کسی بات کی ممنانعت سے پہلے مسلمان بے شک اس پر عمل نہ کرتے ہوں مگر ممانعت کے بعد تو پابندی سے عمل کرتے ہیں اور یہی چیز اسلام کو اور زیادہ ان کے دلوں میں پختہ کرتی ہے اور اسلام مزید پھیلتا اور نمایاں ہوتا ہے۔ ایک اور بات بھی کہ اسی اعلان سے یورپ کے مکروہ چہرے پر پڑا پردہ مکمل طور پر سرک گیا ہے اور اہل کفر کی دوغلی پالیسی مکمل واضح ہو کر سامنے آ گئی ہے کہ اسلام دشمنی میں وہ انسانیت کی بنیادی آذادی و حقوق کو ہی نظر انداز کر جاتے ہیں۔ اور ایک دن یہی تنگ نظری اور بنیاد پرستی انہیں لے ڈوبے گی۔
 
Top