پاک لینکس لوگو

مکی

معطل
پاک لینکس پروجیکٹ کے لیے نوید بھائی لوگو اور وال پیپر تیار کر رہے ہیں، اس بارے میں وہ اس دھاگے میں اپڈیٹس فراہم کریں گے. :)
 

میم نون

محفلین
السلامُ علیکم مکی بھائی بہت شکریہ۔

میرے خیال میں اس دھاگے کو لوگوکی مشاورت کے لئیے رکھ لیتے ہیں، اور وال پیپر کے لئیے الگ سے دھاگہ بناتے ہیں۔
 

میم نون

محفلین
تمام ٹیم ممبرز حاضر ہوں اور لوگو کے لئیے مشورے دیں۔

مجھے ابھی ایک ضروری کام سے جانا ہے شام کو واپسی ہو گی تو کچھ بنانے کی کوشش کروں گا۔
 

میم نون

محفلین
اور دونوں دھاگوں میں فرق کیا ہوگا؟ :)

اوپس، اپکا یہ پیغام تو پڑھا ہی نہیں۔

بس یہی فرق ہو گا کہ یہاں پر لوگو پر بات چیت ہو گی اور دوسرے دھاگے میں والپیپر پر، نہیں تو آئڈئیے گڈ مڈ ہو جانے ہیں اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آنی :laugh:
 

میم نون

محفلین
یہ کیسا رہے گا؟

Logo01L.png

128×128

Logo01M.png

48×48

Logo01S.png

24×24

اسے میں نے فوٹوشاپ میں بنایا ہے، اگر تو پسند ہے تو اسی کو ویکٹر میں بنایا جا سکتا ہے، اسمیں سبز حصے کا تناسب تھوڑا کم کرنا ہو گا کیونکہ چھوٹے سائز میں صرف سبز ہی نظر آتا ہے۔

اور اگر پسند نہیں تو پھر آپ بھی کچھ مشورہ دیں اور میں بھی مغز ماری کرتا ہوں۔

والسلام، نوید
 

میم نون

محفلین
کوئی مشورہ بھی تو دیں کہ لوگو میں کیا چیز ہونی چاہئیے؟
اور رنگ کونسے استعمال کریں؟

میں بھی سوچتا ہوں کہ کوئی اور آئڈیا دماغ میں آ جائے، یہ آئیڈیا کل ذہن میں آیا تھا اور تب سے رنگ اور بنانے کا طریقہ دماغ کی مشین میں پکا رہا تھا، اور آج شام کو آتے ہی اسے بنا ڈالا :)

لوگو میں سادگی کا بھی خیال رکھنا ہو گا، کیونکہ چھوٹے سائز میں تفصیلات ظاہر نہیں ہوتیں اور اچھا بھی نہیں لگتا۔
 

میم نون

محفلین
دوسرے دوست آ ہی نہیں رہے :(

آپ اپنی تجویز تو پیش کریں تاکہ میں بھی اس پر کچھ سوچ سکوں، ورنہ مجھے تو کوئی آئیڈیا نہیں آ رہا۔
 
ہم خعد کئی روز سے اسی فکر میں ہیں کہ کچھ لوگو کیالی کر سکیں۔ پر مجال ہے جو ذرا سا بھی جمالیاتی حس بیدار ہو۔ :)
 

میم نون

محفلین
سعود بھائی آپ کوشش جاری رکھیں انشاءاللہ آپکے پروڈکٹیو دماغ میں کوئی نہ کوئی اچھا آئیڈیا آ ہی جائے گا :)
 
Top