پاک بھارت میچ: مبارک ہو

ذوالقرنین

لائبریرین
کیبل پر چلنے والی ایک خبر کے مطابق کل پاک بھارت میچ کی وجہ سے پورا دن لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ یعنی کل ہم پورا دن بجلی کا مزہ لے سکیں گے۔ :smile-big:
مبارک باد کے مستحق ہے یہ میچ
 

میر انیس

لائبریرین
کیبل پر چلنے والی ایک خبر کے مطابق کل پاک بھارت میچ کی وجہ سے پورا دن لوڈ شیڈنگ نہیں کی جائے گی۔ یعنی کل ہم پورا دن بجلی کا مزہ لے سکیں گے۔ :smile-big:
مبارک باد کے مستحق ہے یہ میچ
وقعی یہ بہت اچھی خبر ہے ۔ ورنہ سری لنکا کے خلاف تو عین وقت پر لائٹ چلی گئی وہ تو داد دیں موبائل بنانے والی کمپنیوں کو کہ انہوں نے ایف ایم کی سہولت رکھی ہوئی ہے۔ ایک تو میچ دیکھ سکیں گے دوسرے کم از کم ایک دن تو اور ملے گا جس میں بجلی سارا دن موجود رہے گی
 

محمداحمد

لائبریرین
لگتا ہے آج کل مبارکباد کا فیشن چل رہا ہے۔ ابھی کل پرسوں ہی پائی ڈے کو بھگتایا ہے۔

ویسے ہمارے ہاں تو کے ای ایس سی نے صاف صاف کہہ دیا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا۔ میرا اپنا کہنا بھی یہی ہے کہ پاکستان انڈیا کا میچ اہم ضرور ہوتا ہے لیکن اسے بھی باقی میچز کی جتنی اہمیت ہی ملنی چاہیے۔ اور بس۔۔۔۔!
 

میر انیس

لائبریرین
ویسے میں نے یہ دیکھا ہے کہ جس دن یہ کہتے ہیں آج لائٹ نہیں جائے گی اس دن اگر کوئی تکنیکی مسئلہ ہوگیا ہو تو الگ بات ہے ورنہ لائٹ نہیں جاتی جیسے عید بقر عید اور محرم کے دنوں میں اور ہاں عید میلاد النبی کو بھی لائٹ نہیں گئی تھی
 

دوست

محفلین
لو جی میچ مبارک ہو انڈیا کو۔ بڑے پیار سے انڈیا نے جیت لیا۔ اور وجوہات ہماری بالنگ ہمیشہ کی طرح۔
 
Top