پاک انپیج ٹو یونیکوڈ کنورٹر

زین

لائبریرین
جی ۔ مائیکروسافٹ کی ویب سائٹ ہی سے ڈاؤنلوڈ کیا
ونڈوز ایکس پی

جی 3.5

میرے پاس ڈانٹ نیٹ فریم ورک 2انسٹال نہیں
 

hackerspk

محفلین
آپ ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 انسٹال کرنے کے بعد اسے انسٹال کر کے دیکھیں۔ ان پیج کنورٹر کا نیا ورژن ڈاٹ نیٹ فریم ورک 2 پر چل جاتا ہے۔
http://www.microsoft.com/en-us/download/details.aspx?id=19
اگر پھر بھی انسٹال نہ ہو تو کمانڈ پرمٹ پر یہ کمانڈ رن کریں
msiexec.exe /x {7131646D-CD3C-40F4-97B9-CD9E4E6262EF}
اگر اس کے بعد بھی انسٹال نہ ہو تو مائکروسافٹ سے رابطہ کریں۔
 

زین

لائبریرین
یہ ایرر آرہا ہے ۔ اب اس سے کیسے نمٹا جائے؟؟؟

10iiip3.jpg
 

hackerspk

محفلین
انسٹالر خود کہہ رہا کہ ہارڈ ڈسک میں جگہ کم ہے۔ یا انسٹالر ٹھیک ڈاؤنلوڈ نہیں ہوا۔
 

میکا

محفلین
اب مجھے نہیں معلوم کہ یہ دھاگا بہت پرانا ہو چکا ہے یا ابھی بھی کچھ لوگ میری طرح انپیج کی فائلوں سے نمٹ رہے ہیں
حال ہی میں مجھے بہت ساری فائلوں کو یونیکوڈ میں تبدیل کرنا پڑا تو پتہ چلا کہ مارکیٹ میں کوئی ایسا قابل اعتماد سوفٹ وئر با آسانی دستیاب نہیں جو ہوبہو یہ کام انجام دے سکے
گوگل صاحب کی مہربانی سے ایک آن لائن کنورٹر سے پالا پڑا اور سب کام آسان ہوگئے
سب سے اچھی بات کہ نہ انسٹال کا جھنجھٹ نہ کوئی ایرر میسج کا خطرہ
آپ بھی اگر اس مشکل میں مبتلا ہیں تو یہ لنک ٹرائی کریں امید ہے امیدیں بر آئیں گی
لنک یہ ہے www.lughat.org
 

دوست

محفلین
یہ والا بھی بڑا چنگا کم کرتا ہے جی۔ آپ ٹرائی کریں ذرا اسے۔ آج تک کبھی اس نے مایوس نہیں کیا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اب مجھے نہیں معلوم کہ یہ دھاگا بہت پرانا ہو چکا ہے یا ابھی بھی کچھ لوگ میری طرح انپیج کی فائلوں سے نمٹ رہے ہیں
حال ہی میں مجھے بہت ساری فائلوں کو یونیکوڈ میں تبدیل کرنا پڑا تو پتہ چلا کہ مارکیٹ میں کوئی ایسا قابل اعتماد سوفٹ وئر با آسانی دستیاب نہیں جو ہوبہو یہ کام انجام دے سکے
گوگل صاحب کی مہربانی سے ایک آن لائن کنورٹر سے پالا پڑا اور سب کام آسان ہوگئے
سب سے اچھی بات کہ نہ انسٹال کا جھنجھٹ نہ کوئی ایرر میسج کا خطرہ
آپ بھی اگر اس مشکل میں مبتلا ہیں تو یہ لنک ٹرائی کریں امید ہے امیدیں بر آئیں گی
لنک یہ ہے www.lughat.org

براہ راست ربط
 

میکا

محفلین
یہ والا بھی بڑا چنگا کم کرتا ہے جی۔ آپ ٹرائی کریں ذرا اسے۔ آج تک کبھی اس نے مایوس نہیں کیا۔
دوست میں بھی اسے استعمال کرتا رہا ہوں لیکن میرے پاس ونڈوز مشین نہیں تھی اور مجھے صرف یہی بات اچھی لگی کہ آپ بغیر انسٹال کیے اوبنٹو سے بھی یہ کام کر پاتے ہیں
دوسرے اچھا ہے جتنے زیادہ ریسورس موجود ہوں گے اس میں اردو کی ترویج اور ترقی کے امکانات روشن ہوتے چلے جائیں گے
 

نعیم سعید

محفلین
میکا صاحب! کیا اس کا آف لائن ورژن بھی دستیاب ہے؟ تاکہ جن کے پاس ہروقت انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہو وہ بھی اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔ یقینا اس سے اردو کی ترویج اور ترقی میں اور بھی مدد ملے گی۔
 
بہت بہت شکریہ، میں پاک کنورٹر کافی دنوں سے استعمال کررہاہوں۔ جب سے میں نے اپنے کچھ دوستوں کو اسے دیا ہے وہ بھی اس کی تعریف کررہے ہیں۔ آپ واقعی اردو کی خدمت کررہے ہیں اور اردو کو جدید ٹکنالوجی سے جوڑ رہے ہیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ آمین
 

محمد مسلم

محفلین
پروگرام میں کافی ساری تبدیلیاں‌ہو چکی ہیں ، اور میں‌نے سوچا کہ پرانی معلومات کی تو اب ضرورت نہیں اس لیے اسی تھریڈ میں‌پرانی معلوما ت کی جگہ نئی شیرنگ کر رہا ہوں
اب پروگرام انپیج ٹو یونیکوڈ اور یونیکوڈ ٹو انپیج بھی کنورٹ کررہا ہے۔اور اس کیلئے آپ کو کرنا یہ ہے کہ پہلے انپیج ٹیکسٹ یا یونیکوڈ ٹیکسٹ کو کاپی کر لیں اور اگر یونیکوڈ سے انپیج کنورٹ کرنا ہو تو ctrl+alt+I پریس کریں‌اور انپیج سے یونیکوڈ کنورٹ کرنا ہو تو ctrl+alt+U پریس کر یں‌اور جس ٹائپ میں‌کنورٹ کیا ہو اس میں‌جا کر پیسٹ کر لیں
لیکن اس سے پہلے بہتر ہے کہ پروگرام کو منیمائز کر لیں، تاکہ آپ کو بار بار میسج باکس ڈسٹرب نہ کرے ،پروگرام بیک گراونڈ میں اپنا کام کرتا رہے گا اور شارٹ کٹ کی کیلئے پروگرام کو فوکس کرنے کی ضرورت نہیں‌ہے۔منیمائز ہونے کی صورت میں پروگرام سسٹم ٹرے میں‌چلا جائے گا اورجسے ہی کنورٹنگ مکمل ہو گی سسٹم ٹرے میں‌میسج ڈسپلے ہو جائے گا جو کہ تھوڑی دیر بعد ختم ہوجائے گا ۔میسج ڈسپلے کے بعد آپ نے اسے جس ٹائپ میں‌کنورٹ کیا ہو اس پروگرام میں جا کر پیسٹ کر لیں۔
ایک اور مسلہ بھی درپیش تھا کہ اگر کوئی یونیکوڈ کی ایسی ویلیو جو کہ ہم نے پروگرام میں نہیں دی آجائے تو اس کے بعدکا ساراٹیکسٹ حزف ہوجاتا تھا( انپیج کے فارمیٹ میں کنورٹ کرتے ہوئے اس کے پیٹرن سے ذرا سا بھی ہٹ جائیں‌تو وہ اس کے بعد کا سارا ٹیکسٹ حذف کر دیتا ہے ) یہ عام طور پر عربی کی عبارت کنورٹ کرتے ہوئے مسلہ آتا تھا تو اس کیلیے میں‌نے یہ کیا کہ اب جب ایسا حرف آئے گا تو اس کی جگہ پر [?] نشانی آجائے گی اور پھرآپ اسے آسانی سے تبدیل کر سکیں گے جیسے
للهم صلي على محمد
و على آل محمد
كما صليت على إبراهيم
و على أل إبراهيم
ا نك حميد مجيد

کو کنورٹ کرتے ہوئے اسے ایسے ڈسپلے کرے گا

لل[؟]م صلي عل[؟] محمد
و عل[؟] آل محمد
[؟]ما صليت عل[؟] إبرا[؟]يم
و عل[؟] أل إبرا[؟]يم
ا ن[؟] حميد مجيد

ایک اور آئیڈیا بھی میرے ذہن میں‌ہے کہ ہم ان علامات کو آئڈینٹی فائی کر کے اس کی جگہ پر انپیج کی ویلیو جو کہ انہیں سوٹ کریں وہ لگا دیں گے۔خیر اس میں‌آپ ساتھیوں کا تعاون بھی درکار ہو گا کہ اگر ایسا کوئی حرف نظر آئے تو اسے بتاتے جائیں‌اور میں‌ان کی ویلیو ڈالتا جاوں گا۔
پندرہ بیس صفحات تو میں نے کنورٹ کیے ہیں اور بغیر کسی مسلے کے ٹھیک ٹھیک کام کر رہا ہے ،زیادہ صفحات ہونے کی صورت میں‌ہینگ ہونے کا خطرہ رہے گا اس کا حل انشاءاللہ فائل کنورٹنگ میں نکالیں گے
باقی فائل کنورٹنگ تو اسی طرح ہو رہی ہے۔
دیکھ کر رائے اور غلطیوں‌کی نشاندہی کریں تاکہ اس میں اور بہتری لائی جاسکے
نئے ساتھیوں کیلیے کہ اسے چلانے کیلیے آپ اپنے کمپیوٹر میں‌ ڈاٹ نیٹ کا 5۔3 فریم ورک انسٹال کر لیں اس کے بعد ہی پروگرام چلے گا


ایکزی فائل
http://dl.dropbox.com/u/2700846/PakInPagetoUnicodeConverter.exe

اب تک کا سورس کوڈ

http://dl.dropbox.com/u/2700846/_InPageConverter.zip


مجھے اس کی آج کل اشد ضرورت ہے، لیکن افسوس یہ ہے کہ فائل ڈاؤن لوڈ نہیں ہو رہی۔ میرے خیال میں لنک کو اپڈیٹ کرنا پڑے گا۔
 

محمد مسلم

محفلین
شکریہ ابرار بھائی ، بس شاید آپ کی توجہ کی ضرورت تھی، دو دن سے بہت زور لگایا لیکن کامیابی نہ ہوئی تھی، آج واقعی ڈاؤن لوڈ ہو گئی ہیں۔ بہت عمدہ کاوش ہے، مزا آگیا ہے استعمال کر کے۔
 

arifkarim

معطل
ابرارحسین
یا ابرار! مدد ، مدد، مدد!
ونڈوز 8،1 میں جدید ترین ڈاٹ نیٹ فریم ورک کیساتھ کنورژن میں ایررز آرہے ہیں۔ پلیز اسے جدید ترین ونڈوز میں چیک کریں۔ شکریہ:)
b314.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

اوشو

لائبریرین

یقینا ایک مفید ٹول ہو گا۔ لیکن ایک عرصہ ہو گیا ان پیج سے رابطہ منقطع ہوئے :(
حالانکہ مجھے پسند بھی ہے۔ لیکن مسئلہ یہ ہے کہ جس سافٹ ویئر میں میں اپنا کام کرتا ہوں وہ ان پیج کے ساتھ کنفلکشن کرتا ہے۔ جب بھی ان پیج چلایا جائے اس کو دوبارہ انسٹال کرنا پڑتا ہے۔ خیر اس پر میں نے زیادہ کوشش بھی نہیں کی کیوں کہ کبھی کبھار ضرورت پڑ جائے تو ورڈ وغیرہ سے کام چلا لیتا ہوں یا کورل میں ڈائریکٹ ہی لکھ لیتا ہوں۔
مفید ٹول شیئر کرنے کے لیے شکریہ :)
 
Top