پاکستان کے مشہور پہاڑوں کی "نام کہانی"

ابوشامل

محفلین
K2
پاکستان کی اس بلند ترین چوٹی کے مختلف نام ہیں۔ چین میں اسے آج بھی باضابطہ طور پر Qogir (چوگِر) کہتے ہیں جو 20 ویں صدی میں مغربی کوہ پیماؤں میں مستعمل نام چوگوری (Chogori) سے مشتق ہے۔ اور یہ "مغربی نام" دراصل مقامی بلتی زبان کے دو الفاظ "شاہ گوری" کی بگڑی ہوئی شکل ہے :) ۔ علاوہ ازیں اسے Mount Godwin Austin بھی کہا جاتا ہے۔ K2 کا مطلب قراقرم 2 ہے۔
"نانگا پربت" یا "ننگا پربت"
پاکستان کی دوسری اور دنیا کی نویں بلند ترین اس چوٹی کے نام کا مطلب اردو میں "ننگا پہاڑ"ہے ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پہاڑ کے سامنے کے رخ پر ایک ایسا مقام ہے جہاں برف نہیں ٹکتی اور پہاڑ صاف دکھائی دیتا ہے۔ اسے قاتل پہاڑ بھی کہا جاتا ہے کیونکہ 20 ویں صدی میں کسی بھی پہاڑ کو سر کرنے کی کوشش میں مرنے والوں کا سب سے زيادہ تناسب اسی پہاڑ پر رہا۔
گیشربرم I
پاکستان کی تیسری اور دنیا کی گیارہویں بلند ترین چوٹی۔ سلسلہ کوہ قراقرم میں واقع ہے۔ کہا جاتا ہے کہ گیشرم برم کے معنی ہیں "روشن دیوار" لیکن دراصل یہ بلتی زبان کے دو الفاظ رگھاشا (خوبصورت) اور برم (پہاڑ) کا مجموعہ ہے۔ یعنی "خوبصورت پہاڑ"
بروڈ پیک
مقامی آبادی اسے فیچان کنگری کہتی ہے اور بروڈ پیک کے لفظی معنی پھلچان کنگری کو تسلیم نہیں کرتی۔ اسے بروڈ پیک کہنے کی وجہ یہ ہے کہ اس کی چوٹی تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر چوڑی ہے۔
میشر برم
7821 میٹر کی دنیا کی 22 ویں اور پاکستان کی 11 ویں بلند ترین چوٹی کے نام کا واضح مطلب تو معلوم نہیں البتہ کہا جاتا ہے کہ اس کا نام دو ناموں "ماشا" اور "برم" کا مرکب ہےجس کا مطلب ہے پہاڑوں کی ملکہ۔
راکاپوشی
اس حسین پہاڑ کے خوبصورت نام کا مطلب ہے "روشن دیوار" مقامی آبادی میں "ڈومنی" کے نام سے بھی مشہور ہے یعنی "دھند کی ماں" یہ دنیا کی 27 ویں اور پاکستان کی12 ویں بلند ترین چوٹی ہے اور ہنزہ کے قریب قراقرم ہائی وے سے صاف دکھائی دیتی ہے۔
تِرِچ میر
چترال کے قریب واقع یہ حسین پہاڑ کوہ ہندو کش کے سلسلے کا بلند ترین پہاڑ ہے اس کا نام دو الفاظ "ترچ" اور "میر" کا مرکب ہے ترچ کا مطلب ہے اندھیرا یا سایہ اور میر کا مطلب بادشاہ یعنی "اندھیروں کا بادشاہ" ۔

علاوہ ازیں پاکستان میں واقع چند پہاڑوں کے نام تو بہت ہی دلچسپ اور خوبصورت ہیں جیسے فلک شیر، مہربانی پیک، Snow dome، ملکہ پربت (سیف الملوک کے پیچھے یہی خوبصورت پہاڑ نظر آتا ہے) ، تختِ سلیمان اور مکڑا چوٹی وغیرہ۔
 
امر شہزاد

محفلین
بہت شکریہ،

لیکن؟
 
جیہ

لائبریرین
علاوہ ازیں پاکستان میں واقع چند پہاڑوں کے نام تو بہت ہی دلچسپ اور خوبصورت ہیں جیسے فلک شیر، مہربانی پیک، Snow Dome، ملکہ پربت (سیف الملوک کے پیچھے یہی خوبصورت پہاڑ نظر آتا ہے) ، تختِ سلیمان اور مکڑا چوٹی وغیرہ۔

بہت اچھی معلومات ہیں ۔۔ مگر ایک تصحیح۔ یہ فلک شیر نہیں فلک سیر ہے کالام میں واقع فلک سیر پہاڑ سوات کا سب سے بلند پہاڑ ہے۔ اسی وجہ سے آسمان کی سیر کرنے والا یعنی فلک سیر کہلاتا ہے۔ سوات میں ایک اور بلند پہاڑ کا نام "گناہ گار" پہاڑ ہے۔ روایت ہے کہ اس پہاڑ نے خانہ کعبہ کے لیے پتھر دینے سے انکار کیا تھا اور پیغمبر کی بد دعا سے اس پہاڑ پر ہمیشہ برف پڑی ہوتی ہے۔ مگر حقیقت اس بات میں کچھ نہیں۔ ایک پہاڑ "دوہ سرے" کہلاتا ہے یعنی دو چوٹیوں والا۔ یہ پہاڑ سوات کا کافی مشہور پہاڑ ہے۔

ویسے سوات کا سب سے مشہور اور تاریخی پہاڑ کا نام "ایلم" ہے جو کہ سوات اور ضلع بونیر کو ایک دوسرے سے الگ کرتا ہے۔ یہاں پر گوتم بدھ نے قیام کیا تھا۔ اس کے آثآر اب بھی موجود ہیں۔ مشہور سیاح فاہیان نے بھی یہاں کی زیارت کی تھی۔ اسی پہاڑ کے دامن میں سواتیوں نے مغل بادشاہ اکبر کے فوجوں کو شکست فاش دی تھی۔ اس فوج کی قیادت پیربل نے کی تھی اور یہیں مارا گیا تھا۔ اسی ایلم پہاڑ‌ کے سائے میں امبیلہ کے میدان میں سواتیوں نے انگریزی فوج کو شکست دی تھی اور لشکر کو نیست و نابود کیا تھا۔ اس کے بعد انگیزوں کو ہمت نہ پڑی کہ وہ سوات کو اپنے عملداری میں لے
 
ابوشامل

محفلین
تصحیح کا بہت شکریہ، آپ کی اضافی معلومات بہت خوب اور تفصیلی ہیں۔ میں نے صرف اجمالی خاکہ پیش کیا تھا آپ نے اس میں مزید رنگ بھر دیا۔ ایک مرتبہ پھر بہت شکریہ
 
جیہ

لائبریرین
نظامی صاحب میرا خیال ہے یہ دھاگہ اس موضوع کے لیے موزون نہیں۔ بہر حال

سیدو شریف ، سوات کے مرکزی اور میرے آبائی شہر منگورہ کا ایک مضافاتی قصبہ ہے چونکہ مالاکنڈ ڈویژن اور ضلع سوات کے دفاتر یہاں واقع ہیں اسی وجہ سے منگورہ سے زیادہ مشہور ہے۔

سیدو کا نام عبدالغفور کے نام پر پڑا، عبد الغفور عوام میں سیدو بابا کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں ۔ ان کا مدفن یہی قصبہ ہے۔ اسی وجہ سے سیدو شریف پڑا۔
عبد الغٍفور ریاست سوات کے بانی عبدالودود بادشاہ صاحب کے دادا، آخری والئی سوات جہانزیب کے پڑ دادا تھے۔ ریکارڈ کی درستگی کے لیے ایک بات عرض کروں
عبد الغفور صاحب نہ سید تھے اور نہ والی، بزرگ، وہ ایک پختونوں کے ایک قبیلے صافی مہمند سے تعلق رکھتے تھے۔ انہوں نے حصول تعلیم کی مگر اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ وہ ایک با کرامت ولی اللہ تھے۔ البتہ اثر رسوخ ان کا علاقے کے لوگوں پر بہت تھا۔ اب تک انہیں بطور غوث یاد کیا جاتا ہے۔ واللہ اعلم
 
kosar_kamaal

محفلین
ابو شامل صاحب
تذکرہ قراقرم کا شُکریہ
میں اُسی سر زمین کا رہنے والا ہوں۔ اور جو معلومات آپ نے فراہم کی ہیں اسے پڑھ کر مُجھے عجیب لگا،
۔۔۔۔ سُنی سُنائ باتوں کو افواہ کہتے ہیں، اور افواہ علم میں اضافہ نہیں کرتا،بلکہ گُمراہ کرتا ہے ۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Skardu
http://members.tripod.com/~INDIA_RESOURCE/balti-human-rights.html
http://www.britannica.com/EBchecked/topic/51055/Baltistan
http://baltistan.net/about.htm
 
arifkarim

معطل
جھیل سیف الملوک کے ارد گرد کے پہاڑوں کے بارے میں بھی بہت سی ''افواہیں'' گردش کر رہی ہیں۔ کیا کوئی انکے بارے میں بھی بتائے گا؟
میں نے بچپن میں سنا تھا کہ 14 ویں کے چاند میں‌ وہاں پریاں ناچتی ہیں۔ ظاہر ہے جھیل اتنی خوبصورت نظر آتی ہے کہ لگتا ہے پریاب ناچ رہی ہیں۔
 
ابوشامل

محفلین
ابو شامل صاحب
تذکرہ قراقرم کا شُکریہ
میں اُسی سر زمین کا رہنے والا ہوں۔ اور جو معلومات آپ نے فراہم کی ہیں اسے پڑھ کر مُجھے عجیب لگا،
۔۔۔۔ سُنی سُنائ باتوں کو افواہ کہتے ہیں، اور افواہ علم میں اضافہ نہیں کرتا،بلکہ گُمراہ کرتا ہے ۔
http://en.wikipedia.org/wiki/skardu
http://members.tripod.com/~india_resource/balti-human-rights.html
http://www.britannica.com/ebchecked/topic/51055/baltistan
http://baltistan.net/about.htm

وعلیکم السلام۔ سب سے پہلے تو محفل پر خوش آمدید کہتا ہوں۔
محترم یا محترمہ! اگر ان افواہوں کی کچھ تصحیح ہی کردیتے/دیتی تو اس ناچیز کے علم میں واقعی اضافہ ہوتا۔ مجھے خوشی ہوگی کہ اگر آپ اس میں کچھ تصحیح کریں گے/گی۔ آپ کے جواب کا منتظر ہوں۔
 
ابوشامل

محفلین
جھیل سیف الملوک کے ارد گرد کے پہاڑوں کے بارے میں بھی بہت سی ''افواہیں'' گردش کر رہی ہیں۔ کیا کوئی انکے بارے میں بھی بتائے گا؟
میں نے بچپن میں سنا تھا کہ 14 ویں کے چاند میں‌ وہاں پریاں ناچتی ہیں۔ ظاہر ہے جھیل اتنی خوبصورت نظر آتی ہے کہ لگتا ہے پریاب ناچ رہی ہیں۔

ہاں پہلے میں بھی انہیں افواہیں ہی سمجھتا تھا لیکن سیف الملوک کا ملکوتی حسن دیکھ کر ان افواہوں پر یقین کرنے کا دل چاہتا ہے :) واقعی اپنے حسن کے باعث یہ جگہ اس لائق ہے کہ یہاں پریاں اتریں۔
 
بلال

محفلین
جھیل سیف الملوک کے ارد گرد کے پہاڑوں کے بارے میں بھی بہت سی ''افواہیں'' گردش کر رہی ہیں۔ کیا کوئی انکے بارے میں بھی بتائے گا؟
میں نے بچپن میں سنا تھا کہ 14 ویں کے چاند میں‌ وہاں پریاں ناچتی ہیں۔ ظاہر ہے جھیل اتنی خوبصورت نظر آتی ہے کہ لگتا ہے پریاب ناچ رہی ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ چاند کی 14 کو جھیل پر ایک سحر انگیز ماحول ہوتا ہے۔۔۔ چاند کی روشنی میں ملکہ پربت کا عکس جو جھیل میں نظر آتا ہے وہ بھی اپنی ایک اہمیت رکھتا ہے۔۔۔ میں نے رات کا بہت زیادہ حصہ جھیل کنارے گزارا نہ کوئی جن آیا نہ کوئی پری۔۔۔ میں, سحرانگیز ماحول اور بس ایک عجیب نظارہ ہی تھے۔۔۔
 
ابوشامل

محفلین
سیف الملوک جانے سے قبل سامان ناران میں چھوڑ دیا تھا تاکہ گاڑیاں ہلکی کر کے جائیں بعد میں وہاں پہنچ کر اتنا افسوس ہوا کہ کیمپ ناران میں چھوڑ دیے :( اور رات واپس آ کر ناران میں رہنا پڑا۔ زندگی رہی تو کم از کم ایک مرتبہ سیف الملوک پر کیمپنگ ضرور کروں گا۔
 
اچھی بات ہے آپ جھیل سیف الملوک پر رات گزاریئے گا بہت مزا آئے گا۔۔۔ اور اگر اُس رات چاند پورا ہو یعنی 14ویں ہو تو پھر کیا ہی بات ہے۔۔۔ ویسے کیا آپ نے لالہ زار کیمپنگ کی ہے وہاں بھی رات کا منظر بڑا پر لطف ہوتا ہے۔۔۔
 
تعبیر

محفلین
بہت ہی شاندار پوسٹ ہے

میں صرف کالام تک گئی ہوں اور جھیل سیف الملوک نہیں دیکھی۔ کسی کو وہ کہانی آتی ہے؟؟؟

ابو شامل مین اپ کی ہر پوسٹ کے بعد اپسے بہت متاثر ہو تی ہوں اور سوچتی ہوں کہ آپ کے پاس کتنا ڈھیر سارا نالج ہوگا اور آپ کتنے زہین ہونگے
 
جیہ

لائبریرین
ابو شامل مین اپ کی ہر پوسٹ کے بعد اپسے بہت متاثر ہو تی ہوں اور سوچتی ہوں کہ آپ کے پاس کتنا ڈھیر سارا نالج ہوگا اور آپ کتنے زہین ہونگے
ہوگا، ہوں گے۔۔ جملہ شکیہ ۔۔ یعنی کہ آپ کو پورا یقین نہیں۔

ارے بھئی ابو شامل تو حوالے دے کر معلومات دیتے ہیں۔ ذہین تو ہم ہیں کہ فی البدیہہ معلومات دیتے ہیں:hatoff:
 
تعبیر

محفلین
ہوگا، ہوں گے۔۔ جملہ شکیہ ۔۔ یعنی کہ آپ کو پورا یقین نہیں۔

ارے بھئی ابو شامل تو حوالے دے کر معلومات دیتے ہیں۔ ذہین تو ہم ہیں کہ فی البدیہہ معلومات دیتے ہیں:hatoff:

ارے بھئی آپ تو لیڈیز میں ذہین ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں

میں ہی کیا آپ سے سب بہت بہت متاثر ہیں تبھی تو میم میم مغل نے آپکا اوتار بھی لے لیا ہے :)
 
Top