پاکستان کے مشہور پہاڑوں کی "نام کہانی"

ابوشامل

محفلین
تعبیر ذہانت کا کوئی پیمانہ نہیں اس لیے میں آپ کو نہیں بتا سکتا کہ کتنے کلو ذہین ہوں گا :) لیکن میں اپنے بارے میں صرف اتنا جانتا ہوں کہ میں ایک طالب علم ہوں اور جب تک جیوں گا علم کی طلب میں رہوں گا اور یہ بھی جانتا ہوں کہ میرا علم بہت بہت بہت (لاکھوں بہت لگا لیجیے) محدود ہے۔ ہاں البتہ جویریہ کے ہم شیدائی ہیں فی البدیہہ معلومات دینے میں لیکن ہم حوالہ اس لیے دیتے ہیں کہ شک کی کوئی گنجائش نہ رہے۔ اب دیکھیے اسی پوسٹ کو کہ یہاں بغیر حوالہ دیے بات کی تو ایک صاحب اعتراض جڑ کر چل دیے :) بہرحال تعبیر آپ کو سیف الملوک دیکھنے کا مشورہ ضرور دوں گا وہ ایک ایسا مقام ہے جسے ہر پاکستانی کو زندگی میں ایک مرتبہ ضرور دیکھنا چاہیے۔ ویسے شہزادہ سیف الملوک کی کہانی سننے کا موقع نہیں ملا۔
 

جیہ

لائبریرین
آپ تو سنجیدہ ہوگئے:)

مجھے آپ کی باتوں سے پورا اتفاق ہے۔ اور حوالہ دینا تو بہت اچھی بات ہے۔
 
Top