پاکستان کی مدد کس نے کی اس برے بے بس حالات میں

قیصرانی

لائبریرین
سننے میں آ رہا ہے کہ واہ فیکٹری کا سودا ہوگیا ہے، سعودیوں کے ساتھ۔ کوئی دوست کنفرم کر سکتا ہے ؟؟
جی یہ سودا نہیں ہوا
باقی جہاں تک رہی بات اس بات کی کہ ایک ارب ڈالر کیوں دیئے گئے ہیں تو اس کا جواب آپ کو چند سوالات کے جوابات جاننے پر خود ہی مل جائے گا
1۔ شمالی علاقے میں موجود نام نہاد جہادیوں کو سعودی عرب نہ پہنچنے دینا
2۔ چین سے قربت
3۔ الطاف حسین کے بارے فیصلہ
 
قیصرانی

لائبریرین
اس دنیا مَیں خصوصا ملکوں کے درمیان کوئی کسی کا دوست نہیں ہوتا۔۔۔ ۔ مفادات کی جنگ ہوتی ہے۔ سعودی عرب پاگل نہیں ہے اک عرب ڈالر مفت میں دے۔ یہ بھی ذرا بتاتے اس اک عرب ڈالرز کے مقابلے میں کیا سواد ہوا ہے؟
پاک فوج کو سعودیہ میں ہونے والے عوامی احتجاج دبانے کے لیے بھیجا جائے گا؟؟
یا پاکستان کو شام میں جاری کشت وخون کے بازار میں کھینچا جائے گا؟؟
یا شام میں موجود دہشت گردوں کے لیے پاکستان سے جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا؟؟
یقینا نایاب نے درست فرمایا۔۔ بہت کم قیمت پر بکا ہے پاکستان۔
ویسے بھی یہ پیسے سعودیہ کے نوکر "شریفوں" نے کھانے ہیں۔۔ عوام تک سوائے بھوک، قحط، بیماری، دھماکوں، گولیوں،۔ ۔ ۔ ۔ کے کچھ نہیں پہنچنا۔
ارب اور عرب میں واقعی کوئی فرق نہیں :)
 
حسینی

محفلین
سننے میں آ رہا ہے کہ واہ فیکٹری کا سودا ہوگیا ہے، سعودیوں کے ساتھ۔ کوئی دوست کنفرم کر سکتا ہے ؟؟
نہیں معلوم اندرون خانہ کیا کچھ ہو رہا ہے۔۔۔ اللہ ہی ٰ خیر کرے۔ نواز شریف نے دس سال مہمانی کا کچھ صلہ تو دینا ہے ان شیخوں کو۔۔
 
اللہ کرے پاکستان اور سعودی تعلقات اور مضبوط ہوں
اللہ پاکستان اور حرمین شریفین کو دشمن سے محفوظ رکھے جو مسلمانوں کے خون کے پیاسے ہیں
 
کیونکہ یہ فوج کا اثاثہ ہے اور فوج ہی کا کنٹرول اس پر ہے۔ :)
سعودیوں کی بجائے کسی کو بھی نہیں بیچ سکتے۔
کیا منطق ہے بھائی۔ کچھ نہ کچھ ماننے والی بات ہے:)
لیکن
وہ جو ایٹم بم کے پورے پورے فارمولے اور پرزے تھے، وہ کس کا اثاثہ تھے، یاد ہیں ؟:heehee:
 
کیا منطق ہے بھائی۔ کچھ نہ کچھ ماننے والی بات ہے:)
لیکن
وہ جو ایٹم بم کے پورے پورے فارمولے اور پرزے تھے، وہ کس کا اثاثہ تھے، یاد ہیں ؟:heehee:
مجھے حیرت ہوگی اس بات پر اگر آپ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ایٹم بم کے فارمولے حکومت اور فوج کی مرضی کے بغیر دوسرے ملکوں کو بیچے گئے۔
 
وجی

لائبریرین
اس دنیا مَیں خصوصا ملکوں کے درمیان کوئی کسی کا دوست نہیں ہوتا۔۔۔ ۔ مفادات کی جنگ ہوتی ہے۔ سعودی عرب پاگل نہیں ہے اک عرب ڈالر مفت میں دے۔ یہ بھی ذرا بتاتے اس اک عرب ڈالرز کے مقابلے میں کیا سواد ہوا ہے؟
پاک فوج کو سعودیہ میں ہونے والے عوامی احتجاج دبانے کے لیے بھیجا جائے گا؟؟
یا پاکستان کو شام میں جاری کشت وخون کے بازار میں کھینچا جائے گا؟؟
یا شام میں موجود دہشت گردوں کے لیے پاکستان سے جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا؟؟
یقینا نایاب نے درست فرمایا۔۔ بہت کم قیمت پر بکا ہے پاکستان۔
ویسے بھی یہ پیسے سعودیہ کے نوکر "شریفوں" نے کھانے ہیں۔۔ عوام تک سوائے بھوک، قحط، بیماری، دھماکوں، گولیوں،۔ ۔ ۔ ۔ کے کچھ نہیں پہنچنا۔
ارے مفت میں کہاں جناب
شیخ صاحب نے اپنی شکار گاہوں میں اچھی تواضع کی خوشی میں پیسےدیئے ہیں
پاکستان کہاں بکا ہے ہم تو خدمت گار ہیں
کسی کے لیئے شکار گاہ بن کر خدمت کرتے ہیں ۔ چاہے وہ باز سے ہو یا پھر مشینی باز سے ۔
کسی کا گھٹیا مال استعمال کرکے اور اپنا مال نہ بننے دینے کی خدمت ۔
اپنی گیس استعمال نہ کرنے اور اوروں سے گیس خریدنے کی خدمت ۔
اپنا سونا ، تانبہ اور معدنیات نہ نکالنے کی خدمت۔

صاحب ہم بکاؤ نہیں خدمت گار ہیں یہ ہے پاکستان ۔
 
سید زبیر

محفلین
تھر میں جو کوئلہ ہے وہ کئی سو ارب ڈالر کو ہے اسکو نکالنا کیوں شروع نہیں کرتے
جن کی مرضی کے بغیر ہم ایران سے گیس اور چین سے بجلی نہیں لے سکتے ان کی مرضی کے بغیر ہم کوئلہ بھی نہیں نکال سکتے ، ہاں اس کے بدلے امداد یا قرض ضرور مل جائے گا ۔
 
arifkarim

معطل
جن کی مرضی کے بغیر ہم ایران سے گیس اور چین سے بجلی نہیں لے سکتے ان کی مرضی کے بغیر ہم کوئلہ بھی نہیں نکال سکتے ، ہاں اس کے بدلے امداد یا قرض ضرور مل جائے گا ۔

سعودیہ سے تیل اور گیس تو لے سکتے ہیں نا۔ اسکے عوض مزید وہابی جہادی امپورٹ کئے جا سکتے ہیں۔
 
صرف گندم کی پیداوار 625 ارب ڈالر سے زیادہ ہوتی ہے ۔ اس پر 20 فی صد ٹیکس لگاؤ تو 125 ارب ڈالر سال کی آمدنی حکومت کو ہوگی۔ یہ کیا 4 اور 5 ارب ڈالر کے چکروں میں پڑے ہوتے ہیں؟ اتنا کچھ تو دنیا کے امیر ترین افراد کی دولت کا 10 فی صد ہوتا ہے :)
 
Top