پاکستان کا دورہ انگلینڈ 2021

پاکستان کا ٹی ٹوینٹیز انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ سکور
لیکن پھر بھی ہار کا ڈر۔ پچ مزیدار اور گراؤنڈ چھوٹا ہے۔
اللہ خیر کرے۔ آمین
 
آج سے پہلے 232 اور اس سے اوپر کے ٹارگٹ دو ہی مرتبہ چیس ہوئے۔
ویسے ٹاپ فور میں انگلینڈ کا نام دو بار آتا ہے۔



244 آسٹریلیا بمقابلہ نیوزیلینڈ
232 ویسٹ انڈیز بمقابلہ۔جنوبی افریقہ
230 انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ
223 انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ
 
رائے جی پویلین واپس
انگلینڈ 82/4
6 اعشاریہ 2 اوورز

رن ریٹ تو شدید عمدہ چل رہا البتہ وکٹس والا کالم بھی شدید دوڑ رہا۔۔۔
 
آخری 5 اوورز سے 72 رنز درکار ہیں اور لونگ سٹون جی ابھی بھی کریز پر 82 رنز کے ساتھ موجود ہیں وہ بھی محض 36 گیندوں میں۔
ہنوز دلی دور است
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو شاہینوں نے کمال کر دیا۔ تینوں شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
انگلینڈ کو 201 پر آل آؤٹ کر دیا جبکہ ابھی 4 گیندیں باقی تھیں۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
آج دوسرا ٹی20 انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان شروع ہے۔
پہلے ہی اوور میں عماد وسیم نے رائے کو پویلین کی راہ دکھا دی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج باؤلرز کی کارکردگی کچھ خاص نہیں رہی۔

201 کا ہدف زیادہ تو نہیں ہے۔ اگر بلے باز اچھے طریقے سے کھیلے تو میچ باآسانی جیتا جا سکتا ہے۔
 
Top