زیک

مسافر

زیک

مسافر
بورت جھیل سے جیپ سڑک کچھ آگے جاتی ہے۔ جہاں سڑک ختم ہوتی ہے وہاں ایک کھوکھا تھا جو کہ بند تھا۔ وہیں ٹریل ہیڈ ہے۔ اس ٹریل پر جائیں تو گلیشیر پار کر کے آپ پٹن داس کے مشہور ٹریک پر جا سکتے ہیں۔ وہاں رِج سے پسو اور بتورا گلیشیر کے علاوہ کئی پہاڑ بھی خوب نظر آتے ہیں۔ لیکن یہ دو چار دنوں کی ہائیکنگ ہے اور ہمیں بالکل علم نہ تھا کہ پاکستان میں ٹریکنگ کمپنیاں کیسی ہیں اور ان کے ٹینٹ اور دیگر اشیا اور سروس کیسی ہے۔ لہذا اس سے پرہیز کیا۔ اس کی بجائے ہم نے پسو گلیشیر کے ویوپوائنٹ تک جانے کا ارادہ کیا کہ گلیشیر پار کرنے کے لئے ساتھ گائیڈ ہونا کافی فائدہ مند ہوتا ہے اور ہم خود سے ہائیک کر رہے تھے۔

نیچے گلیشیر مورین ہے اور ارد گرد پہاڑ
 

زیک

مسافر
ہمارے ساتھ ساتھ ایک مشرقی ایشیائی جوڑا بھی وہاں آیا تھا۔ ان کے ساتھ ایک گائیڈ اور ایک گارڈ تھا۔ پاکستان میں ہر غیرملکی سیاح کے ساتھ ایک گارڈ لازم تھا۔ یہ کیسے ممکن ہے کہ اس طرح سیاحت کو فروغ ملے۔ ان کے پاس ایک ڈرون بھی تھا جو اس نے اڑا کر تصاویر لیں۔ جب وہ جانے لگے تو مرد پھسلا۔ بچت ہو گئی ورنہ وہ نیچے جا سکتا تھا۔

گلیشیر کا کلوز اپ
 

زیک

مسافر
پبلک سروس میسج

اگر آپ اپنے فون پر یہ تصاویر دیکھ رہے ہیں تو بھی ٹھیک ہے لیکن موقع ملے تو کسی بڑی سکرین پر دیکھ کر صحیح طور سے انجوائے کریں
 
Top