پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

جاسم محمد

محفلین
ملک میں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ہزار سے اوپر ہو گئی
upload-image-5ec562c178981.png
 

جاسم محمد

محفلین
زبردست کی ریٹنگ بنتی ہے
لو گ کورونا سے مر جائیں گے یا بھوک سے۔ خود انتخاب کر لیں کونسا بہتر رہے گا۔ مغربی ترقی یافتہ ممالک کا کورونا وائرس حل غریب ترقی پزیر ممالک پر لاگو کرنا ممکن نہیں ہے۔
Shocking Extent of Hunger: Starving Man Found Eating Dead Dog, Viral Video Stuns India | Watch
 

جاسم محمد

محفلین
چاند رات، بازاروں میں خریداروں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑا دیں
بزنس رپورٹر ایک گھنٹہ پہلے
2044205-jamaclothshoppingx-1590260205-911-640x480.jpg

تاجررہنماؤں کی جانب سے بھی حکومت سے کیے گئے احتیاطی تدابیر کے وعدے پورے نہیں کیے گئے ۔ فوٹو : ایکسپریس

کراچی: بازاروں میں خریداروں نے ایس او پیز کی دھجیاں اڑادیں اور دکانداروں کی جانب سے بھی حکومت سے کیے گئے احتیاطی تدابیر کے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

کراچی کے بیشتر بڑے بازار رات گئے تک کھلے رہے اور شہری کرونا وائرس سے بچاؤ کی تمام حفاظتی تدابیر بالائے طاق رکھتے ہوئے خریداری میں مصروف رہے، سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیلپراچہ کے مطابق شہری انتظامیہ کو مطلع کرکے بازار 10 بجے رات تک کھولے گئے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے۔

دوسری جانب جامع کلاتھ، صدر، جوبلی، لائٹ ہاؤس، لیاقت اباد، حیدری، طارق روڈ بہادرآباد سمیت اہم تجارتی مراکز رات گئے تک کھلے رہے بازاروں میں خریداروں کا رش لگا رہا اور ٹریفک جام ہوگیا، بازاروں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد ریڈی میڈ ملبوسات، فٹ وہئر، جیولری، چوڑیاں خریدتے رہے، بازاروں، بیوٹی پارلر، مردوں کے سیلون بھی رات گئے تک کھلے رہے۔

عید کی مناسبت سے لڑکیوں اور خواتین نے بیوٹی پارلرز سے مہندی بھی لگوائی، چاند رات کا اعلان ہوتے ہیں کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں پر گاہکوں کا رش لگا رہا مرغی، گائے بکرے کے گوشت، سبزی، کریانہ، دودھ کی دکانوں پر گاہکوں کا رش لگا رہا، مرغی فروشوں نے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مرغی 400 روپے کلو تک فروخت کی گئی۔
 

جاسم محمد

محفلین
کورونا وائرس؛ عوام نے احتیاط نہ کی تو بہت بڑاسانحہ پیداہوسکتا ہے،ظفرمرزا
ویب ڈیسک پير 25 مئ 2020
2044543-drzafarmirza-1590406542-482-640x480.jpg

ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈاؤن نرمی پر نظرثانی کی جائے گی، معاون خصوصی


اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے خبردار کیا ہے کہ اگر ہم نےاحتیاطی تدابیراختیار نہ کیں اور ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کیا توبہت بڑاسانحہ پیدہوسکتاہے۔

اسلام آباد میں معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عید پر لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی جس کے بعد لوگوں نے بے احتیاطی کی، بازاروں میں جائیں تو لگتا ہے ملک میں کورونا نام کی کوئی بیماری نہیں، بیماری ختم نہیں ہوئی بلکہ بڑھ رہی ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ شہری شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ بیماری عید تک تھی اور عید کے بعد ختم ہوجائے گی جو بہت بڑی غلط فہمی ہے، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا تو یہ وبا بہت بڑے سانحے میں تبدیل ہو سکتی ہے، اگرہم نےغیرذمےداری کامظاہرہ کیاتوبیماری پھیلے گی اورلاک ڈاؤن بھی کرناہوگا۔

ظفرمرزا نے مزید کہا کہ عوام سےکہتاہوں بیماری کوروکنےکاسبب بنیں،پھیلانےکانہ بنیں، عیدکےبعدحکومت صورتحال کادوبارہ جائزہ لےگی، صورتحال یہی رہی توحکومت لاک ڈاوَن میں نرمی کےفیصلےپرنظرثانی کرسکتی ہے۔
 
Top