پاکستان میں پائی جانے والی تازہ پانی کی مچھلیاں

یہ لیجئے گوگل کیا تو مکمل شعر بھی مل گیا یہ شعر غالبا کسی نسیم امروہوی کا ہے پہلی مرتبہ نام سن رہا :
یہ انتظار نہ ٹھہرا کوئی بلا ٹھہری
کسی کی جان گئی آپ کی ادا ٹھہری
 

عزیزامین

محفلین
یہ موضوع غلط ہو گیا تعارف سے شکار تک چلا گیا پلیز اسے تعارف تک رکھا جائے ۔ شکار پر کوئی اور دھاگہ بنا لیں شکریہ شعر شاعری سے پرہیز کریں شکریہ
 

باباجی

محفلین
میں نے تو کراچی میں سمندری مچھلی کا شکار کیا ہے
میرے والد مرحوم پاکستان اسٹیل ملز میں نوکری کرتے تھے
تو ہماری رہائش بھی قریب ہی تھی گلشن حدید میں
اکثر ہفتے کی رات کو ہم لوگ پاس ہی سمندر تھا کوئی 15 کلومیٹر کے فاصلے پر وہاں چلے جاتے تھے
بن قاسم پاور پلانٹ کے پاس اور پوری رات وہاں بیٹھے رہتے تھے
اور زیادہ "دندیا" مچھلی پکڑ میں آتی تھی جس میں کانٹے کافی ہوتے تھے پر گوشت بہت لذیذ ہوتا تھا
اس کے علاوہ سردیوں میں ہم لوگ ڈیپ سی میں جاتے تھے لانچوں پر مشہور زمانہ مچھلی Barracuda کااسے ہم لوگ مقامی زبان میں "رامس" بھی کہتے ہیں شکار کرنے اور اس کے شکار میں جو لطف ہے جو انڈ ونچر وہ کہیں نہیں ملا ہمیں ۔
یہ مچھلی اپنے شکار کا پیچھا کرکے اس پر جھپٹتی ہے اس کے دانت بہت ہی تیز ہوتے ہیں ۔۔۔ شکار کا طریقہ یہ ہے کہ ہم لوگ فشگ راڈ میں bait لگا کر اسے گھماکر دور پھینکتے تھے پھر چرخی سے لپیٹنا شروع کردیتے تھے۔ یہ مچھلی bait کو زندہ شکار سمجھ اسکا پیچھا کرتی تھی اور ایک دم اس پر جھپٹتی تھی جسے bait کانٹے سمیت اسکے منہ میں پھنس جاتی تھی اور جناب پھر اصل کام شروع ہوتا تھا ، یہ مچھلی کیونکہ کافی بڑے سائز کی ہوتی ہے لہٰذا اسے پانے سے نکالنے کے لیئے طاقت کے ساتھ تکنیک بھی کام آتی ہے ۔ تکنیک یہ ہے اپنی ٹانگیں آگے اور پیچھے کی طرف کو پھیلاکر جم کر کھڑے ہوجائیں پھر آہستہ آہستہ چرخی کو گھمائیں ، اگر مچھلی زیادہ زور لگائے تو رک جائیں اور اسے زور لگانے دیں ، جب وہ زور لگاکر تھک جائے تو آپ پھر چرخی کو لپیٹنا شروع کردیں اور یاد یہ اتنا آسان کام نہیں بازو اور کندھے شل ہوجاتے تھے اور ایک مچھلی کو نکالنے میں گھنٹہ بھر لگ جاتا تھا اور جب یہ سطح پر آتی تھی تو بہت احتیاط سے اپنی انگلیوں کو بچاتے ہوئے اس کے گلپھڑوں میں ہاتھ ڈال اس کو نکالنا پڑتا تھا ۔ اگر آپ کا ہاتھ اس کےمنہ میں گیا تو سمجھیں ایک دو انگلیاں شہید ہوگئیں اور ہم لوگ عموماً 6 سے 10 کلو تک کی "رامس" پکڑلیتے تھے
Barracuda4.jpg
 

عینی شاہ

محفلین

شمشاد

لائبریرین
اب عزیز امین کو کیا معلوم، وہ کوئی پاکستان میں رہتے ہیں جو حساب رکھیں۔
آپ نے بتانا ہے تو بتا دیں، نہیں تو رہنے دیں۔
 
Top