پاکستان میں نام تبدیل کرنے کے قانونی طریقہ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں

اناڑی

محفلین
السلامُ علیکم

میں شناختی کارڈ، میٹرک اور انٹر کے سرٹیفیکیٹ اور مارک شیٹس پر اپنے نام میں تبدیلی کرنا چاہتا ہوں اور اس کے بعد آگے پروفیشنل تعلیمی اسناد اور دیگر کاغذات اگر کوئی ہوئے تو ان پر بھی یہی تبدیلی کرنا چاہتا ہوں۔

بات دراصل یہ ہے کہ میرا پورا نام چوہدری محمد شاہد ہے۔ مجھے اپنے نام کے شروع میں یہ چوہدری لکھنا پسند نہیں۔ میں اپنے نام سے یہ لفظ ہٹانا چاہتا ہوں، صرف سادہ نام محمد شاہد لکھنا چاہتا ہوں اور اسی سے چاہتا ہوں لوگ مجھے پکاریں۔

اس کی کچھ وجوہات ہیں:

ایک تو یہ کہ چوہدری، ملک، اعوان، راجا وغیرہ ان ذات وغیرہ سے ایک عجیب سا تکبر جھلکتا ہے اور لوگ آپ کو ان ناموں سے پکارنا شروع کردیتے ہیں، جیسے کچھ لوگ مجھے چوہدری صاحب وغیرہ یہ مجھے بالکل اچھا نہیں لگتا۔

دوسرا یہ کہ آج کل نام لکھنے کا جو طریقہ ہے وہ یہ پہلے فرسٹ نیم اور اس کے بعد سر نیم (یعنی فیملی نیم) لکھا جاتا ہے، اس حساب سے مجھے فارم وغیرہ پر کرتے ہوئے فرسٹ نیم میں چوہدری اور سر نیم میں محمد شاہد لکھنا پڑتا ہے تو بہت سی جگہ مجھے لوگ سیدھا شاہد کہنے کی جگہ چوہدری سے پکارتے ہیں یہ چیز عجیب لگتی ہے۔ اگر میرا پورا نام چوہدری محمد شاہد کی جگہ محمد شاہد چوہدری بھی ہوتا تب بھی شاید مجھے اتنا مسئلہ نہیں ہوتا۔

اب آپ لوگ بتائیں کہ میں پاکستان میں رہتے ہوئے اپنے نام میں یہ تبدیلی کرسکتا ہوں یا نہیں، پاکستانی قانون اس حوالے سے کیا کہتا ہے؟
 
دوست

محفلین
اس کے لیے نادرا سے رابطہ کرنا پڑے گا۔ کوئی اشتہار وغیرہ بھی دینا پڑتا ہے۔ اور پھر آپ کو اپنی ساری تعلیمی اسناد پر سے بھی نام تبدیل کروانا پڑے گا۔ کافی پیسے، خواری اور وقت کے ضیاع سے بھرا چکر ہے یہ۔
 
شعیب صفدر

محفلین
نام کی تبدیلی کے لئے سول مقدمہ داخل کریں جس میں تمام اداروں نادراہ ، میٹرک بورڈ وغیرہ کو پارٹی بنانا پڑے گا اس میں کم از کم چھ سے سات ماہ لگ سکتے ہیں۔ اس کو suit for declaration and rectification of name کا نام دیا جائے گا۔ پہلے نام کے غلط اندارزج کا بہانہ کر کے اس کی وجوہات بتانا بڑے گی۔
 
نور وجدان

لائبریرین

یہ تو کافی لمبا پروسیجر ہے۔۔۔ایسا نہیں ہوسکتا برتھ سرٹیفیکٹ کے تھرو نام بدلوا لیں۔۔۔ میں نے نام اس طرح بدلواتے دیکھا ہے۔۔برتھ سرٹیفیکٹ پر نام جو ہو۔۔۔ وہی اسناد اور شناختی کارڈ پر بدلوا دیں ۔۔۔ اس صورت میں کیا کاروائی درکار ہوگی ۔؟
 
x boy

محفلین
میرا پرانا نام ایکس بوائے،،،،
نیا نام سوچا نہیں،،،،

images
 
تجمل حسین

محفلین
آپ پہلے نادرا کے آفس جائیں ان سے پوچھیں کہ میں نے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے اب شناختی کارڈ پر نام کیسے تبدیل کرواؤں تو وہ آپ کو گائیڈ کردیں گے۔ کیونکہ پہلے شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانا آسان ہے۔ اس کے بعد اسناد میں آسانی سے ہوجائے گا۔ اگر پہلے اسناد پر کوشش کریں گے مشکل ہوگی۔
 
اگر صرف شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانا ہو تو ۔۔۔۔اس کا طریقہ کار کیا ہے ؟
 
تجمل حسین

محفلین
اگر صرف شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانا ہو تو ۔۔۔۔اس کا طریقہ کار کیا ہے ؟
اگر نام رزلٹ کارڈز/ اسناد وغیرہ کے مطابق کروانا ہے تو شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانا بہت آسان ہے۔
آپ کو 3 اخبارات میں درستگی نام کا اشتہار دینا ہوگا۔ 2 علاقائی اخبارات اور 1 قومی اخبار۔
وہ تینوں اخبارات نادرا آفس میں دے دیں اور انہیں کہہ دیں کہ غلطی سے شناختی کارڈ پر نام غلط لکھا گیا تھا اب سرکاری کاغذات کے مطابق درست کروانا ہے۔
نوٹ: اس سب سے پہلے نادرا آفس سے ضرور رابطہ کریں۔ کیونکہ بعض اوقات وہ معمولی سی بات پر غلطی نکال دیتے ہیں۔
 
اناڑی

محفلین
آپ پہلے نادرا کے آفس جائیں ان سے پوچھیں کہ میں نے اپنا نام تبدیل کرلیا ہے اب شناختی کارڈ پر نام کیسے تبدیل کرواؤں تو وہ آپ کو گائیڈ کردیں گے۔ کیونکہ پہلے شناختی کارڈ پر نام تبدیل کروانا آسان ہے۔ اس کے بعد اسناد میں آسانی سے ہوجائے گا۔ اگر پہلے اسناد پر کوشش کریں گے مشکل ہوگی۔

تجمل صاحب آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں پہلے نادرا کے آفس کا چکر لگانا چاہئیے اور ان سے اس بارے میں معلومات کرنی چاہئیے۔۔۔۔۔۔لیکن نادرا والوں کا ضرور کوئی نہ کوئی اس حوالے سے پروسیجر ہوگا جس کے بارے میں وہ گائیڈ کریں گے۔

جس طرح اوپر دھاگے میں شعیب صفدر صاحب نے کہا ہے کہ عدالت میں کیس داخل کرنا پڑے گا اور 6 سے 7 ماہ کا عرصہ لگ جاتا ہے، کیا واقعی ایسا ہوتا ہے؟
 
تجمل حسین

محفلین
جس طرح اوپر دھاگے میں شعیب صفدر صاحب نے کہا ہے کہ عدالت میں کیس داخل کرنا پڑے گا اور 6 سے 7 ماہ کا عرصہ لگ جاتا ہے، کیا واقعی ایسا ہوتا ہے؟
آپ ایک بار نادرا آفس سے رابطہ ضرور کریں۔ کیونکہ آفس والوں کے موڈ پر منحصر ہے ۔ اگر تو موڈ ٹھیک ہوا تو کام آسانی سے ہوجائے گا ورنہ شاید یہی طریقہ اختیار کرنا پڑے جو شعیب صاحب نے بتایا ہے۔
 
نور وجدان

لائبریرین
آنٹی نادرا سے پوچھ لیں۔

ماشاءاللہ ! پتر ! انا وڈا کر دتا ایہہ ! یہاں پر ایک دائرہ بنتا ہے ادب کا بڑوں سے بات کرنے کا۔آپ سے پوچھا ہی نہیں ۔۔فضول میں خوار نہ ہوتے اور نہ کرتے ۔۔۔جن کو آپ آنٹی کہ رہے ہوسکتا ہے وہ آپ سے چھوٹی ہو۔۔۔!
 
Top