پاکستان میں موبائل فون

زیک

مسافر
اگر کسی نے مختصر عرصے کے لئے پاکستان جانا ہو اور وہاں اپنا موبائل فون استعمال کرنا چاہے تو اس کی کیا صورت ہے؟ کیا prepaid sims آسانی سے مل جاتی ہیں؟

کس کمپنی کی سب سے اچھی کوریج ہے اسلام‌آباد اور گردونواح میں؟ یعنی مری، اسلام‌آباد، راولپنڈی، ٹیکسلا، واہ، ایبٹ‌آباد وغیرہ۔

کس کمپنی کے سب سے اچھے ریٹ ہیں؟

کیا GPRS موجود ہے؟ EDGE؟ UMTS؟ کیا prepaid sim کے ساتھ ڈیٹا سروس مل جاتی ہے؟ اور زیادہ مہنگی تو نہیں ہوتی؟
 
Ufone

میرا ووٹ Ufone کے حق میں ہوگا۔ اس کی سروس عرصے سے استعمال کر رہا ہوں اور مطمئن ہوں۔ سم کارڈ بھی آرام سے مل جاتے ہیں۔ سیٹ میں لگائیں، کارڈ ڈالیں اور استعمال کریں۔

ان کی سروسز کا پورٹفولیو ان کی سائٹ پر دیکھ لیں۔ GPRS تو یقیناً موجود ہے، دوسروں کا نہیں پتا۔

اسلام آباد و گرد و نواح میں تو تمام ہی سیلولر کمپنیوں کی کوریج ہوگی۔ انہوں نے تو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھی سروس دے رکھی ہے۔ کچھ اچھی سروس ٹیلی نور اور وارد بھی ہیں۔ موبی لنک سے ممکن ہو تو پرہیز کریئے گا۔

یوفون
ٹیلی نور
پاکٹل
وارد
انسٹافون
موبی لنک
 
میرا ووٹ

میرا ووٹ ٹیلی نور کے حق میں ہے۔۔ اس میں وہ ساری باتیں ہیں جو ہم ایک ج س م سے توقع رکھتے ہیں اور ج پ ر س بھی ۔
پھر کال کی قیمت بھی کافی کم ہے جبکہ نیٹ ورکنگ کافی بہتر۔
 
Top