پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز؛ دوسرا ٹیسٹ

میرا ایک ذاتی شعر عرض ہے ۔ (خبردار اگر کسی نے کہا کہ اس کا پہلا مصرع سُنا سُنا لگ رہا ہے ):D
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یارب میرے جنوں کو لفظوں میں ڈھال دے ۔
مصباح کو نائنٹی نائن کے بھنور سے نکال دے ۔

یا تو وہ جا کے آئے تو حرکت نہ ہو بورڈ میں
یا پھر خدا کے واسطے 100 کو کمال دے ۔

ڈاکٹر عامر شہزاد (بقلم خود ) 3 مئی 2017 بروز بُدھ ۔ بادلوں کے ساتھ ٹھنڈی ہوا میں دن 10 بج کے 13 منٹ پہ آفس میں بیٹھ کے آمد ہوئی ;)
 

محمد وارث

لائبریرین
سر میں ہے تے پاکستان دے نال ای آں پر ۔
جب میں سنتا ہوں کہ ایک بندہ 99 پہ کھڑا رہا ہے اور دوسرے اینڈ سے پوری ٹیم پار لھنگ گئی ہے تو میرا ہاسا نکل جاتا ہے :laughing:
بات تو آپ کی ٹھیک ہے لیکن بچپن میں جب گلی محلے کی کرکٹ کھیلتے تھے تو ایسے "کھلاڑی" بھی ہوتے تھے جو اپنی ٹیم پر ہی جگتیں لگاتے تھے، بیچارے نہ اپنی ٹیم کے نہ دوسری ٹیم کے :)
 
لیکن بچپن میں جب گلی محلے کی کرکٹ کھیلتے تھے تو ایسے "کھلاڑی" بھی ہوتے تھے جو اپنی ٹیم پر ہی جگتیں لگاتے تھے، بیچارے نہ اپنی ٹیم کے نہ دوسری ٹیم کے :)
پھر تو یہ بھی سُنا ہوگا کہ جو قوم خود پہ ہنسنا جانتی ہے وہ ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
اگوں مینوں یاد نئیں ہے :LOL:
 

محمد وارث

لائبریرین
پھر تو یہ بھی سُنا ہوگا کہ جو قوم خود پہ ہنسنا جانتی ہے وہ ۔۔۔۔
۔۔۔۔۔
اگوں مینوں یاد نئیں ہے :LOL:
فِل اِن دا بلینکس میں کر دیتا ہوں: ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُن کے کچھ کپتان سینچری کی آرزو میں مرے جاتے ہیں اور کچھ وزارتِ عُظمیٰ کی :)
 

محمداحمد

لائبریرین

ابن توقیر

محفلین
اب تک تو میچ پر ونڈیز ہیروز کی گرفت مضبوط ہوچکی ہے.غیرمعمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنا ہوگا شہزادوں کو یہاں.
 

یاز

محفلین
اس وقت میچ میں ویسٹ انڈیز کا پلہ بھاری ہے، تاہم پاکستانی ٹیم وہی کر رہی ہے، جو اس وقت سب سے بہتر لائحہ عمل ہے۔ یعنی رن ریٹ کو سست تر رکھا جائے۔
 

یاز

محفلین
پانچویں وکٹ بھی گر گئی۔ ہوپ 90 رنز بنا کر آؤٹ۔
ویسٹ انڈیز کی برتری 154 رنز۔
 

یاز

محفلین
Top