پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ (ہوم سیریز یو اے ای) شیڈول اور تبصرے

فرقان احمد

محفلین
ویسے اُردو زبان میں بھی وائٹ واش کی جگہ کوئی ترکیب مستعمل ہونی چاہیے۔ مثال کے طور پر، شفاف دھلائی یا اُجلی دھلائی۔۔۔! سفید دھلائی ہمیں تو کافی عجیب لگتا ہے۔ :idontknow2:
 

جاسم محمد

محفلین
جب تک پاکستانی کرکٹ ٹیم جیت رہی ہے قوم کا دھیان حکومت سے ہٹا ہوا ہے۔ جونہی ہارنا شروع گی، سب کو یاد آجائے گا کہ کسے قصوروار ٹھہرانا ہے :)
 

فرقان احمد

محفلین
جب تک پاکستانی کرکٹ ٹیم جیت رہی ہے قوم کا دھیان حکومت سے ہٹا ہوا ہے۔ جونہی ہارنا شروع گی، سب کو یاد آجائے گا کہ کسے قصوروار ٹھہرانا ہے :)
گوشہء عافیت جان کے آئے تھے ہم اس لڑی میں۔۔۔! یہاں بھی سیاست کی باتیں۔۔۔! :arrogant::question::disapointed:
 
پہلا ایک روزہ میچ جاری۔
کیویز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے۔

89/3
19 اعشاریہ 3 اوورز

20 ویں اوور میں پہلا ایکسٹرا رن بنا ہے اور وہ بھی لیگ بائے۔
بہت خوب شاہینو بہت ہی خوب۔
 

محمداحمد

لائبریرین
Sarfraz is still not pleased with Taylor gesturing about Hafeez's action. He keeps shaking his head

Sarfraz and Taylor exchange some (heated) words. Sarfraz shakes his head again. The umpires intervene now

Something brewing in Abu Dhabi. Sarfraz and umpire Wilson chatting now. Hafeez, though, will continue

یہ کیا چل رہا ہے؟
 

ٹیلر نے ایمپائر سے محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک ہونے کی شکایت کی ہے جو کہ کسی بھی بلے باز کا بنیادی حق ہے۔
سرفراز کا ری ایکشن تھوڑا اوور ایکشن لگ رہا ہے چونکہ حتمی فیصلہ ایمپائر نے کرنا ہے۔ ٹیلر نے اپنا حق استعمال کیا ہے۔
 

جاسم محمد

محفلین
کیا آپ میرے ہی سوال کا جواب دے رہے ہیں؟
ٹیلر نے ایمپائر سے محمد حفیظ کا ایکشن مشکوک ہونے کی شکایت ہی ہے جو کہ کسی بھی بلے باز کا بنیادی حق ہے۔
سرفراز کا ری ایکشن تھوڑا اوور ایکشن لگ رہا ہے چونکہ حتمی فیصلہ ایمپائر نے کرنے ہیں۔ ٹیلر نے اپنا حق استعمال کیا ہے۔
حفیظ کے بولنگ ایکشن پر ایک بار پھر اعتراض اٹھ گیا
192672_5607428_updates.jpg

کیوی بلے باز راس ٹیلر نے حفیظ کی بولنگ پر اعتراض اٹھایا۔ فوٹو: جیو اسکرین گریب

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب کیوی بلے باز راس ٹیلر نے حفیظ کی بولنگ پر اعتراض کیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

نیوزی لینڈ کی اننگز کے 26 ویں اوور میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب کیوی بلے باز راس ٹیلر نے محمد حفیظ کی بالنگ پر امپائر سے اعتراض کیا۔

192672_3037193_updates.gif


راس ٹیلر نے امپائر سے کہا کہ حفیظ 'دوسرا' کرا رہے ہیں جس کی انہیں اجازت نہیں ہے۔

امپائرز نے کیوی بلے باز کا اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ بیٹنگ کریں، ہم دیکھ رہے ہیں۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اس معاملے پر امپائرز سے بات چیت کی اور پھر محمد حفیظ کو بولنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

خیال رہے کہ محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر اس سے پہلے بھی کئی بار اعتراض اٹھایا جا چکا ہے اور آئی سی سی کی جانب سے محمد حفیظ پر ایک سال کی پابندی بھی عائد کی جا چکی ہے۔
 
سرفراز اور عماد کی پارٹنرشپ جاری
پاکستان 150/6
36 اوورز کا کھیل مکمل۔

مزید 117 رنز جوڑنے ہیں کپتان و باقی شاہینوں کو 84 گیندوں میں۔
 
Top