پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز2009

شمشاد

لائبریرین
تیسرے دن کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے 70 اسکور بنائے تھے اور اس کے تین کھلاڑی آؤٹ تھے۔

مزید 335 اسکور کی ضرورت ہے نیوزی لینڈ کو میچ جیتنے کے لیے۔
 

فہیم

لائبریرین
پورے 2 دن ہیں نیوزی لینڈ کے پاس۔

لیکن میرا نہیں خیال کہ ان کے پاس کوئی وکٹ کا بخار ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نیوزی لینڈ کے پاس پورے دو دن ہیں تو ہمارے باؤلرز کے پاس بھی تو اتنا ہی وقت ہے۔
 

عثمان رضا

محفلین
نیوزی لینڈ دوسری اور آخری اننگ میں‌263 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی یوں پاکستان میچ جیت گیا
سیریز برابر ہوگئی
محمد آصف پہلی اننگ میں 4 اور دوسری میں 5 وکٹیں حاصل کر کے مین آف دی میچ کہلائے
اب آخری ٹیسٹ میچ 11 تا 15 دسمبر کھیلا جائیگا ۔۔
 

جیہ

لائبریرین
تین سال بعد کوئی ٹیسٹ میچ جیتا ہے پاکستان ۔ آخری ٹیسٹ پاکستان نے 2007 میں جنوبی افریقہ سے جیتا تھا۔ حوالہ ایکپریس اردو نیوز چینل
 

عثمان رضا

محفلین
تقریبا ساڑھے گیارہ گھنٹے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ کا آغاز ہوگا -
سیریز ایک ایک سے برابر ہے
یہ ٹیسٹ میچ McLean Park, Napier میں کھیلا جارہا ہے جہاں اب تک 8 ٹیسٹ میچ کھیلے جاچکے ہیں 6 ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے باقی 2 نیوزی لینڈ نے ہارے ہیں‌مطلب اب تک اس گراؤنڈ میں‌نیوزی لینڈ نے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں‌جیتا ۔
 

شمشاد

لائبریرین
153 پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔ تین بلے باز تو صفر پر آؤٹ ہوئے ہیں۔ جن میں یوسف، عمر اکمل اور مصباح‌ الحق شامل ہیں۔
عمران فرحت 93 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
پہلے دن چائے کے وقفے تک پاکستان نے اپنی پہلی اننگ میں 180 اسکور بنائے تھے اور اس کے سات کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔

عمران فرحت کا ذاتی اسکور 102
 
Top