پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ: دوسرا ٹیسٹ

یاز

محفلین
دوسرا ٹیسٹ میچ ہملٹن میں شروع ہوا ہی چاہتا ہے۔ اس ٹیسٹ میچ میں مصباح الحق شریک نہیں ہیں تو کپتانی کی ذمہ داری اظہر علی کے پاس ہو گی۔

یاد رہے کہ پہلا میچ پاکستان ہار چکا ہے۔
 

یاز

محفلین
آج کے دن کا کھیل بارش سے متاثر ہونے کے کافی امکانات ہیں۔ بلکہ بارش ابھی بھی شروع ہو چکی ہے جس کی وجہ سے ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔
 

ابن توقیر

محفلین
150 پر ڈکلیئر کر دینا چاہیے نیوزی لینڈ کو.
یعنی بھیا جی آپ کا ارادہ ہے کہ نیوزی لینڈ ایک اننگز سے یہ میچ جیت جائے؟ ویسے تو فالو آن ممکن نہیں ہوگا 150 کے ہدف میں، پر قوانین میں فوری ترمیم کرتے ہوئے پاکستان کو اعزازی فالو آن کیا جائے گا جس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے شہزادے دونوں باریوں میں 150 رنز نہیں بنائیں گے۔سُپرسمائلس
 

ابن توقیر

محفلین
دوسرے روز چائے کے وقفے تک نیوزی لینڈ بات کو 266 رنز تک لے جاچکا ہے،اس کی 8 وکٹیں گری ہوئی ہیں جنہیں اس اننگز میں اٹھایا نہیں جاسکتا۔عامر اور وہاب کو ایک ایک جبکہ سہیل خان کو 4 اور عمران خان کو 2 وکٹیں ملی ہیں ابھی تک۔81 اوورز کا کھیل ہوچکا ہے اس ٹیسٹ کی پہلی اننگز کا۔
 
Rajesh Bajya: "Switched to other tab to see who won the toss in India vs England , when switched back Pakistan has lost three wickets."
ان کو یہ نہیں پتہ کہ ٹاس میں پھر بھی وقت لگتا ہے ۔۔ پاکستانی ٹیم تو چائے ٹھنڈی ہونے کا رسک نہیں لیتی :smile-big:
 
Top