پاکستان بمقابلہ سری لنکا - متحدہ امارات میں - دوسرا بین الاقوامی ایک روزہ میچ

شمشاد

لائبریرین
گولڈن پلئر آف دی میچ اور مین آف دی میچ میں کیا فرق ہے؟
یہ تو وہی بتا سکتےہیں جو میچ کے بعد اسٹیج پر انعامات تقسیم کرتے ہیں۔

عموماً سب سے زیادہ اسکور کرنے والا کھلاڑی گولڈن پلئیر آف دی میچ ہوتا ہے جبکہ جیتنے والی ٹیم میں سب سے زیادہ اچھی کارکردگی دکھانے والا کھلاڑی مین آف دی میچ ہوتا ہے۔

ہارنے والی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی مین آف دی میچ نہیں ہو سکتا۔ لیکن یہ کارنامہ انڈیا میں پاکستان کے خلاف انڈیا نے ایک میچ ہارنے کے باوجود مین آف دی میچ کا انعام اپنی ٹیم کے ایک کھلاڑی کو دیا تھا۔ اور یہ غالباً دنیائے کرکٹ کا واحد واقعہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سر کون سی کڑھائی میں ہے؟ وہ کڑاہی جس میں تیل اُبل رہا ہے یا جس میں سرسوں کا تیل سر کو لگانے کے لیے ڈالا گیا ہے؟
 

عمر سیف

محفلین
گزشتہ کل کا میچ بہت زبردست ہوا ۔۔ آخری اوور تک میچ کھیلا گیا ۔۔
سری لنکن کھلاڑیوں نے جم کر محنت کی ور ثابت کیا کہ کل کی بہترین ٹیم تھی ۔۔
دیکھا جائے تو سریلنکن بیٹنگ لائن نویں نمبر تک ہے ۔۔ جن میں بیٹسمین باؤلنگ آل راؤنڈرز اور بیٹنگ آل راؤنڈرز شامل ہیں۔۔ میتھیو نے بہت تحمل مزاجی سے کھیلا اور باقی کھلاڑیوں کو گائیڈ بھی کرتا رہا ۔۔
پاکستانی کی ناکامی کی وجہ باؤلنگ میں تجرب کارکھلاڑیوں کا نا ہونا ۔۔ مس فیلڈنگ اور ضرورت سے زیادہ الکسی ۔۔ جہاں ایک رن بنتا تھا وہاں دو رنز بنائے گئے ۔۔ اگلے میچ کے لیے باؤلنگ میں کچھ تبدیلی کرنا ہوگی ۔۔ شاید سہیل تنویر اور بلاول کو ریسٹ کروایا جائے ۔۔۔ مثبت پوائنٹ پاکستانی کے اپر بیٹنگ آرڈر کا کلک کرنا رہا ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
اوور تھرو کے بھی کئی اسکور دیئے گئے۔
جب دیکھ لیا کہ کھلاڑی اپنے اینڈ پر پہنچ چکا ہے، پھر تھرو کا کیا فائدہ؟
 

عمر سیف

محفلین
کیا بات ہے جی آپ کی۔ آپ تو انتریامی ہو گئی ہو۔
ایک مووی تھی ۔۔ "انداز اپنا اپنا " عامر اور سلمان خان کی ۔۔
اس کا ایک مشہور ڈائیلاگ تھا ۔۔ جب عامر خان کرائم ماسٹر گوگو کو کہتا ہے
" آپ گیانی ہو، انتریامی ہو،شکتی مان ہو، بُھدھی مان ہو، بلکہ میں تو کہتا ہوں آپ پُرش ہی نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مہا پُرش ہو مہا پُرش "
 

شمشاد

لائبریرین
مائی صاحبہ ہمارے متعلق کہیں کوئی پیشنگوئی نہ کر دیجیے گا۔

ویسے کل کے میچ کی کیا پیشنگوئی ہے؟
 

شمشاد

لائبریرین
اس کا مطلب ہے ابھی پیشنگوئی جاری ہونے میں ساڑھے ۲۷ گھنٹے باقی ہیں۔
چلو پھر اتنی دیر مراقبے میں رہو۔
 
Top