پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ

انور علی کے بارے میں معلومات چاہیئے۔۔وہ کہاں رہتا ہے اور اس کا بیک گراؤنڈ کیا ہے۔۔
کیا وہ اکثر کھلاڑیوں کی طرح سفارشی ہے یا میرٹ پر آیا ہے۔۔؟
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا لڑکا ہے۔۔۔ اب ناظم آباد میں رہتا ہے اور ناظم آباد کے ہی کسی کلب سے کھیلتا ہے۔
میرٹ پر آیا ہے۔۔۔ لیکن کافی تاخیر سے آیا۔۔۔ بہت عمدہ باؤلر ہے۔۔۔ محلے کی ٹیم میں تو اسے صرف اس لیے نہیں کھلاتے تھے کہ یہ اکثروں کے سر کھول دیتا تھا۔۔
 

کاشفی

محفلین
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کا لڑکا ہے۔۔۔ اب ناظم آباد میں رہتا ہے اور ناظم آباد کے ہی کسی کلب سے کھیلتا ہے۔
میرٹ پر آیا ہے۔۔۔ لیکن کافی تاخیر سے آیا۔۔۔ بہت عمدہ باؤلر ہے۔۔۔ محلے کی ٹیم میں تو اسے صرف اس لیے نہیں کھلاتے تھے کہ یہ اکثروں کے سر کھول دیتا تھا۔۔
بہت شکریہ معلومات باہم فراہم کرنے کیلئے۔۔جزاک اللہ خیر۔
خوش رہیں آباد رہیں۔
 

ابن رضا

لائبریرین
کل کا میچ پاکستان آسان حدف کے طور پر لے گا یہ سوچ کر کے دو کھلاڑی بھی ساوتھ افریقہ کے فٹ نہیں اور سیریز بھی پاکستان کے نام ہو چکی ہے جب کہ ساوتھ افریقن کافی زور لگائیں گے جیت کے لیے۔ لہذا زیادہ موقع تو میزبان ٹیم کی جیت کا ہے دیکھیں کیا ہوتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
کسی اور کو خوشی ہو یا نہ ہو محمد حفیظ کو ضرور خوشی ہو گی کہ اس کو 15 بار آؤٹ کرنے والا دشمن Steyn جنوبی افریقہ کی ٹیم میں شامل نہیں ہو گا۔
 

بھلکڑ

لائبریرین
ویسے تو ایک نیا دھاگہ بنتا ہے ۔۔۔وہ تھوڑا سا وقت ملتا ہے تو بناتے ہیں ۔۔۔۔:rolleyes:

شائقین کرکٹ کو ٹیگ کر رہا ہوں ۔۔۔۔بھائی لوگ!

شمشاد ، عمر سیف ، محمد احمد ، انیس الرحمن عینی شاہ ، ماہی احمد اینڈ ادرز۔۔۔۔۔;)

ایف اے کیوز ک. جواب تو مصباح بھائی نے دے دیئے ہیں ۔۔۔لیکن
انیس بھائی کو خاص دعوت ہے کہ آئیں اور سوال پوچھیں ؟؟؟؟؟؟:rolleyes:
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
تین کے اوپر تو ثابت ہو ہی چکا ہے۔۔
سلیم سٹوری کا تو ریکارڈ ہی آئی سی سی نے حذف کردیا۔۔۔
اور کیا چاہتے ہیں آپ؟؟؟

میچ فکسنگ کرنے والوں میں تو ساؤتھ افریقا اور ہندوستان کے کھلاڑی بھی شامل ہیں، آپ صرف پاکستان کے کھلاڑیوں کو ہی کوستے ہیں۔

ہندوستان اور ساؤتھ افریقا جیتے تو آپ خوش ہو جاتے ہیں پاکستان جیت جائے تو ۔۔۔۔۔ کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے۔ :)

ٹیم میں اگر خامیاں ہیں تو اصلاح تو ہو سکتی ہے نا۔ لیکن آپ پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنا سمجھیں تب کی بات ہے نا۔ :daydreaming:
 
Top