پاکستان بمقابلہ بھارت، پہلا ون ڈے میچ

نبیل

تکنیکی معاون
دوستو، پشاور میں بہت تباہی میچ جا رہا ہے۔ انڈیا نے 328 رن بنائے ہیں اور پاکستان نے اب تک 43.1 اوور میں 289 رن بنا لیے ہیں۔ یوں میچ بہت سنسنی خیز مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ پاکستان کو اب 40 بالوں پر 41 رن درکار ہیں میچ جیتنے کے لیے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اب 19 بالوں پر 18 رن درکار ہیں۔ صرف تین وکٹیں باقی رہ گئی ہیں۔ اس وقت یونس خان اور رانا نویدالحسن وکٹ‌ پر ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
لو جی میچ ختم بھی ہو گیا۔ پاکستان کی اننگز میں ابھی 47 اوور ہی ہوئے تھے جب کم روشنی کے باعث میچ ختم ہو گیا اور یوں رن بنانے کی بہتر شرح کی وجہ سے پاکستان نے میچ سات رن سے جیت لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
میچ بہت ہی سنسنی خیز مراحل میں تھا۔ کوئی بھی ٹیم جیت سکتی تھی کہ کم روشنی پاکستان کے حق میں کام کر گئی۔

اب اگلے میچ کے متعلق آپ صاحبان کی کیا رائے ہے؟
 
Top