پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش

شمشاد

لائبریرین
کیا یہ اسکورنگ پچ ہے اور یہ بھی کوئی بھی گیند باز وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہو رہا۔
 
یہ بات واقعی سوچنے والی ہے۔ کہاں ہیں ہمارے ایکسپرٹس۔

عمر سیف
انیس الرحمن
بھلکڑ
ماہی احمد
آبی ٹوکول
بھارت سے جیتنے کا جو خمار قوم پر سوار تھا اسے بھنگ کر رہی ہے پاکستانی ٹیم۔۔۔ یہ ایک اچھی کوشش ہے۔۔ ہر باشعور انسان کو اسے سراہنا چاہیے۔۔۔
 

زلفی شاہ

لائبریرین
جو میچ دیکھ رہے ہیں وہی بتا سکتے ہیں کہ پچ میں کتنی جان ہے؟؟ کسی کو معلوم ہے تو پچ پر ضرور تبصرہ کرے ورنہ ہمارا بی پی لو ہو رہا ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
بھارت سے جیتنے کا جو خمار قوم پر سوار تھا اسے بھنگ کر رہی ہے پاکستانی ٹیم۔۔۔ یہ ایک اچھی کوشش ہے۔۔ ہر باشعور انسان کو اسے سراہنا چاہیے۔۔۔
:):):)

جو میچ دیکھ رہے ہیں وہی بتا سکتے ہیں کہ پچ میں کتنی جان ہے؟؟ کسی کو معلوم ہے تو پچ پر ضرور تبصرہ کرے ورنہ ہمارا بی پی لو ہو رہا ہے۔

ہم تو میچ پڑھ رہے ہیں۔ :)
 

شمشاد

لائبریرین
محمد حفیظ نے اپنے 10 اوور میں صرف 27 اسکور دیئے ہیں اور ان میں صرف ایک چوکا شامل ہے۔
 
ایک بات نوٹ کی میں نے۔۔۔
بنگلہ دیش کی حکومت کتنی ہی خلاف کیوں نہ ہو پاکستان کے۔۔۔ بنگالی بہرحال پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔۔۔
وہ نسل اب بوڑھی ہو چکی ہے نئی نسل کے ذہن میں بھارتیوں نے جو زہریلا پودا لگایا تھا وہ اب پھل پھول دے رہا ہے مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ 70 کی دہائی میںکراچی میں کئی بنگالی ہمارے پڑوسی تھے اور کس قدر پیار محبت سے رہتے تھے خاص طور پر جو ہمارے سامنے والے فلیٹ میں رہتے تھے ان کے بچوں کے ساتھ میری بڑی دوستی تھی ان کی والدہ کے ہاتھ کی مچھلی مجھے بہت پسند تھی اور جب بھی ان کے گھر میں مچھلی پکتی میرے لئے ضرور بھیجتے جانے کہاں چلے گئے وہ دن :(
 

شمشاد

لائبریرین
انعام الحق سعید اجمل کی گیند پر احمد شہزاد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ۔
اس نے 132 گیندوں پر 4 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے 100 اسکور بنائے تھے۔

انعام بھی شاید اپنی سنچری کے ہی انتظار میں تھا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
1 - 10 اوور = 39 اسکور
11 - 20 اوور = 68 اسکور
21 - 30 اوور = 47 اسکور
31 - 40 اوور = 51 اسکور
41- 50اوور = ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

ام اریبہ

محفلین
آج تو بھئی بہت اچھا کھیل رہے ہیں بنگلہ دیش والے۔ وہ بھی پاکستانی بالنگ کے سامنے۔

حیرت کی بات ہے- یقیناً پچھلے میچز کی خفت مٹانے اور اپنی عوام کو منانے کے لئے بہت اچھی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کو اپنی فکر کرنی چاہیے۔
سچی دیکھو۔۔۔سؤکے سؤکے لڑکے ہیں کیسے چوکے ای ماری جا رہے ہیں۔۔شرم نہیں آ رہی ۔۔وڈے پائی نال ایدا کھیلی دا ۔۔۔:battingeyelashes:
 
بنگلہ دیش کو چیتوں کی طرح کھیلنا ہوگا 300 رنز سے زیادہ بنانے کے لیے
خوش قسمتی سے پاکستانی بیٹنگ بھی کھڈی ہے۔ یہ جیت کا نادر موقع ہے
 
Top