پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش

میں کرکٹ کا اتنا شوقین نہیں جتنا پاکستان کی جیت کا شوقین ہوں :)
ایک انکشاف کردوں کہ میں نے کچھ دل دکھانے والے حقائق کی بنا پر خصوصی طور پر یہ بدعا کی تھی کہ بنگلہ دیش ایشیا کپ کے تمام میچ ہار جائے۔ اب تک تو الحمد للہ میں مایوس نہیں ہوا
انشآاللہ آج بھی نہیں ہونگا۔ :)
ایک بات نوٹ کی میں نے۔۔۔
بنگلہ دیش کی حکومت کتنی ہی خلاف کیوں نہ ہو پاکستان کے۔۔۔ بنگالی بہرحال پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
بالکل! بنگلہ دیش کی عوام نے پاکستانی کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کی پچھلے میچ میں۔

پاکستانی اور بنگلہ دیشی عوام کو ایک دوسرے کے لئے نرم گوشہ رکھنے کی ضرورت ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
آج کے میچ میں پاکستانی ٹیم میں شرجیل کی جگہ فواد عالم اور جنید کی جگہ عبد الرحمان کو لایا گیا ہے۔
 
ایک بات نوٹ کی میں نے۔۔۔
بنگلہ دیش کی حکومت کتنی ہی خلاف کیوں نہ ہو پاکستان کے۔۔۔ بنگالی بہرحال پاکستان سے محبت کرتے ہیں۔۔۔
مجھے آپ سے متفق ہونے میں خاصی دقت ہو رہی ہے۔
چونکہ کویت میں میرا بنگالیوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہے اس لئے ،
مجھے اکثر بنگالی پاکستان کے حمایتی نظر نہیں آئے۔
البتہ جو خاصے مذہبی زہن کے ہیں وہ پاکستان کے حمایتی ہونگے۔
 
ہوسکتا ہے باہر رہنے والوں کے نظریات الگ ہوں۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے آپ سے متفق ہونے میں خاصی دقت ہو رہی ہے۔
چونکہ کویت میں میرا بنگالیوں سے واسطہ پڑتا رہتا ہے اس لئے ،
مجھے اکثر بنگالی پاکستان کے حمایتی نظر نہیں آئے۔
البتہ جو خاصے مذہبی زہن کے ہیں وہ پاکستان کے حمایتی ہونگے۔

میرا خیال ہے کہ سقوطِ ڈھاکہ کے اسباب میں ہندوستان کی دخل اندازی کے علاوہ مغربی پاکستان کے سیاست دانوں کا مشرقی پاکستان سے امتیازی سلوک بھی شامل رہا ہے۔ اور شاید یہی وہ بنیاد ہے کہ جو بنگلہ دیشی عوام کی علیحدگی پسندی کی شروعات کا باعث بنیں۔

بہرکیف میچ کی لڑی ہے۔ تو بہتر ہے کہ ہم چوکوں چھکوں اور آؤٹ تک محدود رہیں۔ :)
 
شمشاد

لائبریرین
بالکل! بنگلہ دیش کی عوام نے پاکستانی کھلاڑیوں کی بہت حوصلہ افزائی کی پچھلے میچ میں۔

پاکستانی اور بنگلہ دیشی عوام کو ایک دوسرے کے لئے نرم گوشہ رکھنے کی ضرورت ہے۔
مجموعی طور پر پاکستانی اور بنگالی ایک دوسرے کے لیے نرم گوشہ ہی رکھتے ہیں۔ ہاں بھارت نوازوں کی بات البتہ دوسری ہے۔
 
میرا خیال ہے کہ سقوطِ ڈھاکہ کے اسباب میں ہندوستان کی دخل اندازی کے علاوہ مغربی پاکستان کے سیاست دانوں کا مشرقی پاکستان سے امتیازی سلوک بھی شامل رہا ہے۔ اور شاید یہی وہ بنیاد ہے کہ جو بنگلہ دیشی عوام کی علیحدگی پسندی کی شروعات کا باعث بنیں۔

بہرکیف میچ کی لڑی ہے۔ تو بہتر ہے کہ ہم چوکوں چھکوں اور آؤٹ تک محدود رہیں۔ :)
میں آپکی ساری بات سے متفق ہوں۔:)
 
Top