پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

شمشاد

لائبریرین
انگلینڈ نے اپنی اننگ میں 657 اسکور اور دوسری اننگ میں 264 اسکور 7کھلاڑی آؤٹ ہونے پر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
پاکستان نے پہلی اننگ میں 579 اسکور اور دوسری اننگ میں 2 کھلاڑی آؤٹ پر 80اسکور بنائے ہیں۔ ابھی بھی انگلینڈ کو 263 اسکور کی برتری حاصل ہے جبکہ کل کا پورادن پاکستان کے پاس بلے کرنے کے لیے ہے۔
 
اسٹمپس ڈے 4
پاکستان 579 آل آؤٹ & 80/2
انگلینڈ 657 آل آؤٹ & 264/7 ڈیکلئیر

پاکستان کو جیتنے کے لئے مزید 263 رنز درکار ہیں۔

کل کا دن بہت شاندار ہونے والا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
پاکستانی بہت ہی منفی گیم کھیل رہے ہیں۔ آخر میں ہونا یہی ہے کہ وکٹیں بھی چلی جائیں گی اور ٹارگٹ پورا ہونا تو ویسے ہی ناممکن نظر آتا ہے۔
 
علی وقار

محفلین
پاکستانی ٹیم میچ جیتنے کی پوزیشن میں ہے اور اگر جیت جاتی ہے تو کافی حیرانی ہو گی کہ شاید آج تک ایسا نہیں ہوا کہ کسی ٹیم نے پہلی اننگ میں چھ سو رن بنائے ہوں اور اس کے باوجود میچ ہار جائے۔ اگر ایسا ہوا تو انگلستان کو خود کو موردِ الزام ٹھہرانا ہو گا کہ ٹیسٹ کرکٹ کو ون ڈے کی طرز پر کھیلے، اور یہ کہ دوسری اننگ کو غلط وقت پر ڈکلیئر کیا۔تاہم، فی الوقت لنچ تک تینوں امکانات اپنی جگہ موجود ہیں، یعنی کہ انگلستان کی فتح، پاکستان کی فتح، یا ڈرا۔ ٹیسٹ کرکٹ کا اپنا ہی سحر ہے۔
 
اس وقت تو انگلینڈ جیتتا ہوا نظر آرہا ہے
 
علی وقار

محفلین
دل کی دھڑکنیں تیز ہونا شروع۔

اگر 100 سے کم اسکور رہ جائے اور 5 وکٹیں باقی ہوں تو پاکستان کی جیت کا امکان چالیس فیصد۔
اگر 100 سے کم اسکور رہ جائے اور 4وکٹیں باقی ہوں تو پاکستان کی جیت کا امکان تیس فیصد۔
اگر 100 سے کم اسکور رہ جائے اور 3وکٹیں باقی ہوں تو پاکستان کی جیت کا امکان بیس فیصد۔
اگر 100 سے کم اسکور رہ جائے اور 2وکٹیں باقی ہوں تو پاکستان کی جیت کا امکان دس فیصد۔
اگر 100 سے کم اسکور رہ جائے اور 1 وکٹ باقی ہوں تو پاکستان کی جیت کا امکان پانچ فیصد۔
 
علی وقار

محفلین
انگلستان نے غیر روایتی طریقے سے ٹیسٹ میچ کھیلا اور پاکستانی روایتی طریقے سے کھیل رہے ہیں، اس لحاظ سے بھی یہ دلچسپ ٹاکرا ہے۔ خرگوش اور کچھوا والی کہانی یاد آ گئی۔ :)
 
دل کی دھڑکنیں تیز ہونا شروع۔

اگر 100 سے کم اسکور رہ جائے اور 5 وکٹیں باقی ہوں تو پاکستان کی جیت کا امکان چالیس فیصد۔
اگر 100 سے کم اسکور رہ جائے اور 4وکٹیں باقی ہوں تو پاکستان کی جیت کا امکان تیس فیصد۔
اگر 100 سے کم اسکور رہ جائے اور 3وکٹیں باقی ہوں تو پاکستان کی جیت کا امکان بیس فیصد۔
اگر 100 سے کم اسکور رہ جائے اور 2وکٹیں باقی ہوں تو پاکستان کی جیت کا امکان دس فیصد۔
اگر 100 سے کم اسکور رہ جائے اور 1 وکٹ باقی ہوں تو پاکستان کی جیت کا امکان پانچ فیصد۔

10 اسکور رہ جائیں اور 10 وکٹیں بھی باقی ہوں تو شاہینو کی جیت کے امکان 10 فیصد سے کم ہی ہوتے ہیں ہمیشہ 😉
 
محمد وارث

لائبریرین
میچ دلچسپ ہے اور شاید پاکستان کے ہاتھ سے نکل بھی گیا ہے لیکن کہنا پڑے گا کہ انگلیڈ فتح "deserve" کرتا ہے۔ جس طرح انہوں نے دونوں اننگز میں بیٹنگ کی اور جس طرح سے بولڈ ڈیکلریشن کی، یہ انہی کا حوصلہ تھا اور اپنی باؤلنگ پر اعتماد بھی۔
 
شمشاد

لائبریرین
جیتنے کے لی 80 اسکور کی ضرورت ہے اور تین وکٹیں باقی ہیں۔ پاکستان کے جیتنے کے امکانات بہت کم ہیں۔
31 اوور کا کھیل باقی ہے۔ دیکھیں کیا نتیجہ نکلتا ہے۔
 
Top