پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

محمد وارث

لائبریرین
ٹیسٹ کرکٹ کو آرٹ کہا جاتا ہے اور اس آرٹ کو کرکٹ کا موجد انگلینڈ تہس نہس کر رہا ہے ، شاید مستقبل میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ہی باقی رہ جائے ، جس طرز کی کرکٹ انگلینڈ نے کھیلی ہے وہ کرکٹ تو پہلے ون ڈے ورلڈ کپ میں سنیل گواسکر کو بھی شرما گئی ہو گی جنہوں نے ساٹھ اوور کھیل کر چھتیس رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ بیٹ کیری کیا تھا ۔
یہی بات ستر اور اسی کی دہائی میں ون ڈے کرکٹ کی مقبولیت کے وقت کہی گئی تھی لیکن ٹیسٹ کرکٹ اپنی جگہ موجود ہے اور ون ڈے کرکٹ (پچاس اوور) کی اپنی بقا اس وقت خطرے میں ہے۔ ٹیسٹ کرکٹ میں حکمت عملیاں تبدیل ہوتی رہتی ہیں اور موجودہ انگلش ٹیم بھی یہی کچھ کر رہی ہے۔ ایک وقت تھا کہ آسٹریلوی ٹیم اپنی طاقت کے بل بوتے پر ٹیسٹ میچ تین چار دن میں ختم کر دیتی تھی سو آسٹریلین بورڈ نے تحریک چلا دی کہ ٹیسٹ میچز چار دن کے ہونے چاہئیں لیکن وہ وقت گزر گیا، انگلینڈ کا بھی یہ مار دھاڑ والا دور بہت چلا تو ایک دہائی سے آگے نہیں جائے گا۔
 
محمداحمد

اب ایک معاملہ یہ بھی ہے کہ ہر ٹیسٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا حصہ ہوتا ہے۔ اور میچ کو نتیجہ خیز بنانا اور جیتنا اب پہلے سے زیادہ اہم ہے۔
 
انگلینڈ کا بھی یہ مار دھاڑ والا دور بہت چلا تو ایک دہائی سے آگے نہیں جائے گا۔
ایک دہائی بھی شاید زیادہ کہہ دیا۔ پاکستان اس سیریز کے پہلے دو میچ تھوڑی سی بہتر کارکردگی کے ساتھ جیت سکتا تھا۔ اگر اس سٹریٹجی کے ساتھ ایک، دو سیریز ہار گیا، تو واپسی شروع ہو جائے گی۔
جس کی ایک مثال تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ ہے، کہ جب شروع میں کچھ وکٹس گر گئیں، تو وہ بھی 3 کی اوسط پر آ گئے تھے۔
ابھی تک جیت رہے ہیں تو سٹریٹجی بھی کامیاب کہی جائےگی۔
البتہ ٹیسٹ ڈرا کرنے کے لیے کھیلنا بھی درست سٹریٹجی نہیں ہے۔ میچز کا نتیجہ خیز ہونا ٹیسٹ کرکٹ کے لیے اچھا ہے، لہٰذا پچز کا بہتر ہونا اور نتیجہ حاصل کرنے کے لیے کھیلنا ضروری ہے۔
 
عظیم

محفلین
شاید ایشیائی وکٹس پر ہی انگلینڈ کا یہ مار دھاڑ والا طریقہ چل سکتا ہے، یا انگلینڈ خود اپنے گھر میں ایسا کر لے، مگر تیز وکٹس پر ایسا کھیلنا مشکل ہی لگتا ہے، واقعی پاکستان بہتر کھیلتا تو شاید نتیجہ پوری سیریز کا الٹ ہوتا۔
 
Top