پاکستان بمقابلہ انگلینڈ

اللہ کرے کہ وسیم جونیئر اچھا کھیلے اور سلیکشن پر پورا اترے۔ اور محدود اوورز کے کھیل میں قابلِ ذکر کارکردگی رہی ہے۔
البتہ بغیر کسی نمایاں فرسٹ کلاس تجربہ کے ٹیسٹ میں کھلانا، جبکہ امیر حمزہ جیسے مسلسل پرفارمنس دینے والے باؤلرز کو چانس نہ دینا سمجھ سے باہر ہے۔
شاید یہاں بھی یہی وجہ ہو کہ ”وہ عرصہ سے ٹیم کے ساتھ ہے اور اس کی باری تھی۔“
 

محمد وارث

لائبریرین
گورے وائٹ واش کرنے کے موڈ میں ہیں۔ پاکستان کو اگر میچ دلچسپ بنانا ہے تو تیسری اننگز میں 300 سے زائد کرنے ہی ہونگے بصورت دیگر انگلینڈ کی 50 رنز کی برتری فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔
 
سعود اور بابر کی جانب سے ہلکا سا سہارا
پاکستان کی لیڈ بڑھتے ہوئے 49 اس پارٹنر شپ کو 249 تک لے جانا چاہیے ورنہ 3-0 نوشتہ دیوار ہے۔
 

وجی

لائبریرین
سعود اور بابر کی جانب سے ہلکا سا سہارا
پاکستان کی لیڈ بڑھتے ہوئے 49 اس پارٹنر شپ کو 249 تک لے جانا چاہیے ورنہ 3-0 نوشتہ دیوار ہے۔
میرے خیال میں آج اور کل دو دنوں تک اگر کھڑے رہے تو کچھ ہوسکتا ہے ورنہ سفیدی پھر جائے گی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
بابر اور رضوان دونوں واپس لوٹ چکے ہیں، سعود شکیل ابھی موجود ہے، پاکستان کی کل برتری اس وقت 126 رنز ہے اور 5 وکٹیں باقی ہیں۔
 
آج کل کے جوان زیادہ دیر کھڑے رہیں تو ٹانگوں میں درد شروع ہو جاتا ہے۔ :)
اوپر سے معاملہ یہ ہو رہا ہے کہ کوا چلا ہنس کی چال اپنی بھی بھول گیا۔
اپنے طریقے سے کھیلتے ہوئے کھڑے ہونا مشکل ہے ان کے لیے، تو انگلینڈ کی طرح کھیلنے کی کوشش میں یہی ہو گا۔ دونوں اننگز میں وکٹس اکثر اپنی مہربانی سے ہی دی ہیں۔
 
163 کی برتری کے ساتھ 9 آؤٹ ہو چکے ہیں۔
فہیم اشرف بھائی نے تو نہ باؤلنگ کی اور نہ بیٹنگ۔ وسیم بھائی آل راؤنڈ کاکردگی نہ دکھا سکے۔
اس وقت ڈومیسٹک میں پرفارم کرنے والا آل راؤنڈر عامر جمال باری کے انتظار میں ہے۔
 
دونوں ٹیموں کے تیز کھلینے کے طریقہ میں بنیادی فرق یہ ہے کہ انگلینڈ کے اکثر کھلاڑی ایریل روٹ اختیار نہیں کرتے، بلکہ گیپ میں شاٹس مار کر چوکے حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ ہمارے یہاں جارحانہ کھیلنے کا مطلب شاٹ اٹھا دینا ہے۔ ایک بڑی کمزوری جو ٹی 20 ورلڈکپ میں نظر آئی، وہ گیپ نکالنے میں ناکامی ہے۔ اور وہ یہاں ٹیسٹ سیریز میں بھی جاری ہے۔ جس کی ایک مثال بابر کی وکٹ ہے، کہ ایک شارٹ بال پر گیند سیدھی فیلڈر کے ہاتھ میں مار دی۔
 

سروش

محفلین
گوروں کو گھر جانے کی جلدی ہے ، آج ہی ختم کرنے کے موڈ میں ہیں 10 اوور میں 87 بنا چکے ایک آؤٹ
 
Top