پاکستان بمقابلہ انگلینڈ ۔ آپ کیا کہتے ہیں!

پاکستانی

محفلین
آپ لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اس بار بھی انگلیڈ سے جیت جائے گا؟ پاکستانی ٹیم میں کچھ پلیئر فٹ نہیں ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ کھیل شروع ہونے تک فٹ ہو جائیں گے۔
آج لندن میں پہلا ٹسٹ کھیلا جانا ہے آپ لوگ اس بارے میں کیا کہتے ہیں کہ پاکستان اچھی پرفارمنس دیکھا پائے یا نہیں؟
 
یار پہلے دن کے کھیل کو دیکھ کر تو جونٹی روڈز کی کوچنگ کو داد دینے کو جی چاہتا ہے۔ کیا خوب تربیت کی ہے پاکستانی سپوتوں کی۔ ایسے کیچ گرائے جو کہ ایک بچہ بھی پکڑ سکتا ہے۔ خیر پہلے دن کے کھیل میں تو انگلینڈ کا پلا بھاری ہے۔ اور پاکستانی ٹیم کی لائن اپ کو دیکھتے ہوئے پہلے ہی دن یہ کہاجاسکتا ہے کہ انگلینڈ میچ جیت جائے گا اگر بارش نہ ہوئی تو۔
 

ساجداقبال

محفلین
تیسرے دن خوش قسمتی پاکستان کے ساتھ رہی۔ یوسف کی شاند سنچری نے پاکستان کو دوبارہ میچ میں لا کھڑا کیا ہے۔ آج پاکستان کو انگلینڈ کا مجموعہ برابر کرنے کیلئے کچھ ہی رنز درکار ہیں اور اگر آخری تین وکٹوں نے وفا کی تو یہ بھی مشکل نہیں۔ پورا تیسرا دن محمدیوسف کے نام رہا۔ امید ہے وہ انگلینڈ کے خلاف ایک اور ڈبل سنچری کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پاکستان کے پاس اس ٹیسٹ میں اچھے باؤلرز کی شدید کمی ہے اور فیلڈنگ بھی کوئی اچھے آثار نہیں دکھا رہی۔ اسوقت میچ ففٹی ففٹی یعنی دونوں ٹیموں کے حق میں ہے۔ ڈرا ہونے کا امکان زیادہ ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
ابھی تیسرے دن کے بعد تو 119 رنز اور 3 وکٹیں ابھی بھی باقی ہیں۔ دیکھیں کہ کیا ہوتا ہے۔ اگر آج لنچ تک پاکستانی ٹیم رک گئی تو امید ہے کہ میچ ڈرا ہوجائے گا
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
انگلینڈ نے اپنی اننگ ڈکلیئر کر دی ہے۔ اب پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 80 اوورز میں 380 رنز چاہییں۔ دیکھتے ہیں کہ پاکستان میچ بچانے کی کوشش کرتا ہے یا پھر اسے جیتنے کی کوشش کرتا ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
جیتنے کی کوشش میں تو میچ ہار نہ جائے۔ برابر کی کوشش ہوگی۔ ویسے بھی جب پاکستانی کپتان بیٹسمین ہو تو وہ میچ کو برابر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
قیصرانی
 

نبیل

تکنیکی معاون
لو جی، سلمان بٹ پہلی بال پر ہی آؤٹ ہو گیا ہے۔ اب بہتر ہے کہ پاکستان میچ ہی بچانے کی کرے۔ :(
 
Top