پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہء انگلستان، آئرلینڈ و اسکاٹ لینڈ!

سروش

محفلین
1147410-test-1523779204-594-640x480.jpg

لاہور: انگلینڈ اور آئرلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف 3 ٹیسٹ میچز کھیلے گی، دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے 16 رکنی ٹیم میں سرفراز احمد (کپتان) اظہرعلی، فخر زمان، امام الحق ، سمیع اسلم، بابراعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، اصلاح الدین، سعد علی، حسن علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، راحت علی اور محمد عباس شامل ہیں۔
 
یاز

محفلین
اللہ خیر ہی کرے۔ انگلینڈ کے دوروں میں ہماری ٹیم کچھ نہ کچھ گل کھلا کے ہی آتی رہی ہے۔
 
یاز

محفلین
آجکل فواد کی نان سلیکشن اور بھتیجے کی سلیکشن کے معاملے میں انضمام الحق بھی لطیفہ گوئی میں عظمیٰ جی کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔
 
حسیب

محفلین
آجکل فواد کی نان سلیکشن اور بھتیجے کی سلیکشن کے معاملے میں انضمام الحق بھی لطیفہ گوئی میں عظمیٰ جی کو ٹف ٹائم دے رہے ہیں۔
ویسے ان دونوں کا آپس میں موازنہ نہیں کرنا چاہیے. کیونکہ امام ایک اوپنر ہیں. یا ون ڈاون. جبکہ فواد نمبر چار پانچ کا کهلاڑی ہے
 
پریکٹس میچ-
پاکستان 168 آل آؤٹ
55 اعشاریہ 2 اوورز
امام الحق 61، حسن علی 24
اسکے بعد بہترین اسکور 17 رنز اسد شفیق

کینٹ 39-1
15 اوورز
حسن علی 3-1
 
فہد اشرف

محفلین
کینٹ 195-4
ھوئے ڈینلی جی (101 ناٹ آؤٹ) اپنے پی ایس ایلوی تجربے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے
 
یاز

محفلین
اظہر اور امام کے جلد آؤٹ ہو جانے کے بعد حارث سہیل اور اسد شفیق کی عمدہ شراکت جاری ہے۔ پاکستان 155 پہ 2۔
 
ٹور میچ:
پاکستان 9 وکٹوں سے کامیاب

نارتھمپٹشائر 259 آل آؤٹ & 301 آل آؤٹ
پاکستان 428 آل آؤٹ & 134/1

شاداب خان کی 10 وکٹیں جبکہ اسد شفیق کی پہلی اننگز میں سینچری
 
یاز

محفلین
ٹور میچ:
پاکستان 9 وکٹوں سے کامیاب

نارتھمپٹشائر 259 آل آؤٹ & 301 آل آؤٹ
پاکستان 428 آل آؤٹ & 134/1

شاداب خان کی 10 وکٹیں جبکہ اسد شفیق کی پہلی اننگز میں سینچری
کافی اچھا آغاز کیا ہے شاہینوں نے۔
ورنہ اچھے وقتوں میں تو ٹیم جاتے ہی 100 کے لگ بھگ ڈھیر ہو جایا کرتی تھی۔
 
یاز

محفلین
پاکستان اور آئرلینڈ کا ٹیسٹ میچ کل دوپہر تین بجے سے شروع ہو گا۔
 
یاز

محفلین
میچ شروع ہونے کا وقت آیا ہی چاہتا تھا، تاہم موسم کی خرابی کی بنا پر میچ اور ٹاس تاخیر کا شکار۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے ان دونوں کا آپس میں موازنہ نہیں کرنا چاہیے. کیونکہ امام ایک اوپنر ہیں. یا ون ڈاون. جبکہ فواد نمبر چار پانچ کا کهلاڑی ہے

بات یہ تھی کہ ایک شخص میرٹ پر ہونے کے باوجود عرصہء دراز سے نظر انداز ہو رہا تھا۔ اور پھر اُنہی سیلیکٹرز نے میرٹ پر ہی سہی اپنے رشتہ دار کو موقع دیا۔
 
یاز

محفلین
بات یہ تھی کہ ایک شخص میرٹ پر ہونے کے باوجود عرصہء دراز سے نظر انداز ہو رہا تھا۔ اور پھر اُنہی سیلیکٹرز نے میرٹ پر ہی سہی اپنے رشتہ دار کو موقع دیا۔
نیز یہ کہ اس فعل پہ شرمندہ وغیرہ بھی نہیں، اور ڈھٹائی سے اپنے عمل کا دفاع کر رہے ہیں۔
 
Top