پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہء انگلستان، آئرلینڈ و اسکاٹ لینڈ!

محمداحمد

لائبریرین
نیز یہ کہ اس فعل پہ شرمندہ وغیرہ بھی نہیں، اور ڈھٹائی سے اپنے عمل کا دفاع کر رہے ہیں۔

پاکستان میں کچھ کھلاڑی سیلیکٹرز کی طرف سے بغیر وجہ بتائے اور بغیر بتائے بلیک لسٹ کر دیے جاتے ہیں۔

مصباح الحق اور سرفراز کی قسمت اچھی تھی کہ اس سے نکلنے میں کامیاب رہے ۔ عبدالرزاق اور فواد بے چارے مارے گئے۔
 
مصباح الحق ان کی مجبوری بن گیا تھا، ورنہ ابھی پاکستان اپنا ٹیسٹ سٹیٹس بچا رہا ہوتا۔
 
یاز

محفلین
تو کیا یہاں کپتان کی پسند نا پسند کا مسئلہ تھا؟
اپنی جگہ پکی کرنے کا چکر تھا۔ یا یوں کہہ لیں کہ اپنے بارے میں عدم تحفظ کا احساس۔
مصباح الحق کی اپنی بیٹنگ پوزیشن پانچویں تھی تو اس نے پانچویں چھٹے نمبر پہ کسی کھلاڑی کو سیٹل نہیں ہونے دیا۔ اس کا سب سے زیادہ نقصان فواد عالم اور حارث سہیل نے اٹھایا۔
 
مصباح الحق کی اپنی بیٹنگ پوزیشن پانچویں تھی تو اس نے پانچویں چھٹے نمبر پہ کسی کھلاڑی کو سیٹل نہیں ہونے دیا۔

انضی اور یونس کے متعلق بھی ایسا کہا جا سکتا کہ انہوں نے مصباح کو سیٹل نہ ہونے دیا-
یہاں تک شین وارن نے سٹورٹ مک گل اور مرلی دھرن نے ہیراتھ کو-
 
محمداحمد

لائبریرین
اپنی جگہ پکی کرنے کا چکر تھا۔ یا یوں کہہ لیں کہ اپنے بارے میں عدم تحفظ کا احساس۔
مصباح الحق کی اپنی بیٹنگ پوزیشن پانچویں تھی تو اس نے پانچویں چھٹے نمبر پہ کسی کھلاڑی کو سیٹل نہیں ہونے دیا۔ اس کا سب سے زیادہ نقصان فواد عالم اور حارث سہیل نے اٹھایا۔

معلوماتی!

ویسے ہم نے کبھی مصباح کے حوالے سے منفی خبر نہیں سنی تھی۔
 
یاز

محفلین
انضی اور یونس کے متعلق بھی ایسا کہا جا سکتا کہ انہوں نے مصباح کو سیٹل نہ ہونے دیا-
یہاں تک شین وارن نے سٹورٹ مک گل اور مرلی دھرن نے ہیراتھ کو-
جی۔ تقریباً ایسا ہی ہے۔ بس فرق فقط اتنا کہ بعض کیسز میں پرفارمنس کی وجہ سے ایسا ہوا جیسے شین وارن، مرلی دھرن وغیرہ۔ بعض کیسز میں واقعی زیادتی ہوئی، جیسے گلکرسٹ کی بجائے ہیلی کو کھلایا جاتا رہا۔
لیکن فواد اور حارث وغیرہ کے کیس میں کپتان نے من مانی سے ان کو باہر کروایا۔ یاد کریں 2015 کے ورلڈکپ سے پہلے والے ایک سال میں فواد کی پرفارمنس اور پھر اچانک ورلڈکپ کی ٹیم میں ہی عدم شمولیت جبکہ یونس خان کی شمولیت وغیرہ۔
 
Top