پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا - پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ

شمشاد

لائبریرین
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا - پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ

کسی نے اپ ڈیٹ ہی نہیں دیا۔

میرے پاس آخری خبر یہی ہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس وقت تک اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔ کلارک بھی آؤٹ‌ہو چکا ہے۔ واٹسن نے واٹ لگائی ہوئی ہے۔ 81 اسکور بنا چکا ہے اور آؤٹ‌نہیں ہوا ہے۔

37 اوور ہو چکے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
40 اوور کے اختتام پر صورتحال کچھ ایسے ہے :

اسکور 186
آؤٹ 4
اوسط 63۔4
اوسط پچھلے پانچ اوور 20۔5
 
شمشاد

لائبریرین
کیا ٹارگٹ دیا ہے آسٹریلیا نے 250 اسکور بنائے ہیں۔
واٹسن 116 پر بھی آؤٹ نہیں ہوئے۔

اتنے اسکور کو دیکھ کر ہی آدھی ٹیم بیٹھ جائے گی۔
 
جیا راؤ

محفلین
شمشاد جی۔۔۔ لگتا ہے سب نے میچ دیکھنا چھوڑ دیا ہے اب۔۔۔۔ :biggrin:
ہم سیریز کا پہلا میچ دیکھ کر خوش ہو گئے تھے اور اپنے حلقہ احباب میں سب سے لڑائی کی کہ دیکھو اب بھی ہم آسٹریلیا کو ہرا سکتے ہیں۔۔۔۔ انکے طنزیہ جملوں پر بھی خوب خوب بحث کی مگر اس کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :noxxx::noxxx::(:biggrin:
 
ماوراء

محفلین
پچھلے میچ دیکھ کر بہت ٹائم ضائع کیا۔۔ !اور آج تو یقیناً یہ بہت بری طرح ہاریں گے۔
 
ماوراء

محفلین
بات تو ٹھیک ہے۔۔ اسی لیے آج میچ نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔ لیکن ابھی بچے اتنا اچھا کھیل رہے ہیں۔۔ کہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔
 
قمراحمد

محفلین
پاکستان نے آسڑیلیا کو سیریز ہارانے کا بہت اچھا موقعہ کھو دیا ہے۔۔۔آسڑیلیا کی ٹیم صرف فیلڈنگ کے شعبہ میں پاکستان سے بہتر تھی۔۔ آج تو کامران اور مصباح بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ مگر اِسی طرح سے گذشتہ دو میچوں میں بھی کھیل لیتے تو یہ سیریز پاکستان کے نام ہوتی۔ پاکستان با آسانی 4/1 سے آسڑیلیا کو ہرا سکتا تھا۔۔۔ ناقص بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان یہ سیزیز ہارا ہے۔
 
علی ذاکر

محفلین
بات تو ٹھیک ہے۔۔ اسی لیے آج میچ نہ دیکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔۔ لیکن ابھی بچے اتنا اچھا کھیل رہے ہیں۔۔ کہ دیکھنا پڑ رہا ہے۔

کھیل بھی اس لیئے رہیں ہیں کیونکہ وہ کھلا رہے ہیں ان کی باولنگ اور فیلڈنگ سے تو لگتا ہے کہ وہ آج کا میچ جیتنے ہی نہیں آئے !

مع السلام
 
علی ذاکر

محفلین
پاکستان نے آسڑیلیا کو سیریز ہارانے کا بہت اچھا موقعہ کھو دیا ہے۔۔۔آسڑیلیا کی ٹیم صرف فیلڈنگ کے شعبہ میں پاکستان سے بہتر تھی۔۔ آج تو کامران اور مصباح بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ مگر اِسی طرح سے گذشتہ دو میچوں میں بھی کھیل لیتے تو یہ سیریز پاکستان کے نام ہوتی۔ پاکستان با آسانی 4/1 سے آسڑیلیا کو ہرا سکتا تھا۔۔۔ ناقص بیٹنگ کی وجہ سے پاکستان یہ سیزیز ہارا ہے۔

قمر صاحب اوپننگ کے بلے بازوں نے میں‌سمجھتا وہں اچھا کھیلا تھ ایہ ہماری عادت بن گئ ہوئ ہے کہ ہمارا انحصار ٹیم کے چند لوگوں پر ہی ہوتا ہے اگر وہ گئے تو باقیوں کی بھی لائن لگ جاتی ہے اس سے پہلے والے میچ میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ آسٹریلیا کی جب شروع میں دو وکٹیں گریں تو بلے بازوں نے کسی پریشر میں نہ آتے ہوئے وکٹ کو روک کر کھیلا اور میں سمجھتا ہوں‌کہ انہوں نے یہ ثابت کیاہے کہ ہم ایک اچھے کھلاڑی ہیں !

مع السلام
 
قمراحمد

محفلین
اب تو آسڑیلیا کا کپتان کلارک بھی واپس جا رہا ہے 20/20 میچ کھیلے بنا۔ وکٹ کیپر ہیڈن کپتانی کرے گا پاکستان کے خلاف 20/20 میچ میں۔ پاکستان کو 20/20 میچ تو لازمی جیتنا ہوگا آسڑیلیا سے۔ میں نے آدھی آسڑیلوی ٹیم کو کبھی کھیلتے ہوئے بھی نہیں دیکھا ہے۔ اِن کے 15 میں سے 7،8 کھلاڑی تو نئے ہی ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
موجودہ صورتحال

41 اوور
209 اسکور
آؤٹ وہی تین

Pakistan RR 5.10
Last 5 ovs 27/0 RR 5.40
Required RR 4.64
Australia RR 5.00
 
شمشاد

لائبریرین
کامران اکمل نے سنچری بنانے کے چکر میں متواتر آتھ گیندیں ٹُک ٹُک کر کے کھیلی ہیں بغیر کوئی اسکور لیے۔
 
Top