پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا - پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ

شمشاد

لائبریرین
آخر کارا کامران اکمل کی سنچری مکمل ہو ہی گئی۔ 110 گیندوں پر 100 اسکور۔ بہت اچھا سٹرائیک ریٹ ہے۔
 
قمراحمد

محفلین
قمر صاحب اوپننگ کے بلے بازوں نے میں‌سمجھتا وہں اچھا کھیلا تھ ایہ ہماری عادت بن گئ ہوئ ہے کہ ہمارا انحصار ٹیم کے چند لوگوں پر ہی ہوتا ہے اگر وہ گئے تو باقیوں کی بھی لائن لگ جاتی ہے اس سے پہلے والے میچ میں آپ نے دیکھا ہوگا کہ آسٹریلیا کی جب شروع میں دو وکٹیں گریں تو بلے بازوں نے کسی پریشر میں نہ آتے ہوئے وکٹ کو روک کر کھیلا اور میں سمجھتا ہوں‌کہ انہوں نے یہ ثابت کیاہے کہ ہم ایک اچھے کھلاڑی ہیں !

مع السلام
علی بھائی کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے۔ اِس میں بیٹنگ کے دوران پارٹنر شپ کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ ون ڈے کرکٹ بیسٹمنوں کا کھیل ہے۔ جس ٹیم کی بیٹنگ لائن مستحکم ہوگی وہ ٹیم ہر طرح کے ٹارگٹ کو حاصل کر لے گی۔ پاکستان کی کارکردگی میں کبھی بھی تسلسل نہیں رہا۔ انضمام اور محمد یوسف کے جانے کے بعد ٹیم میں ایک بھی کھلاڑی نہیں ہے جو 50 اووز وکٹ پر ٹھہر کر کھیل سکے۔ سب ہی 30،40 رنز کرکے آؤٹ ہو جاتے ہیں۔ احمد شہزاد کو بہت جلدی ٹیم میں لے آئے ہیں۔ اُس کو ابھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر سکیھنے کی ضرورت ہے۔ یاسر حمید ، عمران نذیر یا عمران فرحت زیادہ اچھے اوپنر ہو سکتے ہیں۔ محمد یوسف ون اور ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کا سب سے اچھا بیسٹمین ہے۔ اُس کو واپس لانا ہوگا۔
آسڑیلیا والے کسی بھی کھلاڑی کو 25،26 سال سے پہلے اپنی قومی ٹیم میں نہیں ڈالتے۔ وہ کھلاڑی 3،4 سال اے ٹیم یا بی ٹیم میں کھیل کر ہی ٹیم میں آتا ہے۔ آسڑیلیا کا ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بھی دنیا میں سب سے اچھا ہے۔ اُن کو کبھی بھی کسی کھلاڑی کے جانے یا ریٹائر ہونے سے زیادہ مشکل نہیں ہوتی۔ وہ ہماری طرح ون ڈے یا ٹیسٹ کیپ مفت نہیں بنٹتے۔اُن کے اور ہمارے نظام کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ہم زیادہ تر میچ کسی ایک دو کھلاڑیوں کی عمدہ انفرادی کارکردگی کی وجہ سے جیتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
اب تو کامران کو گیند فٹ بال کے برابر نظر آ رہی ہے۔ ایک ہی اوور میں تین چوکے مار دیئے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مبارک ہو بھئی آخر کا پاکستانی ٹیم جیت گئی۔ آخری اووروں میں تو کمال کی بھی ٹانگ توڑ دی۔

ابھی 19 گیندیں باقی تھیں۔
 
علی ذاکر

محفلین
علی بھائی کرکٹ ایک ٹیم گیم ہے۔ اِس میں بیٹنگ کے دوران پارٹنر شپ کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ ون ڈے کرکٹ بیسٹمنوں کا کھیل ہے۔ جس ٹیم کی بیٹنگ لائن مستحکم ہوگی وہ ٹیم ہر طرح کے ٹارگٹ کو حاصل کر لے گی۔ پاکستان کی کارکردگی میں کبھی بھی تسلسل نہیں رہا۔ انضمام اور محمد یوسف کے جانے کے بعد ٹیم میں ایک بھی کھلاڑی نہیں ہے جو 50 اووز وکٹ پر ٹھہر کر کھیل سکے۔ سب ہی 30،40 رنز کرکے آؤٹ ہو جاتے ہیں۔ احمد شہزاد کو بہت جلدی ٹیم میں لے آئے ہیں۔ اُس کو ابھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیل کر سکیھنے کی ضرورت ہے۔ یاسر حمید ، عمران نذیر یا عمران فرحت زیادہ اچھے اوپنر ہو سکتے ہیں۔ محمد یوسف ون اور ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کا سب سے اچھا بیسٹمین ہے۔ اُس کو واپس لانا ہوگا۔
آسڑیلیا والے کسی بھی کھلاڑی کو 25،26 سال سے پہلے اپنی قومی ٹیم میں نہیں ڈالتے۔ وہ کھلاڑی 3،4 سال اے ٹیم یا بی ٹیم میں کھیل کر ہی ٹیم میں آتا ہے۔ آسڑیلیا کا ڈومیسٹک کرکٹ کا معیار بھی دنیا میں سب سے اچھا ہے۔ اُن کو کبھی بھی کسی کھلاڑی کے جانے یا ریٹائر ہونے سے زیادہ مشکل نہیں ہوتی۔ وہ ہماری طرح ون ڈے یا ٹیسٹ کیپ مفت نہیں بنٹتے۔اُن کے اور ہمارے نظام کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ ہم زیادہ تر میچ کسی ایک دو کھلاڑیوں کی عمدہ انفرادی کارکردگی کی وجہ سے جیتے ہیں۔

قمر بھائ بالکل صحیح کہا آپ نے لیکن اگر آپ ان کے بیانات سنیں تو پتہ لگ جائے گا کہ کیا وجہ ہے اس کی کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیوں نہیں‌کر رہی دوسرا میچ ہارنے کے بعد کپتان یونس خان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ کہنا تھا کہ ہمارے "اوپنر" بلے باز اچھا نہیں کھیلے جس کی وجہ سے ٹیم پریشر کا شکار رہی اور ہم اس میچ کو جیت نہ سکے حالانکہ اس دن اوپنر کے بلے بازوں کی پارٹنر شپ 90 رنز کی تھی اب ایسے بیان سننے کے بعد کھلاڑیوں پر کیسا اثر پرے گا کھیلنے والے اب بھی بہت اچھے ہیں ٹیم میں لیکن اب ان میں اتفاق نہیں رہا ایک دوسرے کے ساتھ لڑ لڑ کر انہوں نے عزت کرنا بند کر دی ہوئ ہے "شاہد آفریدی،یونس خان،شعیب ملک،عمران نذیر،محمد یوسف، اور ایسے بہت سے نام ہیں جن کے قصے برے مشہور ہیں اور اس میں‌کوئ شک نہیں‌کہ وسیم کے جانے کے بعد ان کو ایک ساتھ اکٹھا صرف انضمام ہی رکھ سکا تھا لیکن اس ککے دور میں بھی بہت پارٹی بازی اور مار دھاڑ ہوتی رہی ہے لیکن اتنی بری حالات نہیں‌آئے تھے کہ آپس کی دشمنی میں کھیل کو برباد کر دیتے !

مع السلام
 
فہیم

لائبریرین
خیر یہ جیت کسی کام کی نہیں ایویں ہی جیت گئے۔
مزہ تب تھا کہ سیریز جیتے۔

لیکن مصباح الحق کی بیٹنگ کی وجہ سے خوشی ہورہی ہے۔
 
Top