پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز

فہد اشرف

محفلین
آسٹریلیا کو کھیلنے کے لیے ڈھائی دن مل گئے اور پچ آسان ہو گئی تو پانچ سو سے زائد کا ٹارگٹ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ بہتر ہو گا کہ پاکستانی کھلاڑی سنبھل کر کھیلیں اور پچ پر زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں۔ ایک آدھ طویل شراکت درکار ہے۔
آپ یہ میچ بھی ڈرا کرانا چاہ رہے ہیں؟
 

فہد اشرف

محفلین
ابھی یہ تازہ منظر دیکھا اور دل ہی دل میں بہت 'ستائش' بھی کی شاہینوں کی۔ :)
ہم نے سنا تھا شاہین کی نظر بہت تیز ہوتی ہے آسمان سے اپنے شکار کو دیکھ لیتا ہے آپ کے شاہین تو باؤنڈری تک گیند بھی نہیں دیکھ سکتے۔ :ROFLMAO:
 
آخری تدوین:
کینگروز 47/1 12 اوورز
مزید 491 درکار فتح کے لئے جبکہ کم از کم 180 اوورز باقی۔


شان مارش جی نے اس ٹور پر کافی نراش کیا ہے۔ آئی پی ایل اور ماضی کے برصغیر ٹورز کے چلتے ان سے کافی عمدہ کارگردگی متوقع تھی تاہم انکا ٹور کینگروز میں سب سے پھسڈی تر رہا۔

میچ پر پاکستان کی گرفت مضبوط تر ہے۔ تاہم پچھلے میچ کے برعکس کینگروز نے اب دفاع کی بجائے اٹیکنگ کھیل کھیلا ہے۔
آج تقریباً 4 کی اوسط سے رنز جوڑے ہیں۔ جس سے انکی اپروچ واضح ہے کہ 192 اوورز یہاں کھیلنا نا ممکن ہے تو اٹیک کیا جائے۔
 
سرفراز آج میدان میں نہیں ہوں گا۔
انکی جگہ کیپنگ محمد سرفراز جبکہ کپتانی اسد شفیق کرے گا۔
سرفراز کو کل بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگی تھی۔

IMG-20181019-105754.jpg
 
Top