پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا/ٹوئنٹی20 میچ

قمراحمد

محفلین
پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا/ٹوئنٹی20 میچ

دبئی : (روزنامہ جنگ) آسٹریلیاکے خلاف کھیلے جارہے ٹوئنٹی20 میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیاہے۔ دبئ کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے واحد ٹوئنٹی20 میچ میں کپتان یونس خان پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں جبکہ اُن کی جگہہ مصباح الحق پاکستانی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں سلمان بٹ، احمد شہزاد، کامران اکمل، فو اد عالم، شعیب ملک، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، شعیب اختر، عمر گل، سعید اجمل شامل ہیں۔ پاکستان کے خلاف ٹوئنٹی20 میچ میں آسڑیلوی میں بریٹ لی کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بریڈ ہیڈن ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔
 

فہیم

لائبریرین
دوسری طرف آئی پی ایل کے میچ میں آسٹریلیا کے ہی سابق اوپنر میتھیو ہیڈن نے تباہی مچاہی ہوئی ہے۔
کنگ الیون پنجاب کے بالرز کی خاصی دھلائی کرکے رکھ دی آج تو ہیڈن نے۔
 

ماوراء

محفلین
سارا، میں بہت کام کر رہی ہوں۔۔ٹی وی پر میچ بھی دیکھ رہی ہوں۔۔کتابیں بھی کھول کر سامنے رکھی ہوئی ہیں۔۔سموسہ بھی کھا رہی ہوں ، محفل اور ٹوئٹر پر بھی لگی ہوئی ہوں۔
سارے کام ہو رہے ہیں۔۔لیکن پڑھائی نہیں ہو رہی۔۔:(
 
Top