پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا:میلبرن ٹیسٹ

محمد فائق

محفلین
پاکستانی بیٹنگ لائن اپ کو نام رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں پاکستانی بیٹنگ سائٹ ہمیشہ سے ہی ایسی پرفارمنس دیتی آرہی ہے اگر پاکستانی بالنگ اٹیک بہتر ہوتا تو کم از کم میچ ٹائی ضرور ہوتا
 
وجی

لائبریرین
ہماری قوم کو دیکھیں جو ٹیسٹ کے تیسرے روزسے اظہر علی کی دبل سنچری سے بھولے نہیں سماء رہے تھے۔
اور آخری دن پوری ٹیم دو سو رنز نہ بنا سکی۔
 
ابن توقیر

محفلین
ہائے رے فراغت،بڑی یاد آتی ہے تمہاری،اس میچ میں بھی اگر فراغت نصیب ہوتی تو کم سے کم "ڈراڈرا" کا ورد کرتے رہتے۔سُپرسمائلس

ازرائے تفنن
 
Daniel Brettig is an assistant editor at ESPNcricinfo says that :
From the opening moments of the day, Pakistan had looked a team worried about defeat, Australia a team alert to the prospect of victory

شکر ہے کسی نے میری ہاں میں بھی ہاں ملائی ۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اصل مسئلہ ہے نالائق لوگوں کو سفارش پر سلیکٹ کرنا۔ حتی کہ ٹیم میں سزا یافتہ مجرم بھی شامل ہیں۔

ویسے کیا سزا کاٹنے کے بعد بھی جرم اپنی جگہ قائم رہتا ہے؟

اور کیا سزا کاٹنے کے بعد بھی مذکورہ شخص پر تاعمر لعن طعن کو جائز سمجھا جانا چاہیے؟
 
ابن توقیر

محفلین
ویسے کیا سزا کاٹنے کے بعد بھی جرم اپنی جگہ قائم رہتا ہے؟

اور کیا سزا کاٹنے کے بعد بھی مذکورہ شخص پر تاعمر لعن طعن کو جائز سمجھا جانا چاہیے؟
غلطی ہوگئی،قبول بھی کر لی گئی،پھر سزا جزا بھی ہوگئی،قوانین میں اجازت ہے،دنیا کو قبول ہے پھر بھی جب اس طرح کی لعن طعن پر نظر پڑتی ہے تو بڑی حیرت اور مایوسی ہوتی ہے۔
 
غلطی ہوگئی،قبول بھی کر لی گئی،پھر سزا جزا بھی ہوگئی،قوانین میں اجازت ہے،دنیا کو قبول ہے پھر بھی جب اس طرح کی لعن طعن پر نظر پڑتی ہے تو بڑی حیرت اور مایوسی ہوتی ہے۔
بالکل متفق ۔۔۔ اور مزے کی بات ہے اس سزا یافتہ کھلا ڑی کی کارکردگی نکال لیں ۔۔ بیٹنگ یا باولنگ ۔۔ تو باقی بچتا کیا ہے ؟؟
 
ویسے کیا سزا کاٹنے کے بعد بھی جرم اپنی جگہ قائم رہتا ہے؟

اور کیا سزا کاٹنے کے بعد بھی مذکورہ شخص پر تاعمر لعن طعن کو جائز سمجھا جانا چاہیے؟
اگر وہ قومی ٹیم کا رکن ہو

جیسے گیلانی اب وزیراعظم نہیں بن سکتا سزا کے بعد۔

سزا کاٹنے کے بعد مجرم اپنے گھر میں رہے کوئی اعتراض نہیں۔ مگر قوم کی نمائندگی کرے تو افسوس ہوگا
 
غلطی ہوگئی،قبول بھی کر لی گئی،پھر سزا جزا بھی ہوگئی،قوانین میں اجازت ہے،دنیا کو قبول ہے پھر بھی جب اس طرح کی لعن طعن پر نظر پڑتی ہے تو بڑی حیرت اور مایوسی ہوتی ہے۔
مایوسی تو ہمیں ہے جب مجرموں کو اپنی قومی ٹیم میں دیکھتے ہیں اور قوم کی بے حسی
 
آپکے گھر کا نوکر آپکے گھر چوری کرے۔ پکڑا جائے ۔ سزا ہو ۔ پھر وہ معافی مانگے اور کہے مجھے اپکے گھر کا ترجمان بناوے تو آپ کیا کریں گے؟
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
آپکے گھر کا نوکر آپکے گھر چوری کرے۔ پکڑا جائے ۔ سزا ہو ۔ پھر وہ معافیہ مانگے اور کہے مجھے اپکے گھر کا ترجمان بناوے تو آپ کیا کریں گے؟

ٹھیک ہے آپ نہ بنائیں۔

لیکن اگر اُسے بنایا جائے تو پھر سارے شکوے گلے مٹا کر ہی یہ کام کیا جائے۔
 
Top